Tag: کیمیکل فیکٹری

  • بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ، 10 ہلاک، متعدد زخمی

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 100 میٹر دور جا گرے، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فائر ٹینڈر اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے ہیں، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن شدت کے باعث شعلے بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • کراچی :  کیمیکل فیکٹری سے زہریلے دھویں کا اخراج ، علاقہ مکینوں کی حالت غیر ،  الٹیاں کرنےلگے

    کراچی : کیمیکل فیکٹری سے زہریلے دھویں کا اخراج ، علاقہ مکینوں کی حالت غیر ، الٹیاں کرنےلگے

    کراچی‌: کیمیکل فیکٹری سے زہریلے دھویں کے اخراج کے بعد علاقہ مکینوں کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے فیکٹری مالکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری کے اندر سے اچانک زہریلا دھواں نکلنے لگا، جس کے باعث علاقہ مکینوں کی حالت غیر ہوگئی ، بچے بڑےسب الٹیاں کرنے لگے۔

    خاتون نے بتایا کہ دھویں کی وجہ سے بچے بڑے سب کی حالت خراب ہے تاہم کورنگی انڈسٹریل ایریاپولیس علاقہ مکینوں کی شکایت پرموقع پرپہنچ گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ فیکٹری میں کیمیکل تیارکیا جارہا ہے، درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہونے پراس کا ری ایکشن سامنےآیاہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی فیکٹری کے اندر جانے میں مشکل پیش آئی تاہم ڈرم اور دیگر سامان قبضےمیں لے لیا ہے.

    پولیس نے مہران ٹاؤن میں فیکٹری سے زہریلے دھویں کے اخراج کےواقعے پر فیکٹری مالکان عمران اور سمیع کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے کہا کہ فیکٹری میں کھٹمل اورکیڑےماردوائی بنائی جاتی ہے ، آگ تیزہونےسےزہریلادھواں نکلنا شروع ہوا تاہم فیکٹری کاکام بھی بند کروادیا گیا ہے۔

  • کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 ہلاک، درجنوں زخمی

    کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 8 ہلاک، درجنوں زخمی

    بھارت کے مہاراشٹر میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 64 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوائلر پھٹنے کا واقعہ ایک کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا۔ بوائلر زور دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔

    بوائلر پھٹنے کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے اس حادثہ کے متاثرین کو ایک ہفتہ کے اندر معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے، یہ بھی کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ جبکہ مرنے والوں کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

    2011 سے لاپتہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس نے ’اے آئی‘ کی مدد حاصل کرلی

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز ایک کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے آس پاس کے کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

  • کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، قریبی آبادی کے لیے احتیاطی ہدایات جاری

    کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، قریبی آبادی کے لیے احتیاطی ہدایات جاری

    کاتالونیا: اسپین کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔

    افسوسناک حادثہ اسپین کے شمال مشرقی علاقے اور ریاست کاتالونیا کے علاقے تیراگونا میں ہوا، حادثے میں اب تک 1 شخص جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2 فیکٹری کے ملازم ہیں جو بری طرح جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی فیکٹری ایتھلین آکسائیڈ کی مصنوعات بشمول ڈٹرجنٹ تیار کرنے والی اسپین کی واحد فیکٹری ہے، اس شہر میں متعدد کیمیکل فیکٹریز واقع ہیں جس کے باعث اس شہر کو کیمیکل حب کہا جاتا ہے۔

    حادثے کے بعد 29 ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ واقعے میں ایک اور شخص لاپتہ ہے تاہم اس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دھماکے سے قبل ہی جائے وقوع سے روانہ ہوچکا تھا۔

    دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص برابر واقع عمارت میں موجود تھا، دھماکوں کے باعث عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا اور مذکورہ شخص کی ملبے تلے دبنے سے موت واقع ہوگئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد انہوں نے مذکورہ مقام پر آسمان پر دھوئیں کے گاڑھے بادل بنتے دیکھے۔

    حکام نے آس پاس مقیم تقریباً 3 لاکھ افراد کو احتیاطاً گھروں میں رہنے اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ زہریلی گیسوں کے پھیلاؤ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

  • بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، بیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، بیس افراد ہلاک، متعدد زخمی

    دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کیمیکل فیکٹری میں ایک ہولناک دھماکا ہوا ہے، جو کئی افراد کی جان لے گیا.

    تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ کی ایک کیمیکل فیکٹری میں کئی سلنڈر پھٹ گئے.

    اس خوف ناک حادثے میں بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے. بچوں سمیت پچاس سے زاید افراد زخمی ہوئے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے بچے فیکٹری میں ہی رہائش پذیر تھے، رپورٹس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر چائلڈ لیبر کا معاملہ ہوسکتا ہے.

    دھماکے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی، فیکٹری پہاڑی علاقے پر واقع تھی، ریسیکیو ٹیموں کو پہنچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: بھارت تیزی سے اپنی سیکیولر شناخت کھو رہا ہے، امریکی رکن کانگریس

    پولیس کے مطابق پہلے ایک دھماکے سے آگ بھڑکی، جس کے بعد سلنڈر کے مزید دھماکے ہوئے.

    یہ واقعہ صبح‌کے وقت پیش آیا، اس وقت فیکٹری میں 100 ورکز موجود تھے. دھماکوں کے بعد علاقے کے اوپر سیاہ دھویں کا بادل چھا گیا.

  • چین: کیمیکل فیکٹری کے قریب دھماکا، 22 افراد ہلاک، 22 زخمی

    چین: کیمیکل فیکٹری کے قریب دھماکا، 22 افراد ہلاک، 22 زخمی

    بیجنگ : چین کے شہر زانگ جیاکو میں کیمیکل پلانٹ کے قریب دھماکے کے باعث 22 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر ژانگ جیاکو میں واقع کیمیکل پلانٹ کے قریب دوپہر کے وقت اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں آگ لگ گئی اور 50 گاڑیاں دیکھتے ہی دیکھتے نذر آتش ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے زخمی اور ہلاک شدگان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی فائر بریگیڈ عملے نے فیکٹری اور گاڑیوں میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم فیکٹری کے قریب ہونے والے دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    چینی شہر ژانگ جیاکو کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ نذر آتش ہونے والے ٹرکوں میں ایک ٹرک کیمیکل فیکٹری میں کیمیکل دینے آیا جس میں اچانک دھماکا ہوگیا اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیمکل فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اتنا زور دار تھا جس کے باعث آس پاس موجود تقریباً 15 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 355 کے قریب عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث نذر آتش ہونے والی گاڑیوں میں 38 ٹرک اور 12 کاریں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ژانگ جیاکو چین کے شمالی صوبے ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔

  • کراچی: گیس چوری پر چھاپے، کیمیکل فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: گیس چوری پر چھاپے، کیمیکل فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: شہر قائد میں ایس ایس جی سی پولیس نے گیس چوری کی اطلاع پر کیمیکل فیکٹری اور پاور جنریٹنگ یونٹ پر چھاپہ مار ا،ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہوگیا۔

    No automatic alt text available.

    تفصیلات کے مطابق گیس چوری کی اطلاع پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی پولیس نے شہر قائد کے علاقوں ایف بی ایریا اور لیاقت آباد میں چھاپے مارے۔

    Image may contain: outdoor

    ایف بی ایریا میں چھاپہ ایک کیمیکل فیکٹری پر مارا گیا جہا ں کمپنی کا مالک دانش میٹر ٹیمپرنگ کر کے 805 کیوبک فیٹ گیس پر آور (فی گھنٹہ) چوری کر رہا تھا۔

    No automatic alt text available.

    دوسرا چھاپہ لیاقت آباد میں مارا گیا جہاں ملزم زبیر 20 کے وی کے جنریٹر سے بجلی بنا کر کمرشل بنیاد پر فروخت کر رہا تھا۔

    No automatic alt text available.

    ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس چوری کے الزام میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، گیس چوری کے سبب کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا