Tag: کیریئر کا آغاز

  • شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، وہ میوزک انڈسٹری میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ کے ساتھ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، انڈسٹری میں پہلے ہی ‘مانا کہ ہم یار نہیں’ اور ‘مطلبی یاریاں’ جیسے گانا گا چکی ہیں تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز بھی کررہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک میوزک بینڈ کے ساتھ گلوکاری کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں‘‘۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’’انڈسٹری میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں‘‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’’میں ایک ساتھ اپنے دو مختلف کیریئر پر کام کروں گی، تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے کیونکہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ اب بطورِ گلوکارہ اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرواؤں گی ‘‘۔

    اُنہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ ملکر کام کروں گی، ہم ایک ساتھ ملکر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے لیے اتنے ہی پُرجوش ہوں گے جتنی زیادہ پُرجوش میں ہوں‘‘۔

  • زارا شیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز کہا سے کیا؟

    زارا شیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز کہا سے کیا؟

    معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسکول ایڈوٹائزمنٹ سے کیا تھا۔

    معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل  زارا شیخ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں بتایا۔

    اداکارہ و ماڈل  زارا شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی مہم  ایک اسکول کے طرف سے کی تھی، میری پہلی اپیرنس ایڈوٹائزمنٹ ایجنسی میں یہی تھی اس میں 11 بچوں کے ساتھ میں لیڈ کررہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جو شوبز میں آگئی مجھے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ میں اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔

    انہوں نے کہا میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ سب اپنے فینز کی وجہ سے ہوں، فینز نے مجھے بہت سپورٹ کیا، مجھے ان کے لیے ٹائم نکالنا پڑتا ہے یہ میرے لیے بہت ضروری ہے۔