Tag: کیش وین

  • کیش وین سے 97 لاکھ ڈکیتی کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی

    کیش وین سے 97 لاکھ ڈکیتی کے بعد آئی جی سندھ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی

    کراچی (31 جولائی 2025): کیش وین سے 97 لاکھ روپے کی ڈکیتی واردات کے بعد کرائم سین پر آئی جی سندھ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی دیکھی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی کے علاقے کورنگی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والی کیش وین سے ڈاکو 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ یہ واردات چمڑا چورنگی کے قریب پیش آئی۔

    واردات کے بعد کرائم سین پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اہلکار پہنچے تاہم انہوں نے اس موقع پر آئی جی سندھ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی اور کرائم سین پر سادہ لباس افراد جدید ہتھیاروں کے ساتھ موجود رہے۔ جب کہ آئی جی سندھ کی جانب سے بغیر یونیفارم آپریشن پر پابندی عائد ہے۔

    بینک کے باہر ہتھیاروں کی کھلی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ گزرنے والے افراد رک رک کر ہتھیار بند سادہ لباس اہلکاروں کو دیکھتے رہے۔

    دوسری جانب گودام چورنگی پر نجی بینک کی کیش وین سے 97 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات کا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی کورنگی کو واردات کے بعد ابتدائی پولیس ایکشن سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر داخلہ نے جائے وقوعہ پر ماہر پولیس افسران کو ذمہ داریاں سونپنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملزمان کسی بھی صورت بچ نکلنے میں کامیاب نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ آج بینک کی کیش وین سے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے دو سیکیورٹی گارڈز کو بھی زخمی کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-korangi-robbers-cash-van-31-july-2025/

  • پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین سے ڈاکوؤں نے بڑی رقم لوٹ لی

    پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین سے ڈاکوؤں نے بڑی رقم لوٹ لی

    پشاور: ڈاکوؤں نے جی ٹی روڈ پشاور پر بینک آف پنجاب کی کیش وین کو روک کر لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشنگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا ہے، بینک کی برانچ سے کیش کی گاڑی جب روانہ ہوئی تو جی ٹی روڈ پر 3 مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس میں سے کیش نکال کر کیری ڈبے میں منتقل کر دیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز نے انکشاف کیا ہے کہ کیش سپلائی والی گاڑی نے ایس او پی پر عمل نہیں کیا، اور ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹی گئی ہے، مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں، ملزمان کی تعداد 4 تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔


    کےپی میں پولیسنگ بلوچستان جتنی مشکل، تنخواہیں بڑھائی جائیں، آئی جی کا وزیراعلیٰ کو خط


    ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کی گاڑی میں مزید کیش بھی موجود ہے، اور بینک کا عملہ آ کر انھیں گنے گا تب درست طور پر اندازہ ہوگا کہ کتنی رقم لوٹی گئی ہے۔

    نشتر آباد پر بینک آف پنجاب کی مین برانچ سے بینک کی کیش گاڑی مختلف برانچوں کو رقم پہنچا رہی تھی۔

  • ڈاکو کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار

    ڈاکو کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار

    اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر کیش وین لوٹ لی، 3 کروڑ سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، وہاں سے گزرنے والی رقم سے بھری کیش وین پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 3 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔

    اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کیش وین میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈی آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں مختلف اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور متعلقہ ایس پی ٹیموں کے ممبران ہونگے، ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس ٹیمیں جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچائیں گی۔

  • کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

    کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

    کراچی : کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے بھرا بیگ چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا، مقدمے میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈ کونامزدکیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنےکامقدمہ درج کرلیا گیا، بوٹ بیسن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا۔

    قدمہ میں سیکورٹی کمپنی کا گارڈ ذوالفقار کو نامزدکیا گیا اور کہا گیا کہ کیش وین رقم منتقلی کی ڈیوٹی پرمامور تھی، کلفٹن برانچ پہنچنے پر گارڈ اورڈرائیور وین کےاندرموجودتھے۔

    مقدمے کے متن میں کہا کہ 2افراد رقم دینےبینک کےاندرگئے، گارڈ نے ڈرائیور سے کہا طبیعت خراب ہے چائے اور پانی لےآو، ڈرائیور وین سے اتر کر بینک گیا تو گارڈ پیسوں سےبھرابیگ لیکرفرارہوگیا۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق وین کے اندر چیک کرنے پر پتہ لگا کہ گارڈ بھی غائب ہے، پولیس نے رقم لیکر فرار ہونے والے گارڈ کی تلاش شروع کردی، واقعے گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

  • نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر بھاگ گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

    نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر بھاگ گیا، ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین کا صفایا کر گیا، فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں رقم لے جانے والی گاڑی کو ڈرائیور لے اڑا، گاڑی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی، جسے بعد ازاں ملزم ڈرائیور نے راستے میں چھوڑ دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور گارڈز کو چھوڑ کر اچانک کیش وین لے کر فرار ہوا، نجی کمپنی کی کیش وین کچھ دیر بعد کورنگی عوامی کالونی کے علاقے سے ہی مل گئی، جب کہ ڈرائیور کیش لے کر ساتھیوں کے ہمراہ پہلے سے انتظار میں کھڑی کار میں بیٹھ کر فرار ہوا۔

    پولیس نے کیش وین کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعے کی مزید جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے، پولیس نے کیش لے کر فرار ہونے والے ملزم کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع وہاڑی سے بتایا جاتا ہے۔

    دریں اثنا، ملزم کی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآ گئی ہے، نجی کمپنی کا ڈرائیور بلیک کرولا کار میں ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوا تھا، فوٹیج میں ملزم کو کیش وین کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کیش وین ڈکیتی میں 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کیش وین ڈکیتی میں 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ: وزیرآباد میں کیش وین لوٹنے کے دوران 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے وزیر آباد کے علاقے پلکھو نالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کیش وین لوٹنےکے دوران 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگیا۔

    وزیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو ریکوری کیلئے لیجارہی تھی ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ملزمان کا تعلق لاہور سے تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عدنان اور ذیشان مسیح تہرے قتل کی واردات میں ملوث تھے، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل 63 لاکھ کی ڈکیتی کے دوران 3 افراد کو قتل کردیا تھا۔

    وزیر آباد پولیس نے مزید بتایا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

  • کیش وین کے زخمی سیکیورٹی گارڈز کے قریب کھڑے ہجوم کا افسوسناک رویہ (ویڈیو)

    کیش وین کے زخمی سیکیورٹی گارڈز کے قریب کھڑے ہجوم کا افسوسناک رویہ (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد میں ایک طرف دن دہاڑے بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور قتل و غارت جاری ہے، دوسری طرف زخمیوں کے حوالے سے انسانیت کو شرماتا شہریوں کا افسوس ناک رویہ بھی سامنے آ رہا ہے۔

    آج کراچی کے علاقے کورنگی میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کی ایک ناکام واردات کی گئی، تاہم اس واردات میں ایک شخص کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے، جب کہ دو سیکیورٹی گارڈز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

    ڈاکو بھاگنے کے بعد زخمی سیکیورٹی گارڈز کیش وین کے قریب ہی سڑک پر پڑے تھے، ایسے میں آس پاس موجود لوگ اور سڑک پر گزرنے والے شہری کھڑے ہو کر تماشا دیکھنے لگ گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کی ضرورت تھی، لیکن لوگوں نے رش لگا کر ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، سامنے آنے والی ویڈیو میں ہجوم کا افسوس ناک رویہ دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انھیں تبصرے کرتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

    زخمی سیکیورٹی گارڈ نے لوگوں سے کہا بھی کہ مجھے اٹھا کر اسپتال لے جاؤ، لیکن ایک راہ گیر اس سے کمپنی کا نام پوچھتا رہا، اور کہتا رہا ہے کہ ایمبولینس آئے گی تو لے جائے گی۔

    مصروف سڑک پر فلمی انداز میں کیش وین لوٹنے کی لرزہ خیز واردات (فوٹیج بچے نہ دیکھیں)

    واضح رہے عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حادثے کی جگہ پر رش لگانا اور امدادی کارروائی میں خلل ڈالنا اتنا ہی بڑا جرم ہے جتنا ڈاکو کرتے ہیں۔

  • کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری، 2 سہولت کار گرفتار

    کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری، 2 سہولت کار گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے رقم لوٹنے کے کیس میں 2 سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میٹھادر میں 9 اگست کی صبح ہونے والی کیش وین واردات میں پولیس نے دو سہولت کار گرفتار کر لیے ہیں، واردات میں وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

    پولیس نے رقم منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ اس واردات کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے کی گئی تھی، اور چوری شدہ رقم ہائی روف وین کے ذریعے منتقل کی گئی، واردات کے بعد ڈرائیور حسین شاہ ہائی روف میں پیسے لے کر گلستان جوہر پہنچا تھا۔

    تفتیشی حکام نے بتایا کہ گرفتار سہولت کار سگے بھائی اور ہائی روف وین کے مالک ہیں، واردات میں استعمال گاڑی سہولت کاروں نے اپنے بہنوئی ذوالفقار کو دی تھی، ذوالفقار نے واردات کے لیے وین مرکزی ملزم حسین شاہ کو سونپی۔

    کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور20 کروڑ روپے لیکر فرار

    تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم حسین شاہ اور ساتھی ذوالفقار کراچی سے باہر فرار ہو گئے ہیں، مفرور ملزم ذوالفقار نے پکنک پر جانے کے بہانے وین حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ میٹھادر میں وین سے رقم چوری کی واردات 9 اگست کی صبح ہوئی تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوئی، تو آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے، اور اسی دوران وین ڈرائیور حسین شاہ گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، اس پر تھانے دار کے دستخط جعلی تھے، گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، جو پولیس تحویل میں لیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا۔