Tag: کیلنڈر

  • ویمن کرکٹ سیزن 2026 -2025 کا کیلنڈر جاری

    ویمن کرکٹ سیزن 2026 -2025 کا کیلنڈر جاری

    لاہور(18 جولائی 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ کے سیزن 2025-26 کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔

    قومی وویمنز ٹیم اگست میں آئرلینڈ جائے گی جہاں آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی پھر جنوبی افریقہ وویمنز ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    وویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان وویمنز ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ پاکستان وویمنز ٹیم 7 فروری سے 2 مارچ 2026 تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی اور اس دورہ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

    اپریل 2026 میں زمبابوے وویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور زمبابوے کے خلاف سیریز 24 اپریل سے 11 مئی تک کھیلی جائے گی، اس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

    وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں شیڈول ہے مگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جس میں آئرلینڈ سمیت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

    پاکستان انڈر 19 وویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، بنگلہ دیش کے دورے پر پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

    نیشنل وویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 6 سے 24 نومبر تک کراچی میں ہوگا، نیشنل وویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 24 مارچ سے 17 اپریل 2026 تک کراچی میں ہوگا، دونوں قومی ٹورنامنٹس ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے۔

    خواتین انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کراچی میں ہوگا، اس سال اکتوبر میں خواتین کا انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی شیڈول ہے۔

    ہیڈ آف وومز کرکٹ رافیہ حیدر کا کہنا ہے کہ 2025-26 کا شیڈول کھلاڑیوں کو کھیلنے کے اچھے مواقع  دے گا، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے پاتھ ویز پروگرام مضبوط ہو رہا ہے۔

    رافیہ حیدر کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹورنامنٹ اور بنگلہ دیش کا دورہ نوجوانوں کیلئے بڑا موقع ہے،نیا سیزن اہم ہے، دو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس سامنے ہیں، اچھے حریفوں کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی، خواتین کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹس کا ٹورنامنٹ شامل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

  • تاریخ 28سال بعد خود کو دہرا رہی ہے، حیران کن انکشافات؟

    تاریخ 28سال بعد خود کو دہرا رہی ہے، حیران کن انکشافات؟

    سال 1996 پھر لوٹ آیا، 28 سال بعد تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، آپ انیس سو چھیانوے کا کیلنڈر رواں سال بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ انیس سو چھیانوے کی طرح دوہزار چوبیس بھی لیپ ایئر ہے۔

    جی ہاں !! رواں سال کا آغاز بھی انیس سو چھیانوے کی طرح پیر سے ہوا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انیس سو چھیانوے اور دوہزار چوبیس کے کیلنڈرز کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے” اے ایف پی ” نے رواں سال یعنی 2024 کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ 2024میں ری سائیکلنگ کی ایک بنیادی شکل نظر آرہی ہے کیونکہ 1996 کا سالانہ کیلنڈرز رواں سال یعنی 2024 میں استعمال ہو رہا ہے ، کیونکہ دونوں لیپ سال ہیں جو پیر سے شروع ہوتے ہیں۔

    1996اور 2024 کی مماثلت کے حوالے سے کئی اہم نقات سامنے آئیں ہیں جس کو بنیاد بنا کر کہا جا رہا ہے کہ 1996 کا کیلینڈر رواں سال 2024 میں استعمال کیاجا سکتا ہے۔

    نمبر تھیوری میں پی ایچ ڈی یافتہ ریاضی کے ریٹائرڈ پروفیسر کے وی نارائنا کا کہنا ہے کہ 2024 کا کیلنڈر وہی ہوگا جو 1996 کے سال کا تھا۔

    سائنسی تحقیق کے مطابق ہر لیپ ایئر خود کو 28 سال بعد دہراتا ہے لیکن 1996 اور 2024 میں ایک اور دلچسپ اور حیران کن مماثلت یہ ہے کہ 1996 کی طرح رواں سال بھی 5 نومبر کو ہی امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

    اگر کھیلوں کی بات کی جائے تو 1996 کی طرح رواں سال بھی اولمپکس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا اگرچہ رواں سال کی تاریخیں ماضی سے مختلف ہیں۔

    اب ایسے میں اگر کسی کے پاس 28 برس پرانا ونٹیئج کیلنڈر موجود ہے تو وہ پھر پرانی یادوں کو تازہ کرسکتا ہے اس کے علاوہ اگر کسی کو خواہش ہے کہ وہ اپنا پیدائشی سال انجوائے کر سکے تو 1996 میں پیدا ہونے والے 2024 میں ایسا کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک لیپ سال عام 365 کے بجائے 366 دنوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیپ سال اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ایک سال کی اصل لمبائی 365.25 دن ہوتی ہے۔ لیپ سال چار سال میں ایک بار آتے ہیں، اور وہ سال جو یکساں طور پر چار سے تقسیم ہوتے ہیں (مثال کے طور پر 2024) میں 366 دن ہیں۔ یہ اضافی دن فروری میں کیلنڈر میں شامل کیا جاتا ہے۔

  • گوگل صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر

    گوگل صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر

    امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس سے صارفین کو اس کے استعمال میں مزید سہولت ہوگی۔

    گوگل نے اپنی کلینڈر ایپ کو اپائنٹمنٹ بکنگ سسٹم میں تبدیل کردیا ہے، گوگل نے گزشتہ سال جون میں اپنے صارفین کے لیے گوگل ورک پلیس کے نام سے ایک فیچر پیش کیا تھا جسے معمولی سی ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    گوگل ورک پلیس میں ہی نئی اپ ڈیٹ شامل کرتے ہوئے کمپنی اپنی کیلنڈر ایپ میں اپائنٹمنٹ شیڈولنگ فیچر بھی شامل کر رہا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندگان بکنگ پیج کے ذریعے اپنی دستیابی کی تفصیلات شیئر کر سکیں گے۔

    استعمال کنندگان گوگل کے اس بکنگ پیج کو آمنے سامنے ملاقات اور گوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو میٹنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    صارفین اس فیچر کی بدولت گوگل کیلنڈر پر اپنے نئے ایونٹس اور ٹاسک کو بھی صرف ایک آئیکون پر کلک کر کے سیٹ کرسکتے ہیں۔

    تاہم اس کے لیے استعمال کنندہ کو گوگل ورک پلیس کا بامعاوضہ انفرادی اکاؤنٹ درکار ہوگا۔