Tag: کیسز رپورٹ

  • راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کے سیکڑوں کیسز رپورٹ

    راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کے سیکڑوں کیسز رپورٹ

    راولپنڈی : محکمہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس سی اور بی کے سیکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس سی کے 139 اور 61 افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں تین حاملہ خواتین بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق  10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی، ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ 2 ہزار 679 افرادکی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

    ہیپاٹائٹس کیا ہے؟

    ہیپاٹائٹس جگر کی سوزش کا نام ہے۔ ہیپاٹائٹس دوسرے وائرسوں، بعض ادویات، کچھ خود کار قوت مدافعت کے حالات اور طویل مدتی، الکحل کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

     ہیپاٹائٹس اے اکثر بغیر علاج کے خود ہی ختم ہو جاتا ہے، ہیپاٹائٹس بی یا سی کی وجہ سے ہونے والی سوزش دائمی ہو سکتی ہے اور جگر کو طویل مدتی نقصان اور دیگر پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

    علاج کے بغیر، وائرل ہیپاٹائٹس جگر کے داغ کا باعث بن سکتا ہے، جسے سروسس بھی کہا جاتا ہے، جو جگر کے کام میں مداخلت کرتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی یا سی کا علاج نہ کیا جائے تو جگر کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔

    ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی ہر ایک مخصوص قسم کے ہیپاٹائٹس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ تمام وائرس متعدی ہیں۔ ہیپاٹائٹس اے آلودہ خوراک، پانی، یا کسی متاثر شخص کے ساتھ ذاتی رابطے سے پھیل سکتا ہے۔

     ہیپاٹائٹس بی اور سی جسمانی رطوبتوں جیسے خون سے پھیلتا ہے۔ یہ وائرس کسی بھی عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں، بشمول نوزائیدہ بچے اگر ماں پیدائش کے دوران اپنے بچے کو وائرس منتقل کرتی ہے۔

  • پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

    پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

    لاہور : پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں سے زیادتی کے کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا، لڑکوں سےزیادتی کاتناسب69فیصد اورلڑکیوں کاتناسب31 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کمشنرلاہور نے جاری سرکلر میں بتایا کہ پنجاب میں لڑکیوں کےمقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کے کیس زیادہ رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے جنوری دوہزارتئیس سے پندرہ جون تک کی رپورٹ مرتب کی ہے ، کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ لڑکوں سے زیادتی کا تناسب 69 فیصد اور لڑکیوں کا تناسب 31 فیصد رہا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ مقدمات گوجرانولہ میں درج ہوئے جبکہ دس اضلاع میں سب سے کم مقدمات راولپنڈی اورلاہورمیں درج ہوئے۔

    کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے ایسے واقعات بھی ہیں، جو رپورٹ نہیں ہوتے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 87 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 87 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 87 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 704 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 121 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 11 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 78 ہزار 222 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.45 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 25 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔