Tag: کیفے

  • کیا آپ 7 سیکنڈز میں کیفے میں چھتری ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ 7 سیکنڈز میں کیفے میں چھتری ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں بہت پسند کرتے ہیں اور اس سرگرمی میں دلچسپی لیتے ہیں تو یہ تصویری پہیلی آپ ہی کے لیے ہے۔

    کیا آپ مندرجہ بالا تصویر میں موجود کیفے سے 07 سیکنڈ کے اندر چھتری تلاش کر سکتے ہیں؟

    یہ تصویر آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

     

    ہم آپ کو بتائیں کہ اس قسم کی تصویر پہیلیاں نہ صرف دل چسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔

    اس کے باوجود ایک اہم اشارہ اس تصویر میں موجود ہے، جسے سمجھ کر آپ نے کیفے میں چھپی ہوئی اس چھتری کو تلاش کرسکتے ہیں۔

    اس پہیلی کا جواب بہت دلچسپ ہے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور اگر آپ اب تک کیفے میں موجود چھتری تک نہیں پہنچ پائے ہیں تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

    دماغ کو گھما دینے والی اس پہیلی کا صحیح جواب جاننے کے لیے نیچے دی گئی حل والی تصویر کو اچھی طرح سے دیکھیں تو آپ کو اس کیفے میں چھتری واضح طور پر نظر آجائے گی۔

    درست جواب دیکھیں

     

    کیا آپ اس کا پہیلی کا درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ تو کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • یہ حقیقی مقام ہے یا کارٹونز کی دنیا؟

    یہ حقیقی مقام ہے یا کارٹونز کی دنیا؟

    اس مضمون میں موجود تصاویر کو دیکھ کر آپ کو کیا محسوس ہوا؟ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ کوئی کارٹون یا پینسل سے بنایا گیا اسکیچ ہے تو آپ کا جواب سو فیصد غلط ہے۔

    یہ تصاویر ایک حقیقی ریسٹورنٹ کی ہیں جو کسی کامک بک جیسا نظر آتا ہے۔

    روس کے کیفے بی ڈبلیو میں داخل ہونے والا چونک جاتا ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ کسی کامک بک کے کارٹونز کی دنیا میں آگیا ہے۔ یہ ایک 2 ڈی کیفے ہے اور اندر داخل ہونے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ حقیقی دنیا اور کارٹونز کی دنیا کے درمیان پھنس گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ЧБКафе (@cafe_bw)

    وہاں آنے والے افراد کو بالکل منفرد تجربہ ہوتا ہے کیونکہ 2 ڈی اسٹرکچر نہ صرف دماغ کو چکرا دیتا ہے بلکہ ان کے اندر عجیب سی کیفیت بھی جگاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ЧБКафе (@cafe_bw)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ЧБКафе (@cafe_bw)

    نومبر 2019 میں اس کے افتتاح کے بعد سے یہ کیفے روس میں انسٹاگرام کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہاں کی دیواریں، پردے، فرش اور فرنیچر سب بلیک اینڈ وائٹ ہیں اور اس طرز فکر کا اطلاق کیفے کی پلیٹوں اور کپوں پر بھی کیا گیا ہے۔

    یہ کیفے اپنی کافی کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ یہاں آنے والے مختلف میٹھے پکوان بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ЧБКафе (@cafe_bw)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ЧБКафе (@cafe_bw)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ЧБКафе (@cafe_bw)

    کیفے کو بنانے والے اس کے مالک سولبون نے بتایا کہ اس دلچسپ ڈیزائن کے کیفے کو کھولنے کا فیصلہ انہوں نے سنہ 2019 میں کیا اور ابتدائی مرحلے میں ہمارے پاس محض ساڑھے 3 لاکھ روبلز تھے، اتنے کم پیسوں کے ساتھ پورے کیفے کو کھولنا ممکن نہیں تھا جبکہ ایک لاکھ روبل کرایہ بھی ادا کرنا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایسے مقام کو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جس کی سجاوٹ حیران کن حد تک چونکا دینے والی ہو، اس سجاوٹ میں محض ایک ماہ لگا اور سو کلو گرام پینٹ استعمال کیا گیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کیفے کی مقبولیت پر بے حد خوش ہیں۔

  • سفری پابندیوں کے باجود جہاز کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

    سفری پابندیوں کے باجود جہاز کا سفر ممکن، مگر کیسے؟

    کرونا وائرس نے جہاں دنیا کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں سیاحت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے، باقاعدگی سے سفر اور سیاحت کرنے والے بے حد پریشان ہیں، ایسے ہی افراد کے لیے تھائی لینڈ میں انوکھا اقدام کیا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی سفری پابندیاں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو ہوائی سفر کا تجربہ دینے کے لیے تھائی لینڈ میں جہاز کے اندر کیفے بنایا گیا ہے۔

    کیفے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں کھڑے ایک کمرشل جہاز کے اندر بنایا گیا ہے جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کیبن جیسی بیٹھنے کی سہولیات موجود ہیں۔

    جہاز میں بنے کیفے میں جانے والے کچھ افراد کاک پٹ کا بھی دورہ کرتے ہیں۔

    تھائی لینڈ کی معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے جسے کرونا وائرس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔

    چین کے بعد تھائی لینڈ ہی وہ پہلا ملک تھا جہاں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب تک ملک میں بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد 3 ہزار 400 ہے۔

    ملک میں اب تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 58 ہے۔ تھائی لینڈ کی حکومت ان ممالک کے ساتھ سفری پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے جہاں وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہے۔

  • کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، فرانس میں اسکول پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے فرانس میں کیفے، ریستوران، سنیما، نائٹ کلبز اور دکانیں بند کی جارہی ہیں۔

    فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 4 ہزار 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی گھروں سے باہر نکل رہی ہے لہٰذا مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا، اس دوران فوڈ اسٹورز، فارمیسی اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ فعال رہے گی تاہم دفاتر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے گھر سے کام کرنے کے سسٹم کو جلد سے جلد وضع کریں۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے تاہم اس دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    فرانس میں پہلے ہی اسکول بند کیے جا چکے ہیں اور 70 سال سے زائد افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اب دیگر افراد کو بھی بلا ضرورت باہر نہ نکلنے اور گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔

    فرانس کا پڑوسی ملک اٹلی اس وقت یورپ کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 5 ہزار 835 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

  • ایسی جگہ جہاں آپ خود کو موت سے قریب تر محسوس کریں

    ایسی جگہ جہاں آپ خود کو موت سے قریب تر محسوس کریں

    بنکاک : موت ایسی حقیقت ہے کہ دنیا کا کوئی بھی شخص ہو، موت کو یقینی مانتا ہے، تھائی لینڈ میں ایک کیفے بنایا گیا جہاں یہاں آنے والوں کو موت سے قریب کر دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ متعارف کرایا گیا، جہاں زندگی کی اہمت کو اجاگر کرنے کے لیے موت کی تھیم کو اپنایا گیا ہے اور یہاں آنے والوں کو مختلف انداز میں موت کی یاد دلاتا رہتا ہے۔

    تھائی لیند کا یہ کیفے کسی تعزیتی تقریب کا منظر پیش کرتا ہے ، کڈ مائی ڈیتھ کیفے میں موت کے ماحول کی مناسبت سے متعلق تمام کیفیات، اور کفن دفن کے مراحل نمایاں ہیں۔

    کیفے کو سیاہ رنگ کے ساتھ ساتھ تمام غمزدہ کرنے والی چیزوں سے سجایا گیا ہے، پھولوں کی سجاوٹ ایسی ہے جیسی تعزیتی پھولوں کے ہار ہوں۔

    مینیو میں شامل ڈشز میں عمر، تکلیف، بیماری اور موت کے نام شامل ہیں، ان اشیاء کی تصاویر دیوار پر ایسی لگائی گئیں ہیں، جیسے مرنے والے کی تصویر لگائے جاتی ہے۔

    کیفے آنے والے تابوت میں لیٹ بھی سکتے ہیں جبکہ یہاں ایک خصوصی سائن بورڈ بھی لگایا گیا ہے، جس کی عبارت کا مفہوم یہ ہے کہ آپ اس دنیا سے خالی ہاتھ جائیں گے۔

    ریسٹورینٹ بنانے والوں نے کہا ہے کہ دنیا میں اب تک کم و بیش ہر موضوع پر ہوٹل بنائے جاچکے ہیں لیکن اب تک کسی کا خیال موت کی طرف نہیں گیا تھا، کڈمائی کیفے میں آنے والوں کو ایسا ماحول پیش کیا جاتا ہے کہ جس میں وہ خود کو موت سے قریب تر محسوس کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

    اسپین کے کیفے میں سلنڈر دھماکہ،77افرادزخمی

    میڈرڈ: اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے کیفے میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں 77 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے جنوبی ساحلی علاقے میں واقع کیفے میں عوام کھانے پینے میں مصروف تھے کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے۔

    ولیز مالاگا کے مقامی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد کیفے میں موجود تھی جو مقامی تہوار میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    spain-1

    مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کیفے کے باورچی نے آگ لگنے کے بارے میں عوام کو متنبہ کردیا تھا جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد کیفےسے نکل گئی۔

    spain-2

    سلینڈر دھماکے میں زیادہ تر افراد دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

  • امید کا دیا روشن کرنے والا لندن کا ٹیوب اسٹیشن

    امید کا دیا روشن کرنے والا لندن کا ٹیوب اسٹیشن

    لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک ٹیوب اسٹیشن پر آنے والے مسافر کبھی بھی ناامید نہیں ہوتے، کیونکہ ان کی مایوسی و ناامیدی کو ختم کرنے اور انہیں حوصلہ دینے کے لیے یہ اسٹیشن انہیں روز کسی بڑے مفکر کا کوئی قول سناتا ہے۔

    جب مسافر اپنی ٹرین پکڑنے کے لیے لندن کے اوول ٹیوب اسٹیشن کی سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہیں تو ان کے کانوں کو بیتھووین کی موسیقی سنائی دیتی ہے، سامنے ہی ایک چھوٹی سی لائبریری نظر آتی ہے جبکہ دیوار پر کسی مفکر کا قول لکھا ہوتا ہے جو انہیں زندگی کی جدوجہد میں نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔

    اسٹیشن کی سامنے کی دیوار پر ایک سفید بورڈ لٹکایا گیا ہے جس پر سیاہ مارکر سے سقراط سے لے کر پائلو کوہلو تک کے اقوال لکھے جاتے ہیں۔

    یہ کام دراصل اسٹیشن کی انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔ 2004 سے شروع ہونے والے اس سلسلہ میں اب ایک لائبریری اور چند بینجوں کا بھی اضافہ ہوچکا ہے جہاں اگر لوگ چاہیں تو آرام سے بیٹھ کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

    oval-4

    اسٹیشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی، سیاسی یا نسلی و صنفی امتیاز پر مبنی اقوال لکھنے سے گریز کرتے ہیں۔

    ذرا تصور کریں، جب آپ صبح اٹھیں، اور دیر سے اٹھنے اور آفس یا کلاس کے لیے لیٹ ہونے پر خود کو کوستے ہوئے، بھاگتے ہوئے ٹیوب اسٹیشن میں داخل ہوں، اور سامنے ہی ایک رومی بادشاہ مارکوس کا قول لکھا نظر آئے، کہ ’جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو سوچیں کہ آپ کس قدر خوش نصیب ہیں، جو زندہ ہیں، جو سوچ سکتے ہیں، جو چیزوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور جو محبت کرسکتے ہیں‘، تو کیا اس قول کو پڑھنے کے بعد بھی آپ خود کو برے القاب سے نوازیں گے؟

    oval-2

    ایک مسافر کا کہنا ہے کہ وہ روز اس ٹیوب سے سفر کرتی ہے اور جب وہ اپنے گھر سے نکلتی ہے تو اسے انتظار ہوتا ہے کہ آج اسے کس کا قول پڑھنے کو ملے گا۔

    وہ بتاتی ہے کہ ایک دن بورڈ پر برازیلین مصنف پائلو کوہلو کا مشہور قول جو ان کی شہرہ آفاق کتاب ’الکیمسٹ‘میں شامل ہے، لکھا تھا، ’دنیا میں صرف ایک چیز آپ کو اپنے خواب کی تعبیر حاصل کرنے سے روک سکتی ہے، اور وہ ہے ناکامی کا خوف‘۔ اسے پڑھنے کے بعد اس میں کام کرنے اور اپنا مقصد حاصل کرنے کا نیا جذبہ پیدا ہوگیا۔

    اس بورڈ پر مشہور افراد کے اقوال کے ساتھ کبھی کبھار انتقال کر جانے والی شخصیات کو خراج تحسین، مختلف کھیلوں میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی، یا شاہی خاندان کے افراد کی سالگراہوں پر تہنیتی پیغامات بھی درج کیے جاتے ہیں۔

    oval-3

    ایک بار آسکر وائلڈ کے ایک قول کے ذریعہ معاشرے کی تلخ تصویر بیان کی گئی، ’آج کل لوگوں کو ہر شے کی قیمت تو پتہ ہے، لیکن کسی شے کی قدر نہیں‘۔

    لندن کے اوول ٹیوب اسٹیشن پر شروع ہونے والا یہ رجحان آہستہ آہستہ اب دوسری جگہوں پر بھی پھیلتا جارہا ہے۔ لندن کے کئی ریستورانوں، شراب خانوں، بس اور ٹرین اسٹیشنز پر بھی اس رجحان سے متاثر ہو کر اور گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایسے اقوال لکھے جارہے ہیں۔

    oval-1

    جیسے شہر کے ایک پب کے باہر نصب بورڈ پر لکھا گیا، ’شراب ہر سوال کا جواب ہے، لیکن مشکل یہ ہے کہ شراب پینے کے بعد سوال یاد نہیں رہے گا‘۔

    اسی طرح ایک کیفے کے باہر گاہکوں کو تنبیہہ کی گئی، ’اگر آپ نے بدمزاجی سے بات کی تو ہم آپ کو بدمزہ ترین کافی پلائیں گے‘۔

    oval-6

    اقوال سے سجے یہ بورڈز گاہکوں، مسافروں اور دیگر غیر متعلقہ افراد کی توجہ کا فوراً مرکز بن جاتے ہیں اور وہ اس کی تصاویر کھینچ کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں یا اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرلیتے ہیں، یوں روشنی اور امید پھیلانے کا یہ سلسلہ دراز ہوتا جاتا ہے۔