Tag: کیسز

  • پنجاب: 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 88 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب: 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 88 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی، صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 88 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 88نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 113مریض ڈسچارج بھی کیے گئے۔

    محکمے کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے 226مریض زیر علاج ہیں جبکہ 5مریض انتہائی نگہداشت میں میں رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 36گھنٹے کے درمیان 264 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد8971 ہوگئی ہے۔

    ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں رواں سال 8431 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

    خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 56کیسز رپورٹ

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد6464 ہوگئی ہے، اس حوالے سے ڈینگی رسپانس یونٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں56نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    پشاور شہر میں ڈینگی کے2517مثبت کیسز ہیں جبکہ 114مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق26نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، علاج کے بعد 6350 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔

  • نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت میں ہی بنے ‘  پرویزالٰہی

    نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت میں ہی بنے ‘ پرویزالٰہی

    لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازنے اسپیکرکے خلاف جیسی زبان استعمال کی ریکارڈ دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف پرکیسزان کے دورحکومت میں ہی بنے، نوازشریف پرکیسزمیں پنجاب اسمبلی یا اسپیکرکا کیا قصورہے۔

    انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازنے اسپیکرکے خلاف جیسی زبان استعمال کی ریکارڈ دیکھ لیں، پنجاب اسمبلی میں کیا ہوا ریکارڈ دیکھ لیں میں نے اپنا جمہوری حق ادا کیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ لوگ جس راستے پرچل پڑے ہیں ان کومعلوم ہی نہیں نتیجہ کیا ہوگا، پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑسے جو نقصان ہوا وہ ان کودینا پڑے گا۔

    پرویزالٰہی نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پی ٹی آئی ممبران نے کبھی میزنہیں توڑے، ہم نے احتجاج ضرورکیا کبھی گلا نہیں پکڑا، میزنہیں توڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اسپیکرپنجاب اسمبلی نے 3 مرتبہ پی ٹی آئی ممبران کواسمبلی سے نکالا، جواقدامات کیے جا رہے ہیں اس کے ثمرات جلدعوام کونظرآئیں گے۔

    شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں: پرویز الہیٰ کا دعویٰ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف خواجہ آصف کے خلاف گواہی دے چکے ہیں.

  • اے ٹی سی مقدمات میں عمران خان کو حاضری سےاستثنیٰ مل گیا

    اے ٹی سی مقدمات میں عمران خان کو حاضری سےاستثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی چار مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ اورایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔

    عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے جس پر عدالت نے سماعت میں 10 بجے تک کا وقفہ کیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ، ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں عمران خان کی آئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان نے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل کی درخواست دی تھی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے 23 فروری کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عدالت نے ان مقدمات میں ضمانت دے رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب

    شریف خاندان کےخلاف کیسزمیرٹ پرچلیں گے‘ چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پرچلیں گے تمام کیسز کو خود مانیٹر کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں کسی دباؤ میں ہوں اور نہ ہی میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ انصاف سب کے لیے ایسے ہی احتساب سب کے لیے ہوگا جبکہ شریف خاندان کے خلاف استغاثہ کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی کارکردگی پربریفنگ دی۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق سیاست دانوں نےکام نہیں کیا،پارلیمنٹ کوکردار ادا کرناہوگا،لاپتہ افراد کی رپورٹ کو ضرورپبلک کیا جائے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ مشرف نے دہشت گردی کے الزام میں چار ہزارافراد کوغیرملکیوں کےحوالے کیا، پارلیمنٹ یا کسی اور نے مشرف سے پوچھا کہ کس قانون کے تحت لوگوں کوحوالے کیا گیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ این جی اورز کی طرف سے الزامات لگانا آسان ہے لیکن کوئی ایجنسی ایسی نہیں جوکمیشن کےسامنے پیش نہ ہوئی ہوں جبکہ آئی ایس آئی سمیت دیگر ادارے بہتر کام کر رہے ہیں۔

    چیئرمین نیب نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے کل چار ہزار 329 واقعات سامنے آئے2899 کیسز نمٹائے گئے جبکہ گزشتہ 2 سال میں گمشدگی کے 60 واقعات سامنے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے کسی لاپتہ شخص کا واقعہ سامنے نہیں آیا تاہم پنجاب میں لاپتہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے،اس وقت پنجاب میں 247 افراد لاپتہ ہیں۔


    جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےچیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا


    واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کے سبکدوش ہونے کے بعد آج جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  کی بہاولپور آمد

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی بہاولپور آمد

    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پنجاب کےشہربہاولپور پہنچےتوپولیس کےچاق وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کےشہر بہاولپور میں آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیااورڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا نے چیف جسٹس کی آمد پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

    خیال رہےکہ ضلعی انتظامیہ نےدو روز قبل ڈسٹرکٹ بار میں وکلا کے غیرقانونی تعمیر کیےگئے چیمبرزمسمارکردیےتھےجس پردو روز سےوکلا نے عدالتوں کی تالہ بندی کی ہوئی ہے۔

    احاطہ عدالت میں پولیس انتظامیہ اورسائلین کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی ہوئی ہےوکلانے پولیس کوبخشی خانہ اورمال خانہ بھی خالی کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے،عدالتوں کا کام مکمل ٹھپ ہے۔

    چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کیسز کی سماعت کے بعد ضلعی انتظامیہ اور وکلاکے درمیان تنازعے کو بھی حل کروانے کے لیے دونوں فریقین کا موقف سنیں گے۔

    مزید پڑھیں:مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    واضح رہےکہ4روزقبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے۔

  • کے پی کے کی فوجی عدالتوں کیلئے مقدمات کی چھان بین کا آغاز

    کے پی کے کی فوجی عدالتوں کیلئے مقدمات کی چھان بین کا آغاز

    پشاور : خیبر پختونخوامیں فوجی عدالتوں کے لیے کیسزکی چھان بین شروع کردی گئی۔ ملالہ حملہ کیس سمیت بڑے کیسز کی تفصیل جمع کرنے کےکام کا آغازکردیا گیا ہے۔

    ملالہ حملہ کیس، تھانہ سی آئی ڈی حملہ، پشاور ایئرپورٹ حملہ اور ان جیسے درجنوں کیسز اب خیبر پختونخوا کی فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق صوبےمیں قائم فوجی عدالتوں کے لیے کیسز کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔جس کیلئے صوبے بھر کے تھانوں میں درج دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے مختلف اضلاع سے ابتدائی طور پر اکانوے کیسز سینٹرل پولیس آفس رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ ابتدائی پچیس مقدمات میں دہشت گردوں کے بڑے حملوں کے کیسز شامل ہیں۔