Tag: کیرتی سنن

  • اسٹار کڈز کو زیادہ اچھے مواقع ملتے جس پر مایوسی ہوتی ہے: کیرتی سنن

    اسٹار کڈز کو زیادہ اچھے مواقع ملتے جس پر مایوسی ہوتی ہے: کیرتی سنن

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیرتی سنن نے ہندی فلم انڈسٹری میں بالی ووڈ کے اداکاروں کے بچوں کو زیادہ اچھے مواقع ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کیرتی سنن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا مجھے اس وقت بہت مایوسی ہوتی ہے جب اکثر اسٹار کڈز (بالی ووڈ کے اداکاروں کے بچوں) کو زیادہ اچھے مواقع مل جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے فلمی کیریئر کی ابتدا میں ایک ایسا دور بھی تھا جس میں، میں بغیر آرام کے کام کرتی تھی، اسکی وجہ یہ تھی کہ میرے اندر اس سے زیادہ صلاحیت تھی جتنا کہ ملنے والی فلموں میں پرفارم کرچکی تھی۔ میں اس سے بھی مزید بہتر کام کرنا چاہتی تھی۔

    اقربا پروری کے حوالے سے کیرتی سنن نے کہا کہ فلمی گھرانے کو بالی ووڈ میں ترجیح دی جاتی ہے جس پر میں بہت مایوس ہوتی ہوں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں انکی کامیاب فلم کریو ریلیز ہوئی جس میں وہ کرینہ کپور اور تبو کے ساتھ ایئر ہوسٹیس کے کردار میں نظر آئیں۔

  • کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    k1

    ویب سائٹ کے مطابق برانڈ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور نوجوان چہرے کو اپنے برانڈ کے لیے لینا چاہتے ہیں۔

    اسی برانڈ کے مردانہ ملبوسات کے لیے ورون دھون کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے کی تو تجدید کردی گئی مگر کترینہ کیف کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔

    k-post-32

    کچھ عرصہ قبل ہی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور وہ دوںوں قطع تعلق کرچکے ہیں۔ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلمیں بھی فلاپ ہورہی ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے ان کا کیریئر زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    k-post-4 (1)

    ذرائع کے مطابق کترینہ کو آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔