Tag: کیبل آپریٹر

  • ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کیبل آپریٹر 3 سمیت ملزمان گرفتار

    ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کیبل آپریٹر 3 سمیت ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز کی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع  سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کیبل آپریٹر عمران عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

    رینجرز کی اس کارروائی کے دوران علاقے میں موجود بعض لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • پیمرا کیبل آپریٹر سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتی ، کیبل آپریٹر

    پیمرا کیبل آپریٹر سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتی ، کیبل آپریٹر

    کیبل آپریٹر کے رہنما خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ پمرا کیبل آپریٹر سے ٹیکس وصول نہیں کرسکتی ۔ کراچی  پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز کےرہنما خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ پمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرزسے غیر منصفانہ فیس وصول کی جارہی ہے ۔

    خالد آرائیں نے مزید کہا کہ سرچارج کی مد میں جو فیس لی جارہی ہے وہ معاف کی جائے، خالد آرائیں نے مطالبہ کیا کہ ایڈونس ٹیکس کے لیٹر کو فوری منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ ورنہ کیبل آپریٹرز پمرا آفیس کے باہر دھرنا دیں گے، خالد آرائیں نے کہا کہ جتنے ٹیکس لگتے جائیں گے صارفین کو تفریح اتنی ہی مہنگی مہیا ہوگی ۔