Tag: کیسز کی شرح

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 1.35 پر آگئی ، 6 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 1.35 پر آگئی ، 6 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، چوبیس گھنٹوں میں572 کیس رپورٹ ہوئے اور6 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید6مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار392 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار96 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 572 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.35 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار082 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار806 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار164، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار307 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار533 اور بلوچستان میں 33 ہزار204 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 749 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار386، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار443 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم

    متحدہ عرب امارات: کرونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی، وائرس سے صحتیابی کی شرح 57 فیصد سے بھی زائد ہے۔

    اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 دن کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 14 دنوں کے دوران 5 لاکھ 70 ہزار افراد کا معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں صفر اعشاریہ 96 فیصد لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    حکام کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تصدیق کی شرح 25 فیصد رہ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے کی شرح 0.1 ہوگئی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں 5 ہزار 474 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں 9 ہزار 523 افراد شفا یاب ہوئے ہیں، اس عرصے کے دوران 22 مریض جاں بحق ہوئے مگر اس کے مقابلے میں صحتیابی کی شرح میں 57.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عام افراد کے معائنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس سے پہلے روزانہ 25 ہزار افراد کا معائنہ ہورہا تھا، اب 40 ہزار کا ہورہا ہے۔