Tag: کینبرا

  • کینبرا میں میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی: محمد حفیظ

    کینبرا میں میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی: محمد حفیظ

    پرتھ:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کینبرا میں 4 روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی۔

    محمد حفیظ نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات  دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر ابتک ہم  آسٹریلیا میں کھیلے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے، ہم یہاں مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو ہرانے کی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ٹیم اس ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہے اور اس نے اپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، ٹیم چیلنج قبول کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابرار احمد ان فٹ ہوگئے ہیں لیکن باقی لڑکے فٹ اور پوری طرح اس سیریز کے لیے تیار ہیں،  ابرار احمد پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کا ری ہبلیٹیشن جاری ہے اور امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چودہ دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کینبرا سے میلبرن پہنچ گئی

    میلبرن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کینبرا سے میلبرن پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل صبح مقامی وقت کے مطابق 6:30 پر میلبرن سے براستہ دبئی کیپ ٹاؤن روانہ ہوگی۔

    پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

    پاکستان ویمن ٹیم کا گروپ اسٹیج کا دوسرا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 15 فروری کو ہوگا، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

  • آسٹریلیا میں بدترین سیلاب: وزیر اعظم نے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کردی

    آسٹریلیا میں بدترین سیلاب: وزیر اعظم نے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کردی

    کینبرا: آسٹریلیا میں 50 سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں تباہی مچا دی، وزیر اعظم نے دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کر کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی سیلابی پانی میں کسی کھلونے کی طرح بہتی دکھائی دے رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں، شکر ہے کہ بہہ جانے سے قبل ڈرائیور گاڑی سے بحفاظت نکل آیا۔

    اس ویڈیو کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ مین روڈز کوئنز لینڈ کے ٹویٹر پر شیئر کیا گیا تھا، اب تک 94 ہزار سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اسے ڈرائیور کی غلطی قرار دے چکے ہیں۔

    لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے سیلابی پانی میں جانے اور رسک لینے سے گریز کرنا چاہیئے تھا۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے نتیجے میں ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں 50 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آگیا ہے۔

    سیلاب سے کئی گھر تباہ جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، دونوں ریاستوں سے اب تک 18 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

    نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ سڑکیں اور شاہراہیں مکمل طور پر ڈوب چکی ہیں۔

  • آسٹریلیا نے بدھا کا ’گندھارا مجسمہ‘ پاکستان کو واپس کردیا

    آسٹریلیا نے بدھا کا ’گندھارا مجسمہ‘ پاکستان کو واپس کردیا

    کینبرا: آسٹریلین شہری نے بدھا کا گندھارا مجسمہ پاکستان کو واپس کرکے اچھی روایت قائم کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھا کا گندھارا مجسمہ واپس کرنے کے لیے کینبرا کے پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں سول سوسائٹی، وزراء کے اہلخانہ، یوتھ، کمیونٹی سروسز سمیت میڈیا نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون رومی ڈنگل کی والدہ 1970 کے اوائل میں گندھارا مجسمہ آسٹریلیا لائی تھیں، ان کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ مجسمہ پاکستان کو تحفے کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ اسے اس کی اصل جگہ پر پہنچایا جاسکے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندھارا مجسمہ ثقافتی تاریخ اور پاکستان کی ورثہ کا اہم عنصر ہے، یہ تحفہ پاکستان کے لیے مجسمے سے بہت بڑھ کر ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہراہ ریشم پرسفرکرتی گندھارا تہذیب

    بابر امین نے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مجسمہ آرٹ کے شوقین افراد کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ عوام کو اس کی قدرو قیمت کا اندازہ ہوگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک حصہ ہے جس کا تعلق پوری دنیا میں رہنے والے افراد سے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تحقیق کی گئی جس کے بعد پتا چلا کہ یہ مجسمہ پشاور کے علاقے میں موجود سوات وادی سے لایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مجسمہ سازی گندھارا آرٹ سے متاثر ہو کر شروع کی گئی۔ گندھارا آرٹ وہ آرٹ ہے جو بدھ مذہب کے ماننے والوں نے شروع کیا اور اسے ’بدھسٹ آرٹ‘ کہا جاتا ہے۔

  • کینبرا: کوئنزلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

    کینبرا: کوئنزلینڈ میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

    کینبرا: آسٹریلیا میں طوفانی آندھی اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔

    شدید طوفانی بارشوں نےشمالی آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کوئنزلینڈ ، برسبین سمیت شمالی علاقوں میں خطرناک بارشوں نے طوفان کا روپ دھار لیا ہے۔

     اطلاعات کے مطابق خطرناک بارشوں کے بارعث دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے تیس لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

  • ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    کینبرا : جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو دوسو ایک رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے پہاڑ جیسے ہدف چار سو بارہ رنز کا تعاقب کر نے میں ناکام رہی، اور پوری ٹیم دوسو دس رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    آئر لینڈ کے بیلبرن اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیون اوبرائن اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور اڑتالیس رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

      جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے آٹھ اوورز میں صرف اکیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں،مورکل نے تین اسٹین نے دو اوراے بی ڈویلیئرز نے دو اوورز سات دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    عمران طاہرنے دس اوورز میں پچاس رنز دیئے،اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،  ساؤتھ افریقہ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جو اس نے دوسو سے زائد رنز سے حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسو ستاون رنز سے ریکارڈ شکست دی تھی، اس سے قبل کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز وکٹ پر ڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کر پٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر چار سو گیارہ رنزکا پہاٖڑ کھڑاکردیا۔ یہ موجودہ ورلڈ کپ کا بہترین اسکور ہے۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    کینبرا : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے چارسو بارہ رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ بلے باز وکٹ پرڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کرپٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نو گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ ڈیوڈ ملر46 اورروسو 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنائے۔

  • ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوتین سو تہتّر رنز کا ہدف دیدیا

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوتین سو تہتّر رنز کا ہدف دیدیا

    کینبرا : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بلے باز کرس گیل کا بلا چل گیا۔ کرس گیل کی شاندار ڈبل سینچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو تین سو تہتّر رنز کا ہدف دے دیا۔

    کینبرا میں کرس گیل فارم میں آگئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر ڈوائن اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس گیل حریف بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔

    گیل نے سولہ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سینچری اسکور کی۔ گیل نے ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    مارلون سیمیولز نے بھی گیل کا بھرپور ساتھ دیا اور تیزی سے سینچری بناڈالی۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت کا بھی نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے  کا مقابلہ جاری ہے ۔ ویسٹ انڈیزنے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو بہتّر رنز بنائے،اوراس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر اسمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند پراسمتھ بولڈ ہوگئے۔

    تاہم کرس گیل نے زمبابوے کے چھکے چھڑا دئیے ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں کالی آندھی ایسے چلی کے زمبابوے کے پیروں سے زمین کھیچ لی۔

    کرس گیل نے شانداردوسو پندرہ رنز بناکر ورلڈ کپ میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا،مارلون سیمیولز نے ایسا بلا گھمایا کہ زمبابوے کے بولرز ڈر کے مارے بالنگ ہی کرانا بھول گئے۔

    انہوں نے ایک سو تینتیس رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے،  کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کے سامنے بالرز سمیت فیلڈرز کی بھی ایک نہ چلی۔

    ڈر کے مارے فیلڈرز کے ہاتھوں سے بھی بال چھٹتی رہی۔ پر آخر کارآخری گیند پر کرس گیل کا کیچ پکڑنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

  • ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کینبرا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے مدِ مقابل ہیں۔

     ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا ترجیح دیں گے۔

    آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ می ںویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر سمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند سمتھ بولڈ ہوگئے۔

    اس وقت گیل اور سیمیولز بیٹنگ کر رہے ہیں، اب  تک ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز سکور کیے تھے۔

    اس سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، ویسٹ انڈیز نے آئنرلینڈ سے شکست کھائی جبکہ اسے پاکستان سے کامیابی ملی،  زمبابوے نے بھی جنوبی افریقہ سے شکست اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کامیابی حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلیمان بین اور ڈیرن براوو کی جگہ جوناتھن کارٹر اور نکیتا ملر کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب زمبابوین ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چبابا اور مائر کی جگہ چکبوا اور مٹسیکنیری کو شامل کیا گیا ہے۔

  • ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کاافغانستان کو دو سو ارسٹھ رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کاافغانستان کو دو سو ارسٹھ رنز کا ہدف

    کینبرا: ورلڈ کپ گروپ اے، کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے دو سو ارسٹھ رنز کا ہدف دے دیا۔کینبرا میں افغانستان کا برسوں کا خواب پورا ہوگیا۔

    عالمی کپ میں پہلی مرتبہ افغانستان کی ٹیم ایکشن میں ہے۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے ٹیم کو سینتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    جس کے بعد بیٹنگ لائن بکھر گئی۔ تمیم اقبال انیس اور انعام الحق انتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک سو انیس رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کی نصف سینچریوں نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو سرسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔