Tag: کیمبرج انٹرنیشنل

  • جون 2025 میں کیمبرج کے لیک ہونے والے  پیپرز کے حوالے سے طلبا کے لیے اہم خبر

    جون 2025 میں کیمبرج کے لیک ہونے والے پیپرز کے حوالے سے طلبا کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : کیمبرج انٹرنیشنل نے جون 2025 کے امتحانات میں مبینہ پیپر لیکس کے معاملے پر مفت ری سیٹ کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کو نومبر میں دوبارہ امتحان دینے کا موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جون 2025 امتحانات میں مبینہ پیپر لیکس کی تحقیقات کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل نے اہم فیصلہ کرلیا اور پاکستان حکومت سے مشاورت کے بعد متاثرہ تین پرچوں کے لیے مفت ری سیٹ کا اعلان کر دیا۔

    کیمبرج انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ متاثرہ پرچوں میں شریک طلبہ نومبر 2025 میں دوبارہ امتحان دے سکیں گے، جبکہ نومبر کے امتحانات کے نتائج معمول کے مطابق جنوری میں جاری کیے جائیں گے۔

    کیمبرج نے مزید کہا کہ ری سیٹ اختیاری ہوگا اور اس سے متعلق مزید تفصیلات نتائج کے اجرا کے بعد اسکولوں کو فراہم کی جائیں گی تاہم پرائیویٹ امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار برٹش کونسل جاری کرے گی۔

    مزید پڑھیں : کیمبرج اے لیول کے نتائج 2025 کا اعلان ، آن لائن چیک کریں

    خیال رہے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2025 امتحانات کے نتائج جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں ، دنیا بھر میں17 لاکھ سے زائد امتحانی اندراجات گزشتہ سال سے 7 فیصد زائد ہے۔

    پاکستان میں 700سے زائد اسکولز کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم فزکس، ریاضی، بزنس،کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے نتائج 19 اگست کو جاری ہوں گے۔

  • اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : بین الاقوامی تعلیمی بورڈ کیمبرج انٹرنیشنل نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کردیا، او لیول کے نتائج اگلےہفتے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایس اور اے لیول کےنتائج کا اعلان کردیا گیا ، کیمبرج انٹرنیشنل کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں 45 ہزار سے زائد طلبا کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج سامنے آئے۔

    ،ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمبرج آئی جی سی ایس ای اوراو لیول کے نتائج اگلےہفتے آئیں گے، تمام قابلیتوں کو ملا کر 147 ممالک کے 5 ہزار 600 اسکولز میں کیمبرج امتحانات کا اضافہ ہوا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ریاضی کاپرچہ دوبارہ شیڈول کیاگیاتھا،اس کے بھی نتائج جاری کردیے ہیں۔