Tag: کیمرے

  • سیف سٹی کے کیمرے ہی غیر محفوظ، چور لے اُڑے

    سیف سٹی کے کیمرے ہی غیر محفوظ، چور لے اُڑے

    (21 اگست 2025): شہریوں کی حفاظت کے لیے سیف سٹی کے تحت لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے محفوظ نہیں رہے اور چور انہیں لے اُڑے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے شہروں میں مربوط نظام کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر انہیں سیف سٹی بنایا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی، پشاور سمیت متعدد شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے اور سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے لوگوں کی آمدورفت کو ہر لمحہ محفوظ کر رہے ہیں۔

    تاہم راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت لگائے گئے کیمرے ہی محفوظ نہ رہے اور چور ان کیمروں اور یو پی ایس لے اڑے۔

    یہ واقعہ تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم کیمروں کے ساتھ یو پی ایس اور دو میموری کارڈ بھی لے گئے۔

    پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    سیف سٹی پراجیکٹ حکام کی جانب سے کیمروں کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار جب کہ یو پی ایس کی مالیت 90 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2023 میں بھی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سیف سٹی کیمرے چوری کر لیے گئے تھے۔ اس واردات کی ایف آئی آر 14 روز بعد درج کرائی گئی تھی۔

  • چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کے لیے سامان امپورٹ کرلیا

    چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کے لیے سامان امپورٹ کرلیا

    لاہور: لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، چینی کمپنی نے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کے لیے سامان امپورٹ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا تھا، چینی کمپنی نے کیمرے، پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز سمیت دیگر تکنیکی اشیا امپورٹ کرلیں۔

    ترجمان کے مطابق چینی کمپنی کو 14 اگست تک مزید دو ہزار کیمرے فعال کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، فیشل ریکگنائزیشن سسٹم سمیت تمام سافٹ ویئرز کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق چینی کمپنی پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل فعال بنانے کی ذمہ دار ہے۔

  • دوران حج قربانی کے عمل کی نگرانی کیلئے 500 کیمرے نصب

    دوران حج قربانی کے عمل کی نگرانی کیلئے 500 کیمرے نصب

    ریاض : سعودی حکام نے قربانی کے عمل کے عمل کو منظم کرنے اور جانوروں کی صحت و تندرستی کے باعث پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی پر نظر رکھنے کیلئے کیمرے نصب کردیئے ۔

    تفصیلا ت کے مطابق سعودی حکام نے حج کے موقع پر قربانی کےعمل کی 500ڈیجیٹل کیمروں سے نگرانی کرنے کا اعلان کردیا، کیمروں سے نگرانی کا مقصد قربانی کے عمل کو منظم بنانا، قربانی کی شرائط پر عمل درآمد اور جانوروں کی صحت، تندرستی اور ماحولیاتی پیچیدگیوں پر نظر رکھنا ہے۔

    حج کے موقعے پر قربانی پروگرام کے سپروائزر رحیمی احمد رحیمی کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی جانب سے ادا کیے جانے والے فریضہ قربانی کو مزید اچھے انداز میں انجا م دینے کےلیے گراؤنڈ پر موجود دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

    رحیمی احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات کا مقصد قربانی کے جانوروں کے انتخاب، ان کی صحت و تندرستی اور ن کے ذبح کرنے کی شرائط پرعمل درآمد کی نگرانی ہے جس کےلیے کنڑول روم قائم کردیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کنڑول روم میں وزارت داخلہ، خزانہ، بلدیاتی اور دیہی امور،انصاف وقانون، مذہبی امور، حج وعمرہ، ماحولیات اور آبائی وسائل، سماجی ترقی، مکہ معظمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خادم الحرمین حج وعمرہ ریسرچ سینٹر کے نمائندے موجود ہیں۔

    رحیمی کے مطابق نگرانی کےلیے 500 ڈیجیٹل کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کےذریعے24 گھنٹے جانوروں پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ اگر کوئی جانور بیمار ہو تو اسے فوراً دوسرے جانوروں سے علیحدہ کیا جاسکے۔

  • اپنا تھری ڈی ہمزاد تیار کریں

    اپنا تھری ڈی ہمزاد تیار کریں

    آپ نے فلموں میں ننھے منے کرداروں کو تو ضرور دیکھا ہوگا جو حرکت کرتے ہیں، چلتے پھرتے، اور گاتے ناچتے نظر آتے ہیں۔ یہ ننھے ننھے سے انسان دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔

    لیکن اب دعا دیجیئے سائنس کو کہ اس کی بدولت آپ خود اپنا بھی ایسا ہی ننھا سا کردار تیار کرسکتے ہیں۔

    11

    12

    پولینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سائنسی تخلیق کار بھائیوں نے اس پر کام شروع کیا کہ کس طرح کوئی شخص بالکل اپنے جیسا ننھا سا کردار تخلیق کرسکتا ہے۔

    13

    14

    کئی مہینوں تک تجربے کرنے کے بعد وہ بالآخر کسی انسان کی ہو بہو ننھی سی نقل تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن یہ بے رنگ تھی، یعنی صرف سفید اور سیاہ رنگ کی۔

    اس کے بعد انہوں نے مزید اس پر کام کیا اور بالآخر وہ کسی انسان کی تھری ڈی نقل تیار کرنے میں کامیاب رہے۔

    15

    16

    اس نقل اور اصل انسان میں فرق صرف اتنا تھا کہ یہ جسامت میں اپنے اصل سے چھوٹا تھا۔ اس کے علاوہ اس کی جسمانی ساخت، چہرہ، ہاتھ پاؤں وغیرہ بالکل اپنے اصل جیسے ہی تھے۔

    17

    19

    انسان سے مشابہت رکھنے والے اس تھری ڈی مجسمے کی تیاری کے لیے مطلوبہ شخص کی اسکیننگ کی جاتی ہے جس کے لیے نہایت جدید کیمرے اور اسکینرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

    Who’s this handsome gentleman in my office today? #bodyscan #bodyscanning #my3Dtwin #3dprintinglondon

    A video posted by Levavo Limited (@my3dtwin) on

    یہی نہیں یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے ’ہمزاد‘ کی جسامت کتنی رکھوانا چاہتے ہیں۔ آپ مختلف جسامت کے بہت سارے ہمزاد بھی تیار کروا سکتے ہیں۔