Tag: کیمرہ ہیک

  • کہیں آپ کے موبائل کا کیمرہ ہیک تو نہیں ہوگیا، کیسے پتہ چلے؟

    کہیں آپ کے موبائل کا کیمرہ ہیک تو نہیں ہوگیا، کیسے پتہ چلے؟

    آج کے جدید دور میں بھی موبائل فون کی ہیکنگ سے متعلق بہت سے لوگوں علم نہیں ہوتا جس کے باعث ان کے موبائل فون کا کیمرہ ہیک کرکے موبائل میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز کو دوسروں تک با آسانی پہنچا دیا جاتا ہے۔

    انفارمیشن سیکیورٹی کی معروف کمپنی وی پی این اوور ویو کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی موبائل فون کا کیمرہ ہیک کرنا ہیکر کے لیے انتہائی آسان ہوتا ہے، ہیک ہونے والے فون کے مالک کو اس بارے میں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کے موبائل کا کیمرہ ہیک ہو گیا ہے۔

    ہیکرز کو اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کچھ مخصوص کوڈز استعمال کا استعمال کرنا ہوتا ہے، جس کے باعث وہ کسی بھی موبائل کا کیمرہ باآسانی ہیک کر لیتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے فون کے ہیک ہونے کی پہلی علامت یہ ہے کہ ہیکر آپ کو بلیک میل کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ کو تصاویر وغیرہ بھیج کر کوئی بھی مطالبہ کرسکتا ہے۔

    اگر فون کے کیمرہ کی لائٹ ٹمٹماتی ہوئی نظر آرہی ہے تو اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ آپ کے موبائل کا کیمرہ ہیک ہوگیا ہے۔

    آپ کو اس چیز پر مکمل نظر رکھنی ہوگی کہ آپ کے فون کی بیٹری کی کیا ٹائمنگ ہے، اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ بیٹری فون استعمال نہ کرنے کے باوجود تیزی سے گر رہی ہے تو آپ کو فون میں انسٹال کردہ ایپلی کیشنز کو چیک کرنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ فون میں کوئی ایسا ‘میلویئر’ انسٹال ہے جس نے کیمرہ آن کر دیا ہے۔

    جب آپ کے موبائل فون کا کیمرہ استعمال میں ہوتا ہے تو آئی فون کے سامنے ایک سبز روشنی کا ڈاٹ ظاہر ہوتا ہے۔ اگر یہ لائٹ خود بخود بند ہو جائے تو آپ کے فون کا کیمرہ یقینی طور پر کسی اور کے قبضے میں ہے۔

    اس صورت میں، یہ یقینی بنانے کے لیے آپ کو فوری طور پر میلویئر اسکین چلانا ضروری ہے کہ کیمرہ ہیک نہیں ہوا ہے۔

    اگر آپ نے فون پر بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز کو روک دیا ہے اور پھر بھی ایپلی کیشنز خود ہی شروع ہوتی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کیمرے کو ہیک کرلیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کے ویب ورژن میں زبردست فیچر کا اضافہ

    اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ لائٹ آن کیے بغیر بھی کیمرہ ہیک کرلیا جاتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ہیکر آپ کا کیمرہ ہیک کر کے اس کی لائٹ آف کر دیتا ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے اسے سیٹنگز میں دستی طور پر بند کر دیا ہو۔

  • آئی فون کیمرے سے متعلق حیران کن ویڈیو

    آئی فون کیمرے سے متعلق حیران کن ویڈیو

    انسٹاگرام پر آئی فون کیمرے سے متعلق ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے آئی فون کے ذریعے تصویر لیتے وقت حیرت انگیز تبدیلی کر سکتا ہے۔

    یہ ویڈیو انسٹاگرام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے، جس میں آئی فون پر ’کیمرہ ہیک‘ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایک خاص لینس استعمال کرنے پر آپ تصویر لیتے وقت پس منظر کو واضح اور بڑا کر سکتے ہیں۔

    ایک وقت تھا جب ہم اپنے موبائل فون پر صرف کال اور پیغامات کرتے اور وصول کرتے تھے، لیکن اب موبائل فونز میں حیرت انگیز خصوصیات کے ساتھ جدید ترین سافٹ ویئرز سامنے آ رہے ہیں۔

    اب جب بھی نئے موبائل فونز لائے جاتے ہیں تو سب سے پہلے اسکرین ڈسپلے اور کیمرہ ایسی دو نمایاں چیزیں ہیں جن پر کام کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Chris Priestley (@chrispriestley__)

    انسٹاگرام پر ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کو حیران کر دیا کہ وہ اپنے آئی فون کے ذریعے تصویر کے بیک گراؤنڈ کو بھی ’سپر سائز‘ کر سکتے ہیں، وہ بھی ایک کوئک ٹپ کی مدد سے۔

    صارف نے لکھا کہ آپ کے آئی فون کیمرے پر آپ نے 3x لینس استعمال کرنا ہے، اور اس کی مدد سے تصویر میں بیک گراؤنڈ یعنی پس منظر میں موجود اشیا بڑی ہو سکیں گی۔