Tag: کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

  • ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے، خالد آرائیں

    ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے، خالد آرائیں

    کراچی : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹرز سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئے مؤخر کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    اسحاق ڈار نے ہم سے کہا تھا کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں لہٰذا ہڑتال نہ کریں۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ  ہمارے مسائل سننے کے بعد اسحاق ڈار نے کمیٹی قائم کی ہے۔ ہمیں امید ہے اسحاق ڈارکی جانب سے وعدہ ضرور پورا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ ڈی ٹی ایچ پالیسی پانچ سال کے لئےمؤخر کی جائے، پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز پردباؤ ڈالا گیا اور پیمرا نے قبل از وقت ڈی ٹی ایچ کی پالیسی کا اعلان کیا خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ امید ہے چیئرمین پیمرا کیبل آپریٹرز کے مطالبات کو مانیں گے۔

    .یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا)  ڈی ٹی ایچ لائسنس کی بولی تئیس نومبر کو کررہا ہے۔ جس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔

  • ڈی ٹی ایچ نیلامی دو ماہ کے لیے موخر کی جائے، خالد آرائیں

    ڈی ٹی ایچ نیلامی دو ماہ کے لیے موخر کی جائے، خالد آرائیں

    اسلام آباد : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کاکہنا ہے کہ پیمرا کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور کیبل آپریٹرز کے معاشی قتل کے لیے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کرنے جا رہا ہے ۔

    چیئرمین پیمرا کے ساتھ ناکام مذاکرات کے بعد خالد آرائیں کے دیگر کیبل آپریٹرز کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیمرانے دو سال تک ڈی ٹی ایچ کی نیلامی موخر نہ کی تو کیبل آپریٹر احتجاج اور دھرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا کا رویہ نہایت نامناسب تھا وہ دورانِ مزاکرات ہی واپس چلے گئے اور کیبل آپریٹرز کے مطالبات تسلیم کرنا تو کجا مکمل بات بھی نہیں سنی۔

     یہ بھی پڑھیں : ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس نیلام کیے جائیں گے، ابصار عالم

    کیبل آپریٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز سے پہلے کیبل کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھاری سرمایہ کاری کراوائی اور اب ان کے معاشی قتل کے لیے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کی جارہی ہے جس سے غریب کیبل آپریٹرز کا کاروبار ختم ہو کے رہ جائے گا۔

    خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر بھارتی ڈی ٹی ایچ یا بھارتی مواد کے حق میں نہیں تاہم پاکستان ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کو کم از کم دو سال کے لیےملتوی کیا جائے۔

  • کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

    کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالدآرائیں نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پرویز رشید اور پیمرا حکام نے کیبل آپریٹرز کے دیرینہ مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

     ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر زموجودہ حالات سے پریشان تھے تاہم ان کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

    اس موقع پر آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد آرائیں نے کہا ہےکہ حکومت نے کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ وزیراطلاعات اور پیمرا نے کیبل آپریٹرز کے دیرینہ مسائل سننے کے بعد تین رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز قانونی چینل دکھانے کو ترجیح دیں۔

  • جیو چینل بند ہو نے کا منفی پر وپیگنڈہ کررہا ہے، خا لد آرائیں

    جیو چینل بند ہو نے کا منفی پر وپیگنڈہ کررہا ہے، خا لد آرائیں

    کراچی: کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چئیرمین خا لد آرائیں کا کہنا ہے کہ جیو چینل بند ہو نے کا منفی پر وپیگنڈہ کررہا ہے، کیبل آپریٹر کسی چینل کو مخصو ص نمبر پر چلا نے کے پا بند نہیں ہے، جیو کیبل آپریٹر کے خلاف بے بنیاد پر وپیگنڈہ بند کرے۔

    جیو چینل بند کرنے کے الزام کی کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چئیرمین خا لد آرائیں نے بھر پور تردید کی انہوں نے کہا کہ پو رے ملک میں جیو کی نشریات بند نہیں کی گئیں، جیو حکومت اور کیبل آپریٹرز کے درمیان محاذ آرائی کرانا چا ہتا ہے، ٹی وی ریٹنگ میں بھی جیو نیوز کسی آخری نمبر پر نہیں بلکہ عوام کی دلچسپی کے معیار پر پانچویں کبھی چھٹے نمبر پر ہے، اگر چینل نظر نہیں آتا تو پھر اس کی ریٹنگ کیسے آرہی ہے۔

  • کوئی کیبل آپریٹر نئے ٹیکس ادا نہیں کرے گا، کیبل ایسوسی ایشن

    کوئی کیبل آپریٹر نئے ٹیکس ادا نہیں کرے گا، کیبل ایسوسی ایشن

    کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس مسترد کردیئے ہیں، ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں اورمرکزی جنرل سیکرٹری عمران ندیم نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، ایف بی آر کی جانب سے لگائے جانیوالے نئے ٹیکس کوئی بھی کیبل آپریٹر ادانہیں کرے گا۔

    نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے مطالبات کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے ماہ پمرا آفس کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

    کیبل آپریٹرز کو ابھی انڈسٹری کا درجہ بھی نہیں دیا گیا اور اتنے ٹیکس نافذ کردیئے گئے ہیں، ہم پمرا کا آدھا بجٹ دیتے ہیں، ٹی وی مالکان نئے کیبل آپریٹرز کے گروپ کوتسلیم نہ کرے اورنہ ہی ان کے ہاتھوں بلیک میل ہوںں۔

    ٹیکسز کا نفاذ جاری رہا تو اس شعبے سے وابستہ دس لاکھ افراد بحران کا شکار ہوجائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اس سارے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیکس کوختم کروائیں۔