Tag: کیس کی حقیقت

  • گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں میں نیا موڑ، کیس کی حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی (23 اگست 2025): معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے طلاق لینے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

    22 اگست کو بھارتی میڈیا کی جانب سے ییہ خبر سامنے آئی تھی کہ سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی جس میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

    سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی، تاہم طلاق کی درخواست کی خبر کے بعد گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    گووندا کے وکیل للت بندرا نے بھارتی ٹہ دہ سے بات چیت میں طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا  کہ کوئی معاملہ نہیں ہے، سب کچھ حل ہو رہا ہے، لوگ صرف پرانے ایشوز اٹھا رہے ہیں۔

    بھارتی اداکار کے وکیل نے مزید کہا اس گنیش چترتھی پر آپ پوری فیملی کو ایک ساتھ دیکھیں گے، ساتھ ہی وکیل نے بھارتی میڈیا کو گھر آنے کی دعوت دیدی۔

    اس کے علاوہ گووندا کو حال ہی میں طلاق کی افواہوں کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ایک الگ انداز میں دیکھا گیا، جس میں وہ طلاق کی افواہوں سے غافل دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھووندا ممبئی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافروں کو پوز بھی دے رہے ہیں، اس سے قبل فروری میں بھی ایسی ہی افواہیں منظر عام پر آئی تھیں لیکن پھر گووندا کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں میں صلح ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی پریشان کن ازدواجی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکار کی اہلیہ نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے اپنی سالگرہ اکیلے ہی منا رہی ہیں۔