Tag: کیسز

  • پاکستان میں مجھ پر کیسز کردیے ہیں اور کیسز کرنے والے۔۔۔ ذکا اشرف کا اہم بیان

    پاکستان میں مجھ پر کیسز کردیے ہیں اور کیسز کرنے والے۔۔۔ ذکا اشرف کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجھ پر کیسز کردیے ہیں اور کیسز کرنے والے ہمارے سابق چیئرمین ہے۔

    اے آر وائی نیوز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے خصوصی انٹرویو میں ہوسٹ نے سوال کیا کہ 5 تاریخ کو نئے چیئرمین کا فیصلہ آنے والا ہے اور آپ کی اتنی پلاننگ ہے آپ سمجھتے ہیں کہ آگے بھی آپ چیئرمین رہیں گے؟

    جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، یہ فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے کہ بورڈ کا چیئرمین کون ہوگا۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ اگر میں ہی چیئرمین رہا تو بورڈ میں سارے گند صارف کروں گا اور ایک اچھی ٹیم سامنے آئے گی، میری سابقہ پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے، میرے دور میں پاکستان ٹیم نے بڑی عزت کمائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر کے بعد کوئی بھی نیا چیئرمین آتا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہوگی، چیئرمین نامزد ہونے کے بعد میں نجم سیٹھی کو الوداعی دعوت دینا چاہتا تھا تاکہ درمیان کی خلش ختم ہو لیکن انہوں نے پورے پاکستان میں میرے اوپر کیسز کردیے۔

    دکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایک بندا ہر ایک کو کیسے جواب دے، میں نے پہلے بھی کہا تھا لڑائی جھگڑا چھوڑتے ہیں ساتھ بیٹھ کر مجھے سپورٹ کریں ٹیم کے مفاد کا سوچتے ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 21 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 656 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 631 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 286 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 354کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 10 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 106 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 113 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 213 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 687 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 36 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 36 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 36 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار  641 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 795 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 338 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ  14لاکھ 9 ہزار 618 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.67  فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں ڈرامائی کمی

    ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں ڈرامائی کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ڈرامائی کمی دیکھی گئی، یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار سے گر کے 3 ہزار پر پہنچ گئی، ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے افراد کی تعداد بھی 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 44 ہزار 403 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 سو 84 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 11 کروڑ 2 لاکھ 13 ہزار 721 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 62 لاکھ 581 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر تک جا پہنچی، ماڈل کورٹس میں 18 مجرمان کو سزائے موت اور 40 مجرمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹس کی کارکردگی کی 15 روزہ رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع کی ماڈل کورٹس میں کیسز کی تعداد صفر تک جا پہنچی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کے مقدمات 7 اضلاع میں ختم ہوچکے، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 158 مقدمات جبکہ منشیات کے 535 مقدمات کے فیصلے کیے۔

    صوبہ پنجاب میں قتل کے 65 اور منشیات کے 153 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سندھ میں قتل کے 47 اور منشیات کے 196 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ میں قتل کے 45 اور منشیات کے 177 مقدمات جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے 9 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 18 مجرمان کو سزائے موت اور 40 مجرمان کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

  • محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی سے متعلق ڈیٹا مشکوک ہوگیا

    محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی سے متعلق ڈیٹا مشکوک ہوگیا

    کراچی: صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 970 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کراچی کے صرف ایک اسپتال میں 800 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد محکمہ صحت کا ڈیٹا مشکوک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا ڈینگی سے متعلق ڈیٹا مشکوک ہوگیا، محکمہ صحت نے سندھ بھر میں اب تک 970 ڈینگی کیسز کی تصدیق کی جبکہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے صرف ایک نجی اسپتال میں اب تک 886 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    نجی اسپتال میں جنوری سے اکتوبر تک 800 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    اس وقت سندھ سمیت ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    رواں سیزن اسلام آباد میں 26 سو 3 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 15 سو 89 کیسز رورل ایریا اور 1 ہزار 14 کیسز اربن علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 10 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

  • کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 32 اموات، مجموعی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

    کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 32 اموات، مجموعی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1 ہزار 17 تک جا پہنچی، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد جان سے گئے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 32 ہزار 919 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

    ملک بھر میں اب تک کرونا کے 14 ہزار 155 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار 346 کرونا ٹیسٹ کے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صرف سندھ میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 12 اموات ہوئی تھیں۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی قرضوں کے باعث پاکستان جیسے ممالک طبی سہولتوں پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے، ہمیں طبی سہولتوں کی بہتری کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اور مغربی ممالک میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت مختلف ہے کیونکہ ہمیں غربت کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈھائی کروڑ خاندان بے روزگار ہوگئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے معیشت کو کھولنا ضروری ہے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ، ڈیوٹی کے دوران سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار

    کروناوائرس کا خطرہ، ڈیوٹی کے دوران سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار

    کراچی: کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن انتظامیہ مزید متحرک ہوگئی، ایئرپورٹس سے مسافروں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اور دیگر کوائف جمع کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا، جبکہ عملے کو دوران ڈیوٹی ماسک پہننے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس منیجرز کو نئے فیصلے سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اور دوران ڈیوٹی سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔

    ہیلتھ کاؤنٹرز، تھرمل اسکینر اور تھرمل گنزکی کارکردگی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت سامنے آئی ہے۔ امیگریشن کاؤنٹرز پر تسلسل کے ساتھ جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

    خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایک متاثرہ مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا وفاق سے ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کروناوائرس کی افزائش کو روکنے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

    ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد: رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار پچاس کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 219 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک میں ڈینگی کے پچاس ہزار پچاس کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 13622ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، وفاقی دارالحکومت سے رواں برس13200کیس سامنےآئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 9890، بلوچستان سے 3217 ڈینگی کیسز سامنےآئے، خیبرپختونخوا 7021 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح آزادکشمیر سے رواں برس 1691ڈینگی کیسز کی خبرملی۔

    گلگت بلتستان سے ڈینگی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، رواں برس ملک میں ڈینگی سے 80اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا، سندھ میں ڈینگی سے 34اموات ہوچکی ہیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 22اموات ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب20، بلوچستان3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق ہوا، 2011 میں22000 ڈینگی کیس سامنے آئے تھے، 2017میں 25000 ڈینگی کیس ریکارڈ ہوئے تھے، ڈینگی نے پہلی بار2005میں کراچی میں وبائی صورت اختیار کی تھی۔