Tag: کینال روڈ

  • مذہبی جماعت کا احتجاج ، ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

    مذہبی جماعت کا احتجاج ، ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

    لاہور : مذہبی جماعت کے احتجاج کےنام پر سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین سے راستہ کھولنے کا کہا تو مظاہرین نے مشورہ دیا کہ آپ رنگ روڈ سے چلی جائیں تو خاتون نے جواب دیا کہ پیٹرول کے پیسے دے دو تو میں رنگ روڈ سے چلی جاؤں گی۔

    مذہبی جماعت کے کارکنوں نے کینال روڈ پر ٹریفک روک دی جبکہ گاڑیاں نہ روکنے والوں پر پتھراؤ  کیااور متعدد گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کر دیئے۔

    دوسری جانب لاہور میں مظاہرین نے جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے گیٹ پردھاوا بول دیا ، کارکنان ڈنڈے مار کر ایمرجنسی کا گیٹ نمبر 3 توڑ رہے ہیں

    جنرل اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس پر بھی پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور اسپتال سیکیورٹی گارڈز حملہ آور کارکنان کے سامنے بے بس نظر آئے۔

  • لاہورمیں بس اورٹریکٹر میں تصادم، 7افراد زخمی

    لاہورمیں بس اورٹریکٹر میں تصادم، 7افراد زخمی

    لاہور: کینال روڈ پرتیز رفتار بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون بس ہوسٹس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا سےنجی بس سروس مسافروں کو لے کر لاہور آرہی تھی، کہ کینال روڈ پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی سے جا ٹکرائی،تیزرفتاری کی وجہ سے بس کا سامنے کا حصہ بُری طرح متاثر ہوگیا. جس کے باعث بس ہوسٹس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے،جبکہ ڈرائیوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثہ کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا، جہاں ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے.

    پولیس نے بس اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کرحادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل  اپریل میں جھنگ روڈ پرہونے والے بس اور ٹریلر کے خوفناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی.

    حادثے میں پندرہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ چار افراد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے تھے،افسوسناک حادثے میں ماں اور اس کے تین بچے بھی شامل تھے.