Tag: کیلی فورنیا

  • ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش

    ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش

    کیلی فورنیا: کنگ آف راک اینڈ رول ایلوس پرسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

    مشہور عالم امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز کیلیفورنیا میں معروف نیلام گھر جولینز آکشنز کے تحت نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

    لیزا میری اور ہاونڈ ڈاگ ٹو نامی یہ دونوں طیارے آنجہانی ایلوس پریسلے نے انیس سو پچھتر میں خریدے تھے۔

    آکشنز کی انتظامیہ کی جانب سے ان دونوں طیاروں کی دس سے پندرہ ملین ڈالر تک میں فروخت ہونے کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں، جس کے لئے تمام خواہشمند افراد کی بولیاں بند لفافوں میں پیشگی حاصل کی جائینگی۔

  • امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اورتیز ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ اکیس ہزارسے زائد مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا شدید طوفانی بارشوں اورتیز ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔ سان فرانسسکو شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں زیرآب آگئیں ہیں اور آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

    تیز ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں اکیس ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث سان فرانسِسکو کے ہوائی اڈے پر دو سو سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  • جنرل راحیل شریف کا کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹرینگ سینٹر کا دورہ

    جنرل راحیل شریف کا کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹرینگ سینٹر کا دورہ

    کیلی فورنیا: پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے اور امریکی فوجیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ آرمی چیف نے امریکی فوج کے تربیتی نظام کر سراہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے آج کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے تربیتی مرکزمیں دی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیااورامریکی فوج کے تربیتی نظام کوسراہا ہے۔

    اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے تربیتی مرکز فورٹ اِروین کا دورہ کیا، جہاں انہیں امریکی فوجیوں کےتربیتی اموراورجدید آلات حرب کےاستعمال پربریفنگ دی گئی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران سینٹ کام، پینٹاگون، امریکی سیاسی قیادت، واشنگٹن میں امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس، امریکی سینٹ کی خارجہ اور آرمز کمیٹیوں کے اراکین سے بھی ملے ہیں۔ آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز سے بھی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابوہوگئی

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابوہوگئی

    کیلی فورنیا :امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی میری پوسا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ وسیع رقبے پرپھیل گئی ہے، درجنوں فائرفائٹرزآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نیشنل پارک کے نزدیک لگی آگے نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کے خدشے کے پیشِ نظر سات سو گھروں کو خالی کراکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ہوائی جہاز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ درجنوں فائرفائٹر بھی آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید علاقوں کوخالی کرایا جائے گا، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • کیلی فورنیا: ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا

    کیلی فورنیا: ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا

    کیلی فورنیا میں ہالی وڈ اسٹارز اور کہکشاؤں کا میلہ سج گیا کیونکہ پالم فلم فسیٹول کے ریڈ کاپیٹ پر نامور اور معروف ادکار جلوہ گر ہوئے۔

    ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینک، ماریل اسٹریپ، جولیا روبرٹ، لوپیٹا اور کئی ستارے کیلی فورنیا میں رونقیں بکھرنے والے پالم اسپرنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

    اپنے من پسند اسٹارز کی ایک جھلک دیکھ کے فینز تو  دیوانے ہوئے لیکن کیمرے کی آنکھ بھی پیچھی نہیں رہی اور اداکاروں کی ادائیں کیمرے میں عکس بند ہوتی رہیں۔

    اداکار ٹام ہیکز کا کہنا ہے کہ یہ وقت فلموں اور ان کے مقابلے کا ہے تو ڈنرز اور پاڑیوں سے دور کیوں رہا جائے، ماریل اسٹریپ کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنے کا وقت دور نہیں کیونکہ گولڈن گلوب ایوارڈ صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہے تو فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ مارچ میں ہونے جارہا ہے۔

    اداکارہ جیولیا رابرٹ بھی ایوارڈ کا میدان مارنے کو تیار ہیں جبکہ فلم ٹوئیول ائیر آسیلو کی اداکارہ لوپیٹا  کو امید ہے کہ ان کی فلم ایوارڈ ضرور جیتے گی۔

     

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ روز پریڈ روایتی جوش وخروش سے منائی گئی

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ روز پریڈ روایتی جوش وخروش سے منائی گئی

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ روز پریڈ روایتی جوش وخروش سے منائی گئی، نئے سال کی رنگینیوں میں اضافہ کرنے والی پریڈ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک سو پچسیویں سالانہ روز پریڈ کا رنگا رنگ انعقاد کیاگیا جسمیں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ نئے سال کی رخوشیوں میں اضافہ کرنے والی سالانہ روز پریڈ میں ہزاروں ٹن رنگا رنگ پھولوں اور پتیوں کا استعمال کیاگیا، پریڈ میں نایاب پھولوں سے مختلف اشکال کی چیزیں بناکر دیوہیکل فلوٹس تیار کئے گئے۔

    فلوٹس میں بیٹھی حسیناوں نے سب کے دل موہ لئے، پھولوں سے بنے دل فریب مجسمے اور جانور بھی پریڈ کا حصہ بنے اس پریڈ کا مقصد سال نو کا استقبال اور صحت مند سرگرمیوں میں شہریوں کو شامل کرنا ہے، اس سالانہ پریڈ کاانعقاد اٹھارہ سو نوے سے کیاجارہا ہے۔