کراچی(16 جولائی 2025): کیماڑی پولیس نے تین ٹن چھالیہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے ایک بڑی بین الصوبائی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین ٹن چھالیہ ضبط کرلی ہے، چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں میں چھپا کر حب سےکراچی لائی جا رہی تھی۔
موچکو پولیس نے دوران چیکنگ ٹرک سے تین سو چالیس بوری چھالیہ اور ایک سوترانوے بوری سیمنٹ برآمد کی، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق اسمگل شدہ مال سے بھرا ٹرک کسٹم حکام کے حوالےکردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کھیپ گٹکا، ماوا اور دیگر غیر قانونی اشیا کی تیاری اور فروخت کے لیےلائی جارہی تھی، جو صحت کے سنگین خطرات کا باعث بنتی ہے اور شہری آبادیوں، خاص طور پر نوجوانوں کے سماجی و طبی بگاڑ میں حصہ ڈالتی ہے۔
ٹرک کے ڈرائیور کی شناخت محمد نصیر کے نام سے ہوئی ہے، جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ضبط شدہ گاڑی اور ممنوعہ سامان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-attempt-to-stockpile-sugar-worth-millions-in-before-ramadan-fails/