Tag: کیلے

  • یہ مفید ٹپس اپنائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

    یہ مفید ٹپس اپنائیں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

    انسان اپنی روزمرہ زندگی میں کئی مسائل سے گھرا ہوا ہوتا ہے ایسے میں صحت کے کوئی نہ کوئی مسئلے الگ ہوجاتے ہیں جیسے کہ کبھی پیٹ میں درد تو کبھی بلڈ پریشر ہائی، کبھی موشن لگ جاتے ہیں تو کبھی جسم درد شروع ہوجاتا ہے، اب انسان کن کن چیزوں کیلیئے فکرمند ہو۔

    اسلیئے آج ہم آپ کو کچھ ایسے مفید ٹپس بتائیں گے جو روزمرہ کے صحت کے مسائل میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں اور آپ کو مہنگی دواؤں کے خرچے سے بھی بچا سکتے ہیں۔

    روازنہ 2 پالک کے پتے چبانا:

    پالک گھروں میں پکائی جانے والی ایک عام سبزی ہے جس کے بیش بہا طبی فوائد ہیں۔ اس سے بنے لذت بھرے کھانے آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    جو خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے چہرے پر لمبے عرصے تک جھریاں نہ آئیں، تو وہ روزانہ 2 پالک کے پتے چبا کر کھا لیا کریں اس سے عرصے بعد چہرے پر جھریاں آئیں گی۔

    کیلے پر زیرہ لگا کر کھائیں:

    اگر آپ کو اچانک لوز موشن لگ جائیں تو ایسی صورت میں آپ کیلے پر زیرہ لگا کر کھائیں، موشن ٹھیک ہوجائیں گے۔

    آلو بخارہ:

    جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی ہوجائے انہیں چاہیئے کہ آلو بخارا کھا لیں، اس سے بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے۔

    روزانہ کچا فالسہ کھانا:

    اگر آپ پر موٹاپا آنے لگے تو روزانہ مٹھی بھر کچے فالسے کھا لیں، اس سے جسم کی چربی پگھلنے لگے گی۔

    جیب میں الائچی رکھنا:

    گھر سے نکلتے وقت جیب میں الائچی رکھ لینے سے سانس کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

    شہد میں نمک ملائیں:

    اگر آپ کو کھانسی رہتی ہے تو آپ شہد میں نمک ملا کر چاٹ لیں، جلد کھانسی سے آرام ملے گا۔

    کالی مرچیں چبانا:

    جن کے پٹھوں میں درد رہتا ہے انہیں چاہیئے کہ روزانہ کالی مرچیں چبا لیں اس سے پٹھوں کا درد کم ہوجاتا ہے۔

  • روکنے کے با وجود مظاہرین نے کیلے لوٹے: محمد محسن

    روکنے کے با وجود مظاہرین نے کیلے لوٹے: محمد محسن

    شیخو پورہ: دھرنے کے شرکا نے بچے کی کیلوں کی ریڑھی لوٹ لی، اے آر وائی نیوز نے شیخو پورہ میں دھرنے کے شرکا کے ہاتھوں کیلوں سے محروم ہونے والا بچہ ڈھونڈ نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ، بتی چوک پر مظاہرین نے بچے سے زبردستی کیلے چھینے، مظاہرین کے ہاتھوں کیلوں سے محروم بچہ محسن روتا ہوا گھر واپس ہوا۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے متاثرہ بچے کی 50 ہزار روپے امداد” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پانچویں جماعت کے طالب علم محمد محسن کا کہنا ہے کہ اس کے روکنے کے با وجود مظاہرین نے کیلے لوٹے، محسن نے بتایا ’میرے گدھا ریڑھی بھگانے کے با وجود مظاہرین کیلے لوٹتے رہے۔‘

    محمد محسن کا کہنا تھا کہ گھر آ کر والد کو کیلے چھیننے کا بتایا تو انھوں نے کہا کوئی بات نہیں اللہ اور دے گا۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے متاثرہ بچے کی 50 ہزار روپے امداد کر دی گئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں مشتعل مظاہرین نے غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹ لی


    دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیخو پورہ فضائل مدثر بھی بچے کے گھر پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر نے بچے اور ان کے والد سے ملاقات کی اور 10 ہزار روپے دیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پانچویں جماعت کا طالب علم کیلے فروخت کرنے اپنی گدھا ریڑھی لے کر بتی چوک، شیخو پورہ پہنچا تو دھرنے کے شرکا اس پر ٹوٹ پڑے اور تمام لوٹ لیے۔

  • چربی کم کرنے کے لیے ورزش سے قبل یہ غذائیں کھائیں

    چربی کم کرنے کے لیے ورزش سے قبل یہ غذائیں کھائیں

    جسم کی اضافی چربی کم کرنے اور جسم کو سڈول بنانے کے لیے ورزش نہایت آزمودہ طریقہ ہے جو جسم کو دیرپا فوائد پہنچاتا ہے۔

    تاہم اگر آپ ایک خاص ہدف کے تحت ورک آؤٹ (ورزش) کرر ہے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنا پورا شیڈول ترتیب دینا ہوگا، سونے جاگنے کی روٹین بنانی ہوگی اور کھانے پینے میں خاص خیال رکھنا ہوگا۔

    ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ ورک آؤٹ سے قبل کچھ مخصوص غذائیں زیادہ کیلوریز جلانے اور جسم کی توانائی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان غذاؤں کو ورزش سے 1 سے 2 گھنٹہ قبل کھانا چاہیئے۔

    پروٹین شیک

    دن میں کئی بار پروٹین شیک پینا آپ کے لیے نقصان دہ ہے، تاہم ورزش سے قبل اسے پینا ورزش کے دوران آپ کی توانائی بحال رکھتا ہے۔

    ورزش سے قبل پیے جانے والے پروٹین شیک میں آدھا کیلا، ایک اسکوپ پروٹین پاؤڈر اور آلمنڈ ملک شامل ہونا چاہیئے۔

    سلاد

    ورزش سے قبل سلاد بھی آپ کی توانائی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سلاد میں بھنے ہوئے چنے، ذرا سا زیتون کا تیل اور سرکہ شامل ہونا چاہیئے۔

    یہ سلاد آپ کے نظام ہضم کو بھی بہتر کرے گی۔

    پھیکی سبزیاں

    جم جانے سے قبل مختلف سبزیوں جیسے گاجر، مشروم، ٹماٹر وغیرہ کو دھیمی آنچ پر بغیر مصالحوں کو پکایا جائے تو یہ جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور ان کے غذائی اجزا سے براہ راست فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

    پینٹ بٹر سینڈوچ

    گندم والی ڈبل روٹی پر پینٹ بٹر لگا کر کھانا بھی آپ کو اپنی صحت کے مطلوبہ ہدف تک کامیابی سے پہنچا سکتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو اضافی کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتا ہے۔

    خشک میوہ جات

    خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور فوری طور پر جسم کی توانائی بحال کرتے ہیں۔

    اس کے علاوہ یہ دل کے دورے اور فالج سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

    کیلے

    کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: کیلا حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل

    اس پھل کی اسی اہم خاصیت کے باعث دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس کی خوراک کا بھی یہ لازمی جز ہے۔