Tag: کیفے ماضی

  • کیفے ماضی، جہاں وائی فائی نہ ہونے کی وجہ حیرت انگیز ہے: ویڈیو رپورٹ

    کیفے ماضی، جہاں وائی فائی نہ ہونے کی وجہ حیرت انگیز ہے: ویڈیو رپورٹ

    کراچی کے ایک جوڑے نے گھر کے آنگن میں ایک ایسا کیفے کھولا ہے، جو صارفین کو ماضی میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    ’’کیفے ماضی‘‘ میں وائی فائی کی سہولت نہیں ہے، یہ کوئی خاص بات نہیں ہے، لیکن خاص بات وہ نوٹس بورڈ ہے جو وہاں لگایا گیا ہے اور اس پر لوگوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فون پر لگے رہنے کی بجائے آپس میں باتیں کریں۔

    ویڈیو رپورٹ: لیاری کے نوجوان مصور کی حیرت انگیز صلاحیتں

    کیفے ماضی میں آنے والے یہاں کی مزے دار کافی کے گرویدہ ہیں، جدید کاروباری ماحول والی اس دنیا میں پرانی اقدار کی جھلک دکھانے والی کیفے کی ’میزبان‘ ہر مہمان کا دروازے پر استقبال کرتی ہیں۔

  • کراچی میں جوڑے نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا

    کراچی میں جوڑے نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا

    کراچی کے ایک جوڑے اقصیٰ اور آصف نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ایک جوڑے نے گھر کے آنگن میں کیفے کھول لیا، کیفے ’ماضی‘ میں وائی فائی کی سہولت نہیں اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آپس میں باتیں کریں۔

    کراچی میں یہ ہوٹل ’نارتھ ناظم‘ کے علاقے میں کھولا گیا ہے۔

    کیفے ماضی میں آنے والے یہاں کی کافی کے گرویدہ ہیں، کیفے کی ’میزبان‘ ہر مہمان کا دروازے پر استقبال کرتی ہیں۔

    اقصیٰ نے بتایا کہ کیفے کا نام ’ماضی‘ رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ لوگوں کو پرانے کراچی کی یاد دلائیں، اس جگہ کو کراچی کی پرانی یادوں کے تحت بنانا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسٹمر کا دروازے پر استقبال کرتی ہوں اور میری عادت ہے کہ میں انہیں کسٹمر نہیں بلکہ مہمان کہتی ہوں، روشنی بھی مدھم رکھی گئی ہے تاکہ سکون سے لوگ بیٹھ کر بات کرسکیں۔

    کیفے ماضی میں ایک بورڈ بھی لگایا گیا ہے جس میں درج ہے کہ ’وائی فائی کی سہولت میسر نہیں آپ لوگ آُپس میں بات کرکے وقت گزاریں۔‘

    خاتون کے مطابق کچھ لوگ ایسے بھی آئے ہیں جو کینیڈا سے پاکستان پہنچے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی لسٹ میں تھا کہ کیفے ماضی میں جانا ہے اورلوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی کافی اٹلی اور برطانیہ میں بھی نہیں پی ہے۔

    ایک کسٹمر کا کہنا تھا کہ ہمیں اب روزانہ کافی کی طلب ہوتی ہے اور ہم یہاں آتے ہیں۔

    ایک اور کسٹمر نے کہا کہ بہت اچھا ماحول ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے یہاں کی کافی بہت اچھی ہے اب ہم کہیں اور پیسے ضائع نہیں کرتے اور خوشی سے یہاں آتے ہیں۔