Tag: کیماڑی

  • چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

    چوروں نے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی اتار لی، انجام کیا ہوا؟ ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں مسلح چوروں نے لمبا ہاتھ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ کر لاکھوں مالیت کی پی ایم ٹی ہی اتار لی، تاہم ان کی یہ کوشش جان لیوا ثابت ہو گئی۔

    کیماڑی جنگل شاہ روڈ پر گودام کے باہر لگی پی ایم ٹی چوری کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب ملزمان اور سیکیورٹی گارڈز میں دو طرفہ فائرنگ ہونے لگی، اس دوران ایک ملزم مارا گیا، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔


    کم عمر سگے بھائی موبائل چھینتے چھینتے قاتل بن گئے، ویڈیو رپورٹ


    گودام کے سیکیورٹی انچارج کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 6 تھی، جنھوں نے پی ایم ٹی اتار لی تھی، اچانک سیکیورٹی گارڈز پہنچ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی: کیماڑی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق

    کراچی: کیماڑی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق

    کراچی کے علاقے کیماڑی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 13سالہ بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دولہا، والد سمیت فرار ہوگیا جس شخص نے شادی میں فائرنگ کی اطلاع دی تھی اس کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے اور زخمیوں کا تعلق دولہے کے خاندان سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین افراد کو گرفتار کیا ہے، دولہا اور دلہن والے دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں : آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں : آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کیماڑی کے علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا شہری خادم حسین نے خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کا مقدمہ کرایا ہے۔

    آئی جی سندھ نے عدالت میں بیان دیا کہ دیگر 14 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ کسی نے درج نہیں کرایا ، جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس نے خود کارروائی کیوں نہیں کی ، سرکار کی مدعیت میں مقدمات کیوں درج نہیں کیے گئے ؟

    تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے اہم سولاات کا تسلی بخش جواب نہیں ملا ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختار ابڑو نے بیان دی کہ خادم حسین کے اہل خانہ کے علاوہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    عدالت نے کہا کہ ڈی سی کیماڑی کا بیان آئی جی سندھ کے بیان میں تضاد ہے۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی سندھ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ریاست کی مدعیت میں مقدمات درج کرائیں۔

    عدالت نے سماعت بیس فروری کیلئے ملتوی کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،۔

  • کیماڑی  میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات: عدالت نے 18 افراد کی قبر کشائی کی اجازت دے دی

    کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات: عدالت نے 18 افراد کی قبر کشائی کی اجازت دے دی

    کراچی : عدالت نے کیماڑی کراچی میں مبینہ زہریلی گیس سےاموات کے کیس میں پولیس کی درخواست پر اٹھارہ افراد کی قبرکشائی کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے کیماڑی کراچی میں مبینہ زہریلی گیس سے اموات کی تحقیقات کے لئے 18افرادکی قبر کشائی کی اجازت دے دی۔

    عدالت نے سیکریٹری صحت کو قبرکشائی کے لئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تمام افرادکی موت کی وجہ کی رپورٹ سات روزمیں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    پولیس نے 18افراد کی قبرکشائی کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔

    یاد رہے کراچی میں کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے معاملے پر پولیس نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    حکام نے بتایا تھا کہ قبر کشائی کی باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے، قبر کشائی کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

  • عدالت نے کیماڑی ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کیماڑی ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    کراچی: کیماڑی میں دسمبر 2020 اور جنوری 2023 میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے کیس میں عدالت نے تمام ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے شہریوں کی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی سندھ کو کیس رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

    اموات کی تعداد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو چیف جسٹس سے سخت ڈانٹ بھی پڑی، کیوں کہ وہ 18 ہلاکتوں کو صرف 3 بتا رہے تھے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو فیکٹری سیل کی گئی تھی وہ بھی ڈپٹی کمشنر نے دوبارہ کھلوا دی ہے، جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس میں کہا کہ کیس کا مقدمہ درج ہوا ہے، تفتیش بھی ہوئی لیکن اس کے بعد فائل بند کر دی گئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کی تفتیش ایس ایس پی رینک سے کم آفیسر کو دینا ہی نہیں نہیں چاہیے، جسٹس یوسف علی سعید نے مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’آئی جی صاحب چند سالوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے، جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں سب کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔‘‘

    ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے اس موقع پر کہا ’’میرے ضلع کی حدود میں صرف 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں، گیس سے موت واقع نہیں ہوئی، ہم لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ قبروں کی نشان دہی کریں لیکن کوئی نہیں بتا رہا۔‘‘

    چیف جسٹس اس پر برہم ہو گئے، اور کہا کہ آپ جا کر زمینوں کو سنبھالیں، یہ آپ کا کام نہیں ہے، کیوں بار بار بول رہے ہیں؟ آئی جی ذمہ دار افسر ہیں وہ 18 ہلاکتیں کہہ رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہا کہ نا اہل کو فوری ہٹائیں اور ذمہ دار افسر سے تحقیقات کرائیں، بعد ازاں عدالت نے تمام ہلاکتوں کا مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم دیا، اور ہدایت کی کہ جو لوگ ہلاک ہوئے ان کے اہل خانہ سے رابط کر کے مقدمات درج کیے جائیں۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات سینئر آفیسر سے کرائی جائے، اگر کوئی حقائق چھپائے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

  • کیماڑی میں زہریلے دھوئیں سے 19 اموات : طبی و ماحولیاتی ماہرین کا رپورٹ میں نیا انکشاف

    کراچی : ضلع کیماڑی کے گوٹھ میں زہریلے دھوئیں سے19 اموات کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کیماڑی کی ‘پراسرار ہلاکتوں’ کے پیچھے خسرہ کی وبا ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی کے گوٹھ میں زہریلے دھوئیں سے انیس اموات کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی گئی۔

    رپورٹ میں طبی وماحولیاتی ماہرین نے رپورٹ میں نیا انکشاف کیا ہے کہ محکمہ صحت کے ضلعی فوکل پرسن نے غیر ذمےداری کا مظاہرہ کیا۔

    خصوصی کمیٹی نے دو دن تک انٹرویو، ٹیسٹ اور سائنسی بنیادوں پرتجزیےکےبعد رپورٹ مرتب کی۔

    رپورٹ کے مطابق مواچھ گوٹھ میں ربڑ،پلاسٹک اسٹون فیکٹری کےآغاز سےعجیب بو محسوس کی گئی۔۔ فیکٹری کے انتہائی قریب مقیم افرادمتاثر تھے، چھبیس جنوری کو فیکٹری سیل ہونے کے بعد اگلے دن سے بومحسوس نہیں کی گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے ممکنہ طورپر خسرہ اموات کی وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ متاثرہ گوٹھ میں خسرہ سے بچاؤسمیت کسی بھی بیماری کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران خسرہ کے 49 متاثرہ کیس سامنےآئے، متاثرہ اور انتقال کرنےوالوں میں بیشترکی عمر دو سے چارسال ہے جبکہ متاثرہ افراد میں اکیاسی فیصد کی عمرگیارہ سال سےکم ہے۔

    ماہرین نے مواچھ گوٹھ سے متصل پانچ کلومیٹرکےعلاقے میں خسرہ سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی سفارش کی ہے۔

    طبی وماحولیاتی ماہرین نے محکمہ صحت ای پی آئی کے فوکل پرسن کو نوٹس جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے ادارہ تحفظ ماحولیات ہوامیں آلودگی جانچنے کیلئے مزید ٹیسٹ کرے۔

  • کیماڑی میں مبینہ طورپر ماحولیاتی آلودگی سے اموات:  جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ

    کیماڑی میں مبینہ طورپر ماحولیاتی آلودگی سے اموات: جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ

    کراچی : کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے معاملے پر جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے معاملے پر پولیس نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا۔

    حکام نے بتایا کہ قبر کشائی کی باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے، قبر کشائی کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش کیلئے سوال نامہ تیار کرلیا گیا، فیکٹری میں کونسا مٹیریل استعمال کیا جارہا تھا،اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

    پولیس حکام نے کہا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ایس آئی یو شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سندھ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کیماڑی میں ہونے والی اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے ضلع کمیاڑی میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کماڑی کے محمد علی گوٹھ میں 18 اموات ہوئیں جس کے بعد محکمہ صحت اور ڈی ایچ او کیماڑی کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ اموات 16 دنوں میں ہوئیں، مرنے والوں میں بچوں سمیت تمام عمر کے افراد شامل ہیں،  متوفیوں میں موت کی علامات میں بخار، گلے کی سوزش، سانس لینے میں تکلیف پانچ سے سات دن تک برقرار رہی۔

    متعلقہ:کراچی: کیماڑی میں پُراسرار بخار سے 16 بچوں سمیت 19 افراد انتقال کر گئے

    تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی جسم پر کوئی نشانات نہیں ملے جس کا مطلب ہے کہ مرنے والے بچوں اور دیگر افراد کو خسرہ نہیں، مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کی ہوا میں شدید بدبو ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ اموات کسی کیمیکل کے فضاء میں شامل ہونے کے بعد پھیپھڑوں کے متاثر ہونے سے ہورہی ہیں، محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ علاقے میں متاثرہ افراد کو نمونیہ سمیت پھیپھڑوں کے مرض کی ادویات دی جارہی ہیں۔

  • ‘کنگلے’ ڈاکو نے ریزگاری بھی سمیٹ لی (شرمناک فوٹیج سامنے آ گئی)

    ‘کنگلے’ ڈاکو نے ریزگاری بھی سمیٹ لی (شرمناک فوٹیج سامنے آ گئی)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں ایک ڈکیتی کے دوران ‘کنگلے’ ڈاکوؤں نے ریزگاری بھی نہیں چھوڑی، اور سکے سمیٹ کر بھاگ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ڈاکو راج برقرار ہے، اور کیماڑی پولیس لٹیروں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے، آج پیر کی صبح سعید آباد سیکٹر فور ایف کے قریب دودھ کی ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

    صبح سویرے کی گئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لٹیرے نے دکان میں موجود ریزگاری بھی نظر انداز نہیں کی، خیال رہے کہ عام طور سے ڈکیتی کی وارداتوں میں صرف بڑے نوٹوں ہی پر ہاتھ صاف کیا جاتا ہے، لیکن اس واقعے سے ایسا لگتا ہے کہ لٹیرے ایک بھی ‘پیسا’ نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لٹیرے نے کاؤنٹر پھلانگ کر مِلک شاپ میں لوٹ مار کی، پہلے اس نے دکان دار کی اچھی طرح سے تلاشی لی، اور جیبوں سے رقم نکالی، پھر کاؤنٹر کی درازوں سے نقدی نکالی، اس کے بعد ایک بار پھر دکان دار کی تلاشی لی۔

    فوٹیج کے مطابق جاتے جاتے ‘کنگلے’ ڈاکو کو سائیڈ ریک میں رکھے کھلے ڈبے بھی نظر آ گئے جن میں ریزگاری رکھی ہوئی تھی، اس نے جلدی میں انھیں بھی اٹھا لیا، ایک ڈبے سے ریزگاری کاؤنٹر پر گری، تو جلدی جلدی وہ سکے بھی اس نے ایک ایک کرکے اٹھائے، جب کہ اس دوران اس کا دوسرا ساتھی بھاگنے کے لیے اس کا منتظر تھا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کرنے والے لٹیرے نے چہرے کو ڈھاٹا باندھ کر چھپا رکھا تھا۔

  • کراچی کے نئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کا اعلان

    کراچی کے نئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے نئے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کا اعلان ہو گیا، اٹھارہ گریڈ کے افسر مختیار علی کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری نے نئے ڈپٹی کمشنر مختیار علی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، مختیار علی کو نئے ضلع کیماڑی کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹا کر لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا، جب کہ نوید احمد شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز سندھ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی تھیں، افتخار شلوانی کو محکمہ ایس این جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، عبدالحلیم شیخ کو سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اضافی چارج دیاگیا، جب کہ سیکریٹری ایکسائز لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی تعینات کیے گئے۔

    تمیز الدین کھیڑو سیکریٹری ٹریننگ اینڈ ریسرچ مقرر کیے گئے، تقرری کے منتظر روشن علی شیخ سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود، نوید احمد شیخ کمشنر کراچی، ریاض الدین سیکریٹری محکمہ صنعت و تجارت، سجاد حسین عباسی کو ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کیاگیا۔

    ڈاکٹر سیف الرحمان کوگورنر سندھ کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا، سعید منگریجو کو سیکریٹری سروسز، نسیم الغنی سہتو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، جب کہ محمد نواز شیخ کو چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم مقرر کیا گیا۔