Tag: کیمیائی ہتھیار

  • امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرہ بھی تلف کر دیا

    امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا آخری ذخیرہ بھی تلف کر دیا

    واشنگٹن: جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے آخری ذخیرے کو بھی تلف کر دیا ہے، جس سے مہلک ہتھیاروں کو ختم کرنے کی دہائیوں سے جاری کوششیں اب ختم ہو گئیں۔

    1997 کے کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت امریکا اور دیگر دستخط کنندگان ممالک 30 ستمبر 2023 تک اپنے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کے پابند ہیں۔

    کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے 70 ہزار سے زائد خطرناک کیمیائی مادے تلف کیے جا چکے ہیں۔

  • شام میں حملے کا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا‘ برطانوی وزیراعظم

    شام میں حملے کا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا‘ برطانوی وزیراعظم

    لندن : برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ملک شام میں کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاکہ شامی شہریوں کومزید کیمیائی حملوں سے بچایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حملے کا ہدف کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا تھا، کارروائی بڑی حد تک کامیاب رہی۔

    تھریسامے کا کہنا تھا کہ بطوروزیراعظم شام میں فوجی کارروائی کا حکم دینا مشکل تھا لیکن یہ فیصلہ درست تھا، آئندہ بھی ضرورت پڑی تو کارروائی کی جائے گی۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملےکا مقصد شامی حکومت کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرناتھا، کارروائی پیغام ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

    تھریسامے کا کہنا تھا کہ ثبوت ہیں کہ شامی حکومت نے 4 مرتبہ کیمیائی ہتھیاراستعمال کیے، روس کوپتہ ہے کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنے کے لیے اورکوششیں کریں گے۔

    تھریسامے کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی پالیسی کے باعث ہزاروں افراد کوہجرت کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت ماضی میں بھی کیمیائی ہتھیاراستعمال کرتی رہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلے کوسفارتی سطح پرحل کرنے کی کوشش کی مگرکامیابی نہ ملی لیکن اس کے باوجود شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے پرامید ہیں۔

    امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

    خیال رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ شام میں کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے: اقوام متحدہ

    شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے: اقوام متحدہ

    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا ایک جرم ہے، سلامتی کونسل اس کے سدباب کے لیے موثر اقدامات کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے شام میں کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے الزامات انتہائی خوف ناک ہیں، سلامتی کونسل سنجیدہ نوعیت کے ان جرائم کے سدباب کے لیے موثر حکمت علمی تیار کرے۔

    داعش کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی فیکٹری تباہ ہوگئی ،برطانوی اخبار

    خیال رہے کہ انتونیو گوٹیرش کی جانب سے سلامتی کونسل سے یہ اپیل اس وقت سامنے آئی جب سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ دنوں کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کی عالمی تنظیم ’او پی سی ڈبلو‘ کے سربراہ ’احمت اومچو سے ملاقات کی، یہ تنظیم 2014 سے اب تک شام میں زہریلی گیس سے کیے جانے والے 70 سے زائد حملوں کی تفتیش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب ’او پی سی ڈبلو‘ کے سربراہ احمت اومچو نے کہا ہے کہ شامی حکومت گذشتہ طویل عرصے سے محصور علاقے غوطہ میں قبضے کے لیے بڑی عسکری کارروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ شام میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات ہیں۔

    داعش نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنا شروع کردیے، دوسو افراد متاثر

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومتی فورسز کی پیش قدمی کے دوران چند دیہات پر زہریلی گیس کلورین کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

    بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

    گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔


  • کشمیر میں مظالم ، وکلا رہنماوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

    کشمیر میں مظالم ، وکلا رہنماوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

    لاہور: کشمیرمیں بھارتی بربریت کے خلاف سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار نے 29 جولائی کواقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

    لاہور میں سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری اسد منظور بٹ اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن اور سیکرٹری انس غازی نے ہائیکورٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں جس پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام عالم نے اس پر چپ سادھ رکھی ہے جو یقینا افسوسناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے حکومت کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد کا سلسلہ مزید موثر بنائے اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کا ٹاسک دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وکلاء کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے اور یادداشت پیش کریں گے، وکلا رہنماوں کا کہنا تھا کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر نہ تو خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے نہ ہی دنیا کا امن بحال کیا جا سکتا ہے۔

  • داعش نے کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے، امریکہ

    داعش نے کیمیائی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے، امریکہ

    واشنگٹن: امریکی سی آئی اے کا کہنا ہےکہ داعش نےکیمیائی ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرلی ہے۔شدت پسند گروپ لڑائی کےدوران ان ہتھیاروں کااستعمال کرچکےہیں۔

    سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجو کلورین اور مسٹرڈ گیس تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔

    امریکی ٹی وی چینل کو دیےگئےانٹرویومیں سی آئی اےسربراہ کا کہناتھاکہ انکے پاس داعش کے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے متعدد شواہد موجود ہیں۔

    جان برینن نے خبردار کیا ہے کہ جنگجو مالیاتی فوائد کےلیے کیمیائی ہتھیار مغرب کو برآمد کرسکتے ہیں،اس لیے ضروری ہے کہ اشیاء کی نقل وحمل کے مختلف راستوں اوراسمگلنگ روٹس کو بند کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔