Tag: کیلیفورنیا

  • کیلیفورنیا، اسکول میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، پولیس کے ہاتھوں ملزم ہلاک

    کیلیفورنیا، اسکول میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، پولیس کے ہاتھوں ملزم ہلاک

    کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو طالب علم زخمی ہو گئے ہیں جب پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقع صبح اس وقت پیش آیا جب طالب علم اسکول پہنچ رہے تھے اس دوران نا معلوم شخص نے اسکول میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی.

    بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق نا معلوم ملزم کی فائرنگ سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے جب دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے.

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کردیا تاہم اب تک ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے

    پولیس حکام کی جانب سے اسکول کی تلاشی کا عمل جاری ہے جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد اسکول پہنچ چکی ہے جنہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں.

    علاقائی انتظامیہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے گریزاں نظر آتی ہے جب کہ تاحال پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے.

    خیال رہے چند ماہ قبل کیلیفورنیا میں ہی ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں 8 سالہ طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولیس کازبردستی حجاب اتارنے پرخاتون کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    پولیس کازبردستی حجاب اتارنے پرخاتون کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    کیلیفورنیا : انتہا پسند پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے پر کیلی فورنیا کی عدالت نے متاثرہ خاتون کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے، مذکورہ خاتون کو شہری حکومت نے پچاسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا میں مرد پولیس اہلکاروں نے سال2015میں جس مسلمان خاتون کرسٹی پاوئل کو زبردستی حجاب اٹھانے پر محبور کیا تھا، پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ایک بس اسٹاپ پر درجنوں مرد افسران اور قیدیوں کے سامنے حجاب اتار کر گرفتار کیا اور انہیں ساری رات حوالات میں رکھا۔

    مسلمان خاتون کرسٹی پاوئل نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے زبردستی ان کا حجاب اتروا دیا تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کونسل آن امریکی اسلامک ریلیشن نے کرسٹی پاوئل کی جانب سے کیلوفورنیا شہری حکومت پر مقدمہ دائر کیا تھا،عدالت نے خاتون کو 85 ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس واقعے کے بعد محکمہ پولیس نے مذہبی طور پر سر ڈھکنے سے متعلق اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے۔

    اس نئی پالیسی کے تحت اب صرف خواتین پولیس اہلکاروں ہی کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ مرد پولیس حکام اور دیگر قیدیوں کی غیر موجودگی میں خواتین کے کے حجاب کو ہٹا سکیں۔

  • کیلیفورنیا، طالب علم نے ہم جماعت کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی

    کیلیفورنیا، طالب علم نے ہم جماعت کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی

    نیویارک : سین برنارڈینواسکول میں طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے ہم جماعت دوست کو جاں بحق کرکے خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دیا امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ایک پرائمری اسکول برنارڈینو کے کلاس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو طالب علموں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرائمری اسکول کے طالب علم نے کلاس روم میں فائرنگ کر کے اپنے ہم جماعت کو ہلاک کر کے خود کو بھی گولی مار لی جب کہ اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو طالب علم قریب سے گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ دو زخمیوں میں ایک استاد بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ پارک ایلیمنٹری سکول کو واقعے کے بعد بند کر دیا گیا ہے اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جس کے بعد تحقیقات کا با قاعدہ آغاز کیا جائے گا تاہم اب تک کی حاصل معلومات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔

  • ایپل کا نیا ماحول دوست دفتر

    ایپل کا نیا ماحول دوست دفتر

    کیلیفورنیا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے دفتر ایپل پارک کا تعمیری کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور ایک ماہ بعد اسے فعال کرنے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اس دفتر کا رقبہ 175 ایکڑ ہے اور یہاں ایپل کے 12 ہزار ملازمین کام کریں گے۔ گول دائرے کی شکل میں بنے اس دفتر میں متعدد عمارتیں اور پارک موجود ہیں۔

    3

    2

    دفتر میں تھیٹر بھی بنایا گیا ہے جسے ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ دفتر میں تھیٹر کے ساتھ فٹنس سینٹر، پارک، اور ورزش کے لیے دوڑنے کے ٹریک بھی موجود ہوں گے۔

    1

    ایپل کا یہ دفتر ماحول دوست بھی ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے 9 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔ ایپل پارک میں قائم دفاتر و عمارات قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کریں گی جن کے لیے اس کی پوری چھت پر شمسی توانائی کے پینلز لگائے گئے ہیں۔

    4

    ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کا کہنا ہے کہ اس دفتر کو بنانے کا خیال اسٹیو جابز نے اپنی زندگی میں دیکھا تھا جو اب ان کی موت کے 5 برس بعد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔

    ایپل پارک میں اگلے ماہ سے ملازمین اور دیگر سیٹ اپ کی منتقلی کا عمل شروع کردیا جائے گا جس میں 6 ماہ کا عرصہ لگے گا۔

  • کیلیفورنیامیں بند ٹوٹنے کا خطرہ‘ دولاکھ افراد کوعلاقہ چھوڑنے کا حکم

    کیلیفورنیامیں بند ٹوٹنے کا خطرہ‘ دولاکھ افراد کوعلاقہ چھوڑنے کا حکم

    کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے بند ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظرمقامی ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 770 فٹ بلند اوروول ڈیم سے پانی کے اخراج کا ہنگامی راستہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ کئی برسوں کی شدید خشک سالی کے بعد ریاست کیلیفورنیا میں تیز بارش اور برف باری کے نتیجے میں پانی کے ذخائر میں پانی کی سطح مسلسل اونچی ہو رہی ہے۔

    شدید بارشوں کے بعد اوروول ڈیم بھر چکا ہے اور وہ کہیں کہیں سے چھلکنے بھی لگا تھا تاہم اب پانی کا اخراج بند ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق پانی کا اخراج رکنے کے باوجود عوام کے انخلا کا حکم برقرار ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے اپنے ایک پیغام میں جھیل کے علاقے کے شیرف نے وہاں کے رہائشیوں سے اپنے مکانات خالی کرنے کے لیے کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ کوئی مشق نہیں ہے بلکہ ناگہانی صورت حال ہے۔

    انجینیئروں نے جب یہ دیکھا کہ پانی کی نکاسی کے ایک مقام سے کنکریٹ کا ایک بڑا حصہ غائب ہے تو انھوں نے جمعرات سے پانی چھوڑنا شروع کیا۔

  • کیلیفورنیا میں پھولوں کی بہار

    کیلیفورنیا میں پھولوں کی بہار

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے سال کی آمد کے پیش نظر سالانہ روز پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ہر سال منعقد کی جانے والی پھولوں کی پریڈ میں ہر رنگ اور قسم کے پھولوں سے قد آدم خوبصورت اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

    1

    2

    3

    ہر سال ہزاروں لوگ اس پریڈ میں شرکت کرتے ہیں۔

    7

    8

    4

    اس پریڈ کا آغاز کیلیفورنیا کے شہر پساڈینا کے مقامی افراد نے سنہ 1890 سے کیا تھا جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

    5

    6

    ایک سو اٹھائیسویں پریڈ کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یورپ میں فروغ پاتی ٹرک دہشت گردی کے پیش نظر انتظامیہ نے جگہ جگہ بیریئرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • امریکہ میں کنسرٹ کےدوران آگ لگنےسے33افرادہلاک

    امریکہ میں کنسرٹ کےدوران آگ لگنےسے33افرادہلاک

    اوکلینڈ: امریکی ریاست کیلفورنیا کےشہراوکلینڈ میں کنسرٹ کے دوران بلڈنگ میں آگ لگنےکے نتیجےمیں33افراد ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے یہ کنسرٹ ایک گودام میں ہورہاتھا جہاں آگ لگنے سے33افراد جان کی بازی ہارگئے تاہم حکام کی جانب سےمزید افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    p1

    سارجنٹ رے کیلے کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے بعد تقریباً 20 فیصد عمارت میں تلاشی مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک کئی افراد لاپتہ ہیں۔

    p5

    اوکلینڈ کی فائر چیف آفیسر کے کے مطابق آتشزدگی کے وقت تقریباً 50 سے 100 افراد اندر موجود تھے۔

    p3

    گودام میں جہاں یہ نائٹ کنسرٹ ہو رہا تھا وہاں وقتی طور پر اسٹوڈیو بنایا گیا تھا کنسرٹ میں6 فنکار پرفارم کر رہے تھے اور کنسرٹ کا اعلان فیس بک پر ایک روز قبل کیا گیا تھا۔

    p4

    عمارت میں آگ بجھانے کا خود کار نظام بھی موجود نہیں تھا اور باہر نکلنے کا واحد راستہ دوسری منزل پر سیڑھیاں تھیں جو لکڑی کے تحتوں کی بنی ہوئی تھیں۔

    p7

    واضح رہے کہ اوکلینڈ کی منصوبہ بندی کے افسر ڈارن رانیلیٹی نے کہا کہ ’ان کے محکمے نے گزشتہ ماہ اس وقت گودام کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھاجب انہیں شکایات موصول ہوئیں کہ یہاں لوگ غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔

    p8

  • کیلیفورنیا : پولیس اہلکاروں کا جاں بحق ساتھی کو منفرد خراج عقیدت

    کیلیفورنیا : پولیس اہلکاروں کا جاں بحق ساتھی کو منفرد خراج عقیدت

    واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام سپرنگز میں قتل کئے جانے والے پولیس اہلکار کی آٹھ سالہ بیٹی اوران کے خاندان کی معاونت کیلئے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منفرد اندازاپنا لیا، امریکا میں پولیس گردی اور پولیس کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے باوجود کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں حالات قدرے مختلف نظر آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پام اسپرنگزمیں 63 سالہ پولیس آفیسر جوز ویگا اور ان کی ساتھی اہلکار 27 سالہ لیز لے زیربی ایک پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں اہلکاروں کے خاندانوں کی معاونت کیلئے جہاں فنڈ ریزنگ بار بی کیوزاور دیگر پروگرام منعقد کئے وہیں پولیس اہلکاروں نے جوز ویگا کی آٹھ سالہ بیٹی وینیسا کو پولیس کے قافلے کے ساتھ اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق والد کھو جانے کے بعد وینیسا کے بعد اب پچاس سے زائد انکل ہیں جو ان کا باپ کی طرح خیال رکھیں گے۔

    پولیس اہلکاروں کا قافلہ وینیسا کو اسکول تک چھوڑنے گیا جس میں پروٹوکول کی گاڑیوں سمیت پولیس کی پیٹرول کاریں بھی شامل تھیں۔

    پام اسپرنگز میں رہنے والی کمیونٹی نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے مزید معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

  • امریکہ میں سیاحوں کی بس کوحادثہ،13ہلاک

    امریکہ میں سیاحوں کی بس کوحادثہ،13ہلاک

    کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ٹریفک حادثہ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس شہر سے تقریباََ100میل کی مسافت پرپیش آیاجس میں 13افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    bus-1

    بس اور ٹریکٹر میں تصادم میں بس کا سامنے کا حصہ ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرایا تھا جو مکمل طور پر بتاہ ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    bus-2

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کیلیفورنیا کے شہر سالٹان سے لاس اینجلس جاری رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

    bus-3

    مزید پڑھیں:امریکہ میں ٹرین حادثہ،3 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ 29 سمتبر 2016 کو امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:ٹیکساس: لوگوں کو فضاؤں کی سیر کرانے والے غبارے کو حادثہ،16 افراد ہلاک

    واضح رہےکہ رواں سال 30 جولائی 2016 کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئےتھے۔

  • دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگومیں آشنا نے اپنی گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے اپارٹمنٹ میں گولی مارکر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں جھیل مرے علاقے میں 32سالہ راڈریک نے اپنی 29سالہ گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    سان ڈیاگو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھیل مرے کے اپارٹمنٹ میں قتل کے 12 گھنٹے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہناتھا کہ جب پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے لیے اس کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا اس وقت ملزم کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے لیکن پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    پولیس نے ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور کہا کہ جیسے ہی ملزم کو اسپتال سے فارغ کیا جائے گا تو اس سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    سان ڈیاگو پولیس کا کہناہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے پڑوسی نے رات 1بجے کےقریب اپارٹمنٹ سے جھگڑے کی اور فائرنگ کی آواز سنی۔

    پولیس لیفٹیننٹ ڈیل ٹورو کا کہناتھا کہ ملزم نے پانچ سالہ بچے کے سامنے اس کی ماں کو قتل کیا۔ملزم کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔