Tag: کیرئیر

  • ابھیشک بچن نے کون سا کام کر کے غلطی کی؟ اداکار نے بتا دیا

    ابھیشک بچن نے کون سا کام کر کے غلطی کی؟ اداکار نے بتا دیا

    بچن خاندان کے اکلوتے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا غلط انتخاب کرکے سب سے بڑی غلطی کردی۔

    حل ہی میں ابھیشیک بچن نے ایک ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن سے کہا  تھا کہ وہ اداکاری کے لیے نہیں بنے, ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی دنوں میں کئی فلموں کی ناکامیوں کے بعد میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک بڑی غلطی کی ہے۔

    ابھیشیک نے کہا کہ جب میں نے مختلف اقسام کی فلمیں کیں اور معروف ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن اس سے بھی میری فلمیں نہیں چلی، ناقدین میری پرفارمنس پر تنقید کر رہے تھے۔

    اس کمزور لمحے میں جس کے بارے میں سوچنا میرے لیے شرمناک تھا اس دوران میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا مجھے آپ سے بات کرنی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

    ابھیشیک بچن نے کہا کہ اس دوران میں نے ہر قسم کے سنیما، انواع اور فلم سازوں کے ساتھ کام کیام تو مجھے لگا کہ میں اداکاری کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ شاید اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ساتھ ایماندار رہوں اور کہوں، ہیلو، تم اس کے لیے نہیں بنے ہو تم اس معیار پر پورا نہیں اترتے،کوئی اور کام ڈھونڈو۔

    اداکار نے کہا کہ میری دلبرداشتہ حالت کو بھانپنے کے بعد والد امیتابھ بچن نے مجھے یقین دلایا اور کہا کہ میں یہ آپ سے آپ کے سینئر کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں، آپ کے والد کے طور پر نہیں، تم ابھی آخری منزل پر نہیں پہنچے، تمہارے سامنے بہت کام باقی ہے۔

    ابھیشیک نے کہا کہ مجھے والد نے مزید کہا کہ آپ کو بہت کچھ بہتر کرنا ہے، میں آپ کی ہر فلم میں بہتری دیکھ رہا ہوں، آپ کے اندر ایک اچھا اداکار چھپا ہوا ہے لیکن آپ کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، اپنی اداکاری کو پالش کرنے کے قابل ہونے کا واحد طریقہ کام کرنا ہے، اس لیے جو بھی فلم ملے، بس سائن کرو اور کام کرو۔

  • ’پہلی فلم کے بعد۔۔۔‘ اللو ارجن کا اپنی کیرئیر سے متعلق بڑا انکشاف

    ’پہلی فلم کے بعد۔۔۔‘ اللو ارجن کا اپنی کیرئیر سے متعلق بڑا انکشاف

    چنئی : تیلگو فلموں کے مشہور اداکار اللو ارجن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی فلم ’گنگوتری‘ کے بعد بے روزگار تھے۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چنئی میں پشپا 2 کے گانے "کسک” کی ریلیز تقریب میں اللو ارجن نے شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری میں ماضی کو یاد کیا جب انہوں نے گنگوتری سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہیں ایک بھی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میری پہلی فلم ’گنگوتری‘ کے ریلیز کے بعد کوئی بھی میرے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں تھا جس کے بعد میں پشپا 2 کے ڈائریکٹر سوکمار نے مجھ پر بھروسہ کیا اور یوں ہمارے طویل اشتراک کا آغاز ہوا۔

    الو ارجن نے اس تقریب میں پشپا 2 کے ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اب میں کبھی اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتا ہوں ہو اور سوچتا ہوں کہ کس نے میری زندگی بدلی ہے تو وہ سو کمار ہے، ان کے بغیر شاید میرا کیریئر آگے نہیں بڑھتا۔

    واضح رہے کہ پشپا2 اگلے ماہ 5 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی، 17 نومبر کو اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جبکہ اس تقریب میں گانے کسک کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

  • دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلے کر لیا؟

    دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلے کر لیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و چند دن قبل ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کی خاظر اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    دپیکا پڈوکون نے کے ہاں حال ہی میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے انہیں اپنی قریبی اور رشتےداروں کی جانب سے ماں بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز کچھ دن اسپتال میں رہنے کے بعد اداکارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر پہنچ گئیں ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنا نیا روٹین بھی شیئر کر دیا۔

    انسٹاگرام کے بائیو میں اداکارہ نے اپنا نیا روٹین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیڈ، بُرپ، سلیپ، رپیڈ‘ یعنی ’دودھ پیلانا، ڈکار دلانا، سُلانا اور دہرانا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی ننھی شہزادی کے لیے آیا نہیں رکھیں گی، رپورٹ کے مطابق دیپیکا اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے ایشوریہ رائے بچن کے راستے پر چل سکتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیپیکا ایشوریہ اور انوشکا شرما کی طرح آیا کی خدمات حاصل نہیں کریں گی بلکہ وہ خود اپنا سارا وقت بچی کی دیکھ بھال کے لیے وقف کریں گی۔

    اگرچہ اداکاری چھوڑنے کے بارے میں اداکارہ نے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا لیکن یہ ممکن ہے کہ دپیکا بیٹی کی پرورش کے لیے اداکاری سے طویل وقفہ لیں گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اپنی بیٹی کے لیے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما، ویراٹ کوہلی کی نو فوٹو پالیسی پر عمل کر سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کا معروف جوڑا اپنی بیٹی کو فی الحال میڈیا سے دور رکھیں گے اور مناسب وقت آنے پر اسے سامنے لائیں گے۔

  • بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر مہیش بھٹ نے بڑا اعلان کر دیا

    بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر مہیش بھٹ نے بڑا اعلان کر دیا

    بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے مزید فلمیں نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے اپنے کیرئیر میں 50 سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کیں، لیکن اب وہ فلموں سے اکتا چکے ہیں اور ہدایت کاری کی دنیا کو الوداع کہنا چاہتے ہیں۔

    حال ہی میں مہیش بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی فلم کی ہدایت کاری کے لیے پروڈکشن ہاؤس ویشرے فلمز میں واپس آئیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ خود فلمیں بنانے کے بجائے دوسرے فلمسازوں کے لیے بطور سرپرست کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔

    مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، میری فلموں کو شہرت بھی ملی ہے لیکن اب یہ دور میرے لیے نہیں ہے۔

    مہیش بھٹ نے کہا کہ میرے نزدیک میری فلمیں آج کے لیے دور نہیں ہیں، میری کہانیاں اور فلم بنانے کا انداز پُرانا ہوگیا ہے، اسی وجہ سے اب میں خود کو ہدایتکاری کے لیے مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔

     اُنہوں نے کہا کہ اب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے فلمسازوں کو موقع دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ آج کی نسل کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلمیں بتاتے ہیں۔

    فلمساز نے مزید کہا کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’سڑک 2‘ میری ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم تھی، واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سال 1970 میں دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    سال 1982 میں مہیش بھٹ کو فلم ’ارتھ‘ کی ہدایتکاری کا موقع ملا، اُن کی یہ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، اس فلم کے بعد مہیش بھٹ نے ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلموں کو ہدایتکاری کی۔

  • مایا خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیسے کیا؟

    مایا خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیسے کیا؟

    میزبان مایا خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بچپن سے کیا اور ان کی پہلی تنخواہ 750 روپے تھی۔

    پاکستان کی معروف میزبان مایا خان نے ندا یاسر کے شو مین شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ حسن سعید مرزا کو بچوں کو کمرشل کے آواز کی ضرورت تھی، تو سب سے پہلے انہیں کا ایک کمرشل کیا جس مین بچوں کی آواز نکالنا تھا، اس کے بعد پی ٹی وی پر سب سے پہلا شو مرینہ خان کے ساتھ تھا۔

    مایا خان نے بتایا کہ اسی طرح میں نے ہر جگہ بچوں کی شو ہوتی رہی میں نے پرائیوٹ بھی یہی کام کیا، ان سب کے درمیان میری پڑھائی بھی چلتی رہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں بچپن میں کچھ بھی نہیں تھی تو مجھے کوئی بھی نہیں پوچھتا تھا، لیکن پھر بعد میں ہر ایک کوئی بلا کر لے جاتا تھا۔

    مجھے اداکاری کا کچھ پتا نہیں تھا، میں نے ’ ایک محبت سو افسانے‘ سیریز کے ڈرامے کبھی تو نظر ملاؤ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔

  • عامر خان نے 35 سال کے بعد اداکاری سے بریک لے لیا

    عامر خان نے 35 سال کے بعد اداکاری سے بریک لے لیا

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار اداکاری سے بریک لے لیا۔

    عامر خان نے حال ہی میں دلی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا کہ وہ ایکٹنگ سے بریک لے رہے ہیں اور آنے والے دیڑھ سالوں تک وہ ایکٹر کے طور پر کام نہیں کریں گے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

    عامر خان نے بتایا کہ میں اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتا ہوں، جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔

    بالی ووڈ کے اداکار نے بتایا کہ میں 35 سالہ طویل فلمی کیریئر میں اداکاری کرنے کے بعد پہلی بار ڈیڑھ سال کا بریک لئے رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں نے اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھی  لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میرے قریب رہنے والوں کے ساتھ یہ مناسب نہیں ،اب مجھے کچھ وقت نکالنا ہوگا۔ تاکہ ان کے ساتھ رہوں۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی آخری فلم فلاپ رہی ہے، لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک تھی، 100 کروڑ میں بننے والی فلم نے دنیا بھر میں صرف 80 کروڑ کمائے تھے۔