Tag: کیلیفورنیا

  • کیلیفورنیا:چمنی سے بوائے فرینڈ کے گھر داخل ہونا مہنگا پڑگیا

    کیلیفورنیا:چمنی سے بوائے فرینڈ کے گھر داخل ہونا مہنگا پڑگیا

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک خاتون کو چمنی کے راستے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی رہائشی 30سالہ جینوویوا اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں براستہ چمنی داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان کی آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔

    فائر فائٹرز کے مطابق ’جینوویوا چمنی میں سات فٹ نیچے پہنچنے کے بعد پھنس گئی تھی، جس کے بعد چمنی سے اینٹوں کو علیحدہ کرکے اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا گیا۔

    غیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش میں پولیس نے جینوویوا کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ سرفنگ مقابلے میں کامیاب

    جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ سرفنگ مقابلے میں کامیاب

    کیلیفورنیا: جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ نے کیلیفورنیا میں ہونے والے سرفنگ مقابلے میں میدان مارلیا۔تیز ہوائیں ہوں اور ساتھ ہی پانی کی ٹھاٹھیں مارتی موجیں ہوں تو کھیل کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہونے والے سرفنگ گیم میں کیلیفورنیا کے اسمتھ نے بازی مارلی۔

    گہرے پانی میں بوٹ کا سفرکوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے،اسمتھ نے مہارت سے سرفنگ کرکے امریکہ کے جان فلورینس کو چاروں خانے چت کردیا۔ سولہ اعشاریہ پچاس کا اسکور کرنے والے اسمتھ سب سے آگے رہے اوراس جیت کے بعد وہ گیارہویں نمبر پرآگئے۔

    جبکہ فلوریسن پندرہ اعشاریہ ستاسی کا اسکور کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔

  • حارث سلیمان کا جہازسمندرمیں 900فٹ گہرائی میں دیکھا گیا

    حارث سلیمان کا جہازسمندرمیں 900فٹ گہرائی میں دیکھا گیا

    کیلیفورنیا: امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمر ترین پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کا جہاز ساؤتھ پیسیفک اوشن میں نو سو فٹ کی گہرائی میں دیکھا ہے۔

    کیلیفورنیا کے قریب طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کے والد بابرسلیمان کی لاش تلاش کی جارہی ہے، حارث سلیمان کی لاش کو نکال لیا گیا ہے، حارث سلیمان کی لاش لائف جیکٹ پہننے کے باعث تیرتی ہوئی ملی تھی۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نو سو فٹ کی گہرائی میں جہاز گرا ہوا دیکھا ہے، ابھی تک کوئی بھی ریسکیو ورکر نو سو فٹ جہاز کی تہ تک نہیں پہنچ سکا۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابر سلیمان کی لاش جہاز کے اندر ہی موجود ہوسکتی ہے، جہاز کی نشاندہی کے بعد اس کو ساحل سمندر تک لانے کی کوشش کی جارہی ہے، حارث سلیمان اور بابر سلیمان پاکستانی بچوں کی تعلیم کیلئے فنڈ جمع کرنےکیلئے جہاز میں دنیا کا چکر لگانے نکلے تھے، بدقسمتی سے جہاز کیلیفورنیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

  • کیلی فورنیا:جنگلات میں لگی خوفناک آگ، 3 افراد گرفتار

    کیلی فورنیا:جنگلات میں لگی خوفناک آگ، 3 افراد گرفتار

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اینجلزنیشنل فارسٹ میں لگنے والی خوفناک آگ کے ذمہ دار تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    امریکی شہر لاس اینجلس کے شمال میں موجود گھنے جنگلات میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب کیلی فورنیا سےتعلق رکھنےوالے تین نوجوانوں نے غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے دوران کیمپنگ جنگل میں آگ بھڑکا دی۔

    جس کی چنگاریوں نے تیز ہوا کے باعث پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے کے ذمہ دار تینوں نوجوان پولیس حراست میں ہیں، جن میں سے ایک نوجوان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

    خوفناک آگ کے باعث حکام نے سات سو افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ آٹھ ہیلی کاپٹر اور دو سپراسکوپر طیارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔