Tag: کیلی فورنیا سینیٹ

  • امریکا کی طاقتور ترین ریاست میں پاکستان کے حق میں قرارداد منظور

    امریکا کی طاقتور ترین ریاست میں پاکستان کے حق میں قرارداد منظور

    کیلی فورنیا : امریکا کی طاقتور ترین ریاست میں پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی ، قرارداد کو پاک امریکا تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان کے یوم آزادی کے حق میں مشترکہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

    تاریخی قرارداد ریاستی سینیٹر جوش نیومین نے پیش کی جس کا عنوان تھا "پاکستانی امریکی تعلقات”، قرارداد کی منظوری میں پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر عمران شریف اور سینیٹر جوش نیومین نے اہم کردار ادا کیا۔

    ریاست کیلی فورنیا کی قرارداد میں امریکا میں پاکستان اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔

    امریکی سیاست میں اس قرارداد کو پاک امریکا تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

    پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان نے کہا کہ کیلیفورنیا کی سینیٹ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار دوستی کے رشتے کی نشاندہی کرتی ہے۔

    کیلی فورنیا کی سینیٹ کے تمام ارکان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے