Tag: کیمسٹری کا پرچہ

  • میٹرک امتحانات : آج دسویں جماعت  کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

    میٹرک امتحانات : آج دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

    کراچی : میٹرک امتحانات میں آج دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےتحت میٹرک کے امتحانات جاری ہے ، آج دسویں جماعت سائنس گروپ کے طلبہ کا کیمسٹری کا پرچہ لیا جارہا ہے۔

    دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    نویں جماعت جنرل گروپ کےطلبہ اسلامیات کاپرچہ دوپہرکی شفٹ میں ہوگا، سائنس گروپ کےطلباکےپرچےصبح کےاوقات میں اور جنرل گروپ کےطلبہ کاپرچہ دوپہرکی شفٹ میں لئے جارہے ہیں۔

    سائنس گروپ کے امتحان میں ایک لاکھ 60 ہزار 842 طلباوطالبات شرکت کررہے ہیں جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحان میں16ہزار سے زائد طلبا شرکت کریں گے۔

    کراچی:طلباو طالبات کیلئےمجموعی طورپر505امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں، سینٹرل جیل میں بھی ایک امتحانی مرکزقائم کیا گیا ہے ، جہاں 22طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے۔

    گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 اور نجی اسکولوں کے امتحانی مراکزکی تعداد 357 ہے ، میٹرک امتحانات میں3 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

  • انٹرمیڈیٹ امتحانات میں  پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری،   کیمسٹری کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

    انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری، کیمسٹری کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : سندھ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ روکا نہ جا سکا ، آج بھی کیمسٹری کا پرچہ امتحان کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی مذاق بن گئے، امتحانات کے دوران پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا اور امتحانی مراکز میں نقل عروج پر رہی۔

    سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حسب روایت بارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا ، نقل مافیا نے پرچے کے آغاز کے دس منٹ بعدہی حل شدہ پرچہ واٹس اپ گروپ میں شیئر کردیا۔

    امتحان کے دوران انتظاميہ کےنقل کی روک تھام کے دعوے صرف دعوے ہی رہے اور طلبا و طالبات کھلے عام موبائل فون پر نقل کرتے ںظر آئے جبکہ اور امتحانی سینٹرزکی انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل ناکام رہی۔

    گذشتہ روز بھی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فزکس کا پرچہ واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب تھا جبکہ امتحانی مراکزپرنقل بھی عروج پررہی، پرچہ ٹائم سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرتا رہا اور امتحانی مراکزکےباہرسہولت کاروں کاہجوم رہا۔

    خیال رہے 12ویں جماعت کا آج دوسرا پرچہ ہے، جس کا دورانیہ 2گھنٹے ہیں، رواں برس صرف اختیاری مضامین کاپرچہ لیاجارہاہے ، 12ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔