Tag: کیموتھراپی

  • کیٹ مڈلٹن کا اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    کیٹ مڈلٹن کا اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی صحت سے متعلق اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔

    پرنسسز آف ویلز نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کیموتھراپی پر مبنی علاج مکمل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود تھے۔

    پرنسسز آف ویلز کی جانب سے اس سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات کو شیئر کیا گیا تھا۔

    برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ موسم گرما ختم ہونے کو ہے تو مجھے اپنے علاج کی تکمیل پر ایک گونہ اطمینان حاصل ہوا ہے، ایک خاندان کے طور پر پچھلے 9 ماہ بہت سختی میں گزارے ہیں۔

    شیخ حسینہ کو بھارت سے تحویل میں لینے کےلیے بنگلہ دیش کا بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ پرنسسز آف ویلز میں رواں سال جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دوران علاج انھوں نے 22 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام میں بیماری سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

  • حنا خان کیموتھراپی کے سبب نئی بیماری کا شکار، مداحوں سے مدد مانگ لی

    حنا خان کیموتھراپی کے سبب نئی بیماری کا شکار، مداحوں سے مدد مانگ لی

    بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے دوران ایک اور نئی بیماری کا شکار ہوگئیں۔

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کیمو تھراپی کے باعث وہ نئی بیماری کا شکار ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کیموتھراپی کا ایک اور منفی اثر ’میوکسائٹس‘ ہے، میں ڈاکٹر کی ہدایت کے عین مطابق ہی سب کر رہی ہوں، لیکن اگر آپ میں سے کوئی اس مرض سے گزرا ہے تو مہربانی کرکے مجھ سے ٹوٹکا شیئر کریں‘۔

    انہوں نے لکھا کہ بہت مشکل ہوتا جب آپ کھانا نہیں کھا پارہے ہوتے، اگر آپ مجھے مشورہ دینگے تو میری بہت بڑی مدد ہوگی۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

  • دن کے مخصوص اوقات میں کیمو تھراپی کرنا مریض کے لیے فائدہ مند

    دن کے مخصوص اوقات میں کیمو تھراپی کرنا مریض کے لیے فائدہ مند

    انسانی جسم کو ہونے والے کسی بھی کینسر میں کیمو تھراپی ایک لازمی عمل ہوتا ہے، ایک تحقیق سے علم ہوا کہ کیمو تھراپی کے مؤثر ہونے کا تعلق اس سے بھی ہے کہ وہ دن کے کس وقت کی جارہی ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ بعض اقسام کے کینسر کے لیے کیمو تھراپی کے دن کے مختلف اوقات میں مختلف اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ دماغ میں قدرتی طور پر خون اور بھیجے کے درمیان ایک رکاوٹ (بلڈ برین بیریئر) ہوتا ہے، اس سے جراثیم اور وائرس دماغ تک جانے سے رک جاتے ہیں۔

    تاہم دماغ کے سرطان میں یہی قدرتی خاصیت خود اس کے علاج میں ایک اہم رکاوٹ ثابت ہوتی ہے، کینسر کی جگہ پر کینسر کی دوا پہنچنا بہت ضروری ہوتا ہے اور دماغ کے کینسر میں یہ قدرتی خاصیت دوا ے لیے رکاوٹ بن جاتی ہے۔

    ویسٹ ورجینیا اسکول آف میڈیسن نے ایک طویل عرصے تک چوہوں پر تحقیق کرکے بتایا کہ دن کے مقابلے میں رات کے وقت کیمو تھراپی زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

    اگرچہ اس عمل کو سمجھنا ابھی باقی ہے لیکن غالباً خیال ہے کہ رات کے وقت خون اور دماغ کے درمیان رکاوٹ کمزور پڑجاتی ہے اور اس سے کیموتھراپی کی دوا براہ راست دماغی رسولی تک پہنچ جاتی ہے۔

    اگرچہ اس سے پہلے بھی کیمو تھراپی اور مختلف اوقات کار پر تحقیق ہوچکی ہے لیکن اب چوہوں پر تجربات کے باقاعدہ ثبوت ملے ہیں۔

    تحقیق میں چوہوں کے دو گروہوں کو پہلے دماغی رسولیوں کا شکار بنایا گیا، اس کے بعد ایک گروہ کو دن اور دوسرے کو رات میں کیمو تھراپی سے گزارا گیا۔ رات والے چوہوں پر کیمو تھراپی کا قدرے بہتر اثر ہوا اور یوں ان کی رسولیاں تیزی سے کم ہونے لگیں۔

    اس کے بعد چھاتی کے سرطان میں مبتلا چوہوں پر عین یہی تجربات کیے گئے اور اس کے بھی بہتر اثرات مرتب ہوئے۔

    اگر اس طریقے کو مزید واضح کیا جائے تو رات کے وقت کیموتھراپی کروانے والے چوہوں میں زندہ رہنے کا دورانیہ 20 فیصد تک بڑھ گیا، تاہم اب بھی انسانوں پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی یہ طریقہ انسانوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

  • کینسر کا شکار بچی کی حوصلہ مند ماں نے امید کا پیغام دے دیا

    کینسر کا شکار بچی کی حوصلہ مند ماں نے امید کا پیغام دے دیا

    اولاد کی تکلیف ماں باپ کو دگنی محسوس ہوتی ہے، ایسے ہی کینسر کا شکار ایک بچی کے ماں باپ بھی نہایت اذیت کا شکار ہوگئے تاہم انہوں نے اس کڑے وقت کو نہایت حوصلے کے ساتھ گزارا۔

    امریکا کی رہائشی کرسٹن بوڈن اور ان کے شوہر پر اس وقت غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب انہیں علم ہوا کہ ان کی 3 سالہ بچی کینسر کا شکار ہے۔

    کرسٹن کا کہنا تھا کہ اس کی چھٹی حس کھڑک رہی تھی کہ کافی دن سے بیمار بچی کا بخار صرف بخار نہیں، لیکن ان کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہ کینسر ہوگا۔

    ڈاکٹرز نے 3 سالہ بچی میں گردے کا کینسر تشخیص کیا جو اسٹیج 2 پر تھا، ایک تکلیف دہ سرجری کے بعد بچی کا گردہ نکال دیا گیا جس کے بعد اگلے 22 ہفتوں تک اس کی کیموتھراپی ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kristin Bowden (@kris_bowden)

    اس دوران والدین نے اپنے جیسے دیگر لوگوں کو ہمت دینے کے لیے اس تمام سفر کو تصاویر میں قید کرنا شروع کردیا۔

    وہ بچی کی کینسر تشخیص ہونے کے بعد، اس کی سرجری کے بعد اور کیمو تھراپی کے دوران کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہے۔

    کیموتھراپی کے دوران جب بچی کے بال اترنا شروع ہوئے تو اس کے ننھے بھائی نے بھی اپنے بال کٹو لیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kristin Bowden (@kris_bowden)

    والدین کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ مشکل ترین وقت بھی گزر جاتا ہے اور اچھا وقت آجاتا ہے۔

    آج یہ بچی 4 سال کی ہے اور کینسر فری ہے، اگلے 4 سال تک ہر 3 ماہ بعد اس کے اسکین کیے جائیں گے اور اس کی صحت کو مانیٹر کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kristin Bowden (@kris_bowden)

    والدین کا کہنا ہے کہ ان کا سب کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ کبھی امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

  • بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور خراب، کیموتھراپی کی جائے گی

    بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور خراب، کیموتھراپی کی جائے گی

    لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور خراب ہے ڈاکٹروں نے ان کی کیمو تھراپی تجویزکردی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستورخراب ہے، اے آر وائی نیوز نے ان کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی.

    ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کیلئے کیموتھراپی تجویزکی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ دس نومبر سے بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی شروع کی جائے گی.

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی ہرتین ہفتے بعد کی جائےگی، کیموتھراپی کا یہ عمل چھ مہینےمیں مکمل ہوگا، سابق خاتون اول کی تیمار داری کے لیے نااہل وزیر اعظم نواز شریف بھی جدہ سے لندن پہنچ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر، گھر منتقل


    ذرائع کے مطابق حالیہ سیشن میں بیگم کلثوم کے جسم میں پانی کی کمی کیلئےعلاج کیا گیا تھا، علاج کی تجویز ڈاکٹر ڈینئل کیرل نےپانچ اکتوبر 2017 کودی تھی۔


    مزید پڑھیں: کینسر میں مبتلا کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن آج ہوگا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔