Tag: کیل مہاسوں

  • صرف ایک آلو : کیل مہاسوں سے پریشان نوجوانوں کیلیے خوشخبری

    صرف ایک آلو : کیل مہاسوں سے پریشان نوجوانوں کیلیے خوشخبری

    اکثر نو عمر نوجوان چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے پریشان رہتے ہیں، لیکن اب انہیں صرف ایک آلو کے استعمال کرنے سے اس مسئلے سے باآسانی چھٹکارا مل سکتا ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق آلو میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے، جو چہرے پر نکلنے والے دانوں کے خلاف مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

    ہمارے گھروں میں سب سے زیادہ بنائے جانے والے پکوانوں میں آلو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کی بڑی وہ یہ ہے کہ یہ سبزی بچوں میں بہت زیادہ مقبول ہے۔

    آلو غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو مختلف طریقوں سے پکائی جا سکتی ہے۔ آلو کھانے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوسکتے ہیں، مگر اگر مناسب مقدار میں اور صحت مند طریقے سے پکایا جائے تو یہ کئی حیرت انگیز فوائد فراہم کرتا ہے۔

    زیر نظر مضمون میں آلو کی افادیت اور خصوصاً کیل مہاسوں سے بچاؤ کیلیے اس کے استعمال پر روشی ڈالی گئی ہے۔

    آلو میں موجود اسٹارچ اور وٹامن سی جلد کو صاف کرتا ہے، جس سے ایکنی کم ہو سکتی ہے، اور صرف ایک آلو کا رس چہرے پر لگانے سے کیل مہاسے جلدی خشک ہوجاتے ہیں۔

    آلو کا رس معدے کی جلن، گیس اور السر میں مفید مانا جاتا ہے، یہ قدرتی اینٹی ایسڈ کا کام کرتا ہے اور معدے کے السر کے لیے آرام دہ ہو سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ اس کے دیگر فوائد میں آنکھوں کی صحت بھی شامل ہے، کچے آلو کے قتلے آنکھوں پر رکھنے سے سوجن اور حلقوں میں کمی آ سکتی ہے کیونکہ آلو میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹس ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے آسان گھریلو نسخے

    یاد رہے کہ ایک رپورٹ میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیل مہاسے دراصل بالوں کی جڑوں میں مٹی اور مردہ خلیے اکھٹے ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ان کیل مہاسوں سے نجات پانے کے دیگر آسان گھریلو نسخے بھی موجود ہیں۔

    اگرچہ کیل مہاسوں سے نجات کے لیے کئی قسم کی ادویات، کریمیں اور لوشن مل جاتے ہیں، لیکن بہترین طریقہ علاج قدرتی اجزا پر مشتمل گھریلو نسخہ جات ہی ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • نیم کے پتے، ہلدی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیل مہاسوں سے نجات اب بہت آسان

    نیم کے پتے، ہلدی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیل مہاسوں سے نجات اب بہت آسان

    کیل مہاسے نوجوان مرد و خواتین میں ایک عام مسئلہ ہے، ماہ رمضان میں روزے رکھنے کی وجہ سے چہرے کی جلد پر بھی اثر پڑسکتا ہے، جس کے نتیجے میں کیل مہاسوں کی شکایت ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ روزے کے دوران آپ کی جِلد میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے، لہٰذا جو خواتین روزے رکھتی ہیں وہ سحر و افطار میں ایسی اشیاء استعمال کریں جن سے جِلد خشک نہیں ہوتی۔

    انہوں نے بتایا کہ روزے کے دوران آپ کی جِلد میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے، لہٰذا جو خواتین روزے رکھتی ہیں وہ سحر و افطار میں ایسی اشیاء استعمال کریں جن سے جِلد خشک نہیں ہوتی۔

    انہوں نے بتایا کہ روزے کے دوران آپ کی جِلد میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے، لہٰذا جو خواتین روزے رکھتی ہیں وہ سحر و افطار میں ایسی اشیاء استعمال کریں جن سے جِلد خشک نہیں ہوتی۔

    جلد کو ترو تازہ رکھنے میں سب سے اہم کردار غذا کا ہے اور یہ کہ سحر اور افطار میں ہم کون سی چیزیں کھا یا پی رہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے کیل مہاسوں سے بچاؤ اور چہرے کی جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلیے ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ ماہ رمضان میں جو خواتین کچن میں زیادہ کام کرتی ہیں یا ان کو ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ایکنی کی شکایت ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ روزے کے دوران آپ کی جِلد میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے، لہٰذا جو خواتین روزے رکھتی ہیں وہ سحر و افطار میں ایسی اشیاء استعمال کریں جن سے جِلد خشک نہیں ہوتی۔

    اس پریشانی سے بچنے کیلیے انہوں نے ایک نہایت آسان طریقہ بتایا، جس سے ہر طرح کی ایکنی ختم کی جاسکتی ہے۔

    نسخہ بنانے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ام راحیل نے بتایا کہ تھوڑے سے نیم کے پتے کریش کرکے اس کا پیسٹ بنالیں، اس میں آدھا چمچ ہلدی، ایک چمچ ہرے دھنیے کا جوس، اب اس میں پانچ سے چھ قطرے سفیدے کے پتے کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

    اس کے لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ دن میں یا رات میں اپنی سہولت کے مطابق اچھی طرح منہ دھونے کے بعد ایک بار یہ پیسٹ دانوں پر لگالیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔

  • کریلے کا ایک ٹکڑا اور ۔ ۔ ۔ کیل مہاسوں سے مکمل نجات

    کریلے کا ایک ٹکڑا اور ۔ ۔ ۔ کیل مہاسوں سے مکمل نجات

    بہت سے لوگ چہرے پر ہونے والے کیل مہاسوں یا دانوں سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے علاج کے لیے مہنگی ترین کریموں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل لے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر عائشہ نے چہرے کے بدنما دانوں سے نجات کیلئے ایک نہایت آسان نسخہ بتایا جو اس دانوں کے خاتمے کیلئے انتہائی مؤثر اور کار آمد ہے۔

    ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ آج کی نئی نسل گھر کا بنا کھانا کھانا زیادہ پسند نہیں کرتی، یہ نوجوان بچے بازار کے بنے جنک فوڈز برگرز یا پیزا وغیرہ کھانا کم کردیں تو ان دانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ اپنی ہائیڈریشن کا لازمی خیال رکھیں، صاف ستھرا پانی زیادہ سے زیادہ پیئں اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنائیں، تیل سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کم سے کم کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایک گلاس لسی پینے سے چہرے پر ہونے والی ایکنی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ مہنگی اور برانڈڈ کریموں کے استعمال کے بجائے چہرے پر ملتانی مٹی کا ماسک لگایا جائے تو اس کا بھی بہت فائدہ ہے۔

    ایکنی کے خاتمے کیلئے نسخہ بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کریلے کا جوس بھی بہت اہمیت رکھتا ہے اس کیلیے کریلے کا ایک ٹکڑا بغیر بیج کے کاٹ کر ابال لیں اور اس کا ایک گلاس پانی رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔

    ایک اور نسخہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روز پیٹل، سوکھا دھنیا اور کدو کے بیج بابر مقدار میں لیں، ان تینوں کو ملا کر بلینڈ کرلیں، اس پاؤڈر کا ایک چمچ دن میں ایک مرتبہ پھانک لینا ہے اوپر سے پانی پی لیں۔

  • پودینے اور دہی سے کیل مہاسوں کا کامیاب علاج

    پودینے اور دہی سے کیل مہاسوں کا کامیاب علاج

    ہم اپنے چہرے پر اکثر ابھرنے والے کیل مہاسوں سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے علاج کے لیے مہنگی ترین کریموں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایسا آسان اور سستا نسخہ بھی ہے جو ان سے نجات کیلئے بے حد مفید ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکارہ حرا سومرو  نے کیل مہاسوں کے علاج کیلیے اپنا آزمودہ نسخہ ناظرین کو بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ صرف دو چیزوں پودینہ اور دہی سے بنا ہوا پیسٹ کیل مہاسوں سے فوری علاج ممکن ہے، اس کی ترکیب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودینے کے چند پتے لے کر ہاون دستے میں کوٹ لیں اور اس میں ایک چمچ دہی ملاکر اس کا پیسٹ رات کو سونے سے پہلے دانے پر لگا دیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر سادہ پانی سے دھولیں، جن کی جلد آئیلی ہے وہ شہد ڈالیں اور خشک جلد والی خواتین دہی استعمال کریں۔

    پودینہ چہرے کے مساموں پر اکھٹا ہوجانے والے تیل کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے اور کیل مہاسوں کو بننے ہی نہیں دیتا جبکہ شہد کی جراثیم کش خوبیاں بھی کیل مہاسوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    اس کے علاوہ دہی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، دہی ہڈیوں اور دانتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہاضمہ کے مسائل کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔