Tag: کینسر میں مبتلا

  • سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کینسر میں مبتلا ہوگئے

    سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کینسر میں مبتلا ہوگئے

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، اس حوالے سے انہوں نے پیغام جاری کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں 44 سالہ مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جِلد سے متعلق تشخیض اہم ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، انہوں نے جِلد کے کینسر کا فوری انکشاف نہیں کیا تھا۔

    مائیکل کلارک کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں سرعام پٹائی

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں سرعام پٹائی ہوگئی۔

    آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو دھوکا دینے پر جیڈ کلارک نے تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ واقعہ 10 جنوری کے روز پیش آیا جس کی ویڈیو آسٹریلوی میڈا نے شیئر کردی ہے۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان کا اپنے بوائے فرینڈ کے نام جذباتی پیغام

    کینسر میں مبتلا حنا خان کا اپنے بوائے فرینڈ کے نام جذباتی پیغام

    بھارتی اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ راکی ​​جیسوال کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ حنا خان چھاتی کے کینسر کے تیسرے اسٹیج میں مبتلا ہیں لیکن وہ مثبت انداز میں حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ راکی ​​جیسوال کے ساتھ اپنے علاج کے دوران کی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی ہے، جس میں اسپتال کے کچھ لمحات بھی شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اپنی جذباتی پوسٹ میں حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ کے دوران راکی ​​کی مسلسل حمایت، محبت اور موجودگی کے لیے ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔

    حنا نے بتایا کہ یہ پوسٹ بہترین انسان کے لیے جس کو میں جانتی ہوں! جب میں نے اپنا سر منڈوایا، تو اس نے بھی اپنا منڈوا لیا اور صرف اس وقت اپنے بال بڑھانے شروع کیے جب میرے بال بڑھنا شروع ہوئے۔

    حنا نے مزید کہا کہ راکی میرے لیے روشنی کی کرن ہیں، راکی نے میری مکمل دیکھ بھال کی، اس سفر میں خاص طور پر پچھلے دو مہینوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، یہ دو مہینے میرے لیے بہت مشکل تھے، لیکن راکی تم نے میری زندگی آسان بنا دی، تم نے مجھے خود سے محبت کرنا سکھایا ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ تم میرے لیے خدا کی نعمت ہو، میری خواہش ہے کہ ہر عورت کی زندگی میں تم جیسا شخص ہو، تم نے میرے لیے سانس لینا بہت آسان کر دیا، دل کی گہرائیوں سے تمہاری شکر گزار ہوں۔

    یاد رہے کہ حنا خان نے جولائی 2024 میں اپنے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص کی خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی تھی۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان کی برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک، ویڈیو وائرل

    کینسر میں مبتلا حنا خان کی برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک، ویڈیو وائرل

    چھاتی کے سرطان میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان کی برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی شوبز انڈسٹری کی ٹی وی اداکارہ حنا خان فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان ان دنوں اپنی صحت کی وجہ سے خبروں میں ہیں، حنا خان تیسرے مرحلے کے بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں اور بہادری سے اس مہلک مرض کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ہر نئی اپڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اس مشکل وقت میں ان کا بوائے فرینڈ راکی ​​جیسوال ان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔

    تاہم اب اداکارہ حنا خان کی برائیڈل لک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کہ کس طرح حنا خان اس سنگین بیماری سے لڑتے ہوئے اپنا کام کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں حنا خان مکمل دلہن کے روپ میں سنجیدہ پوز دے رہی ہے، اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے لیے ایک خوبصورت نوٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاپا کی مضبوط بیٹی، تم نے رونا نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ اپنے مسائل کے بارے میں کبھی شکایت نہیں کرنی ہے، ہمشیہ شکر گزار کے ساتھ اپنی زندگی کو سنبھالنا ہے اور اس سے نمٹنا ہے‘۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ اس کے بعد میں نے فکر کرنا چھوڑ دیا ہے، بس جو میرے اختیار  میں ہے، اس پر دھیان دینا ہے، باقی اللہ پر چھوڑ دیا‘ ۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنا سر منڈوالیا، دلخراش ویڈیو وائرل

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنا سر منڈوالیا، دلخراش ویڈیو وائرل

    بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے بال کٹوانے کے بعد اپنا سر بھی مونڈ لیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 36 سالہ اداکارہ حنا خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں اپنے سر کے بال خود مونڈتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں حنا خان نے چند تصاویر بھی شامل کیں جس میں انکے سر سے بڑی تعداد میں جھڑے ہوئے بال دیکھے جاسکتے ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے خوبصورت بال کٹوالیے تھے تاہم اب بال جھڑنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے سر پر ٹریمر چلا لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ’آپ کسی بھی بیماری کو اس صورت میں ہی جیت سکتے ہیں جب آپ خود کو گلے لگائیں گے، اور اسے فراخدلی سے قبول کریں گے، میں نے اس جنگ میں ملنے والے نشانات کو قبول کرنے کا انتخاب کیا، کیوں کہ ایسی جنگ کے دوران اگر آپ خود کو گلے لگا لیتے ہیں، تو آپ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

    حنا خان نے کہا کہ میں اس عمل سے نہیں گزرنا چاہتی کہ جب بھی میں اپنے بالوں میں ہاتھ لگاؤں اور بالوں کا ایک گچھا میرے ہاتھ میں آجائے لیکن جو میرے ہاتھ میں ہے وہ یہ ہے کہ میں اس سے بچنے کیلئے گنجے ہونے کا فیصلہ کیا کیوںکہ روز روز بالوں کو جھڑتا دیکھنا ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ اپنے بالوں کو اس طرح روز جھڑتے ہوئے دیکھا ایک تکلیف دہ عمل تھا جس سے میں مزید ڈپریشن کا شکار ہورہی تھی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میری ذہنی صحت میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور میں ہر وہ کام کروں گی جس سے میں اپنی ذہنی صحت کو بہتر بناسکوں‘۔

    اداکارہ حنا خان نے کہا کہ اگر جسمانی صحت کو بہتر رکھنا ہے تو اس سے پہلے ذہنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، جو میرے ہاتھ میں ہے اور میں یہ ہی چاہتی ہوں کہ اس جنگ کے دوران میں کسی ذہنی پریشانی یا دباؤ سے نہ گزروں، جسمانی طور پر تکلیف ہوگی جو مجھے برداشت کرنا ہوگی اور ذہنی طور پر مطمئین رہنے کے لیے میں اپنے بال منڈوا رہی ہوں۔

    اداکارہ نے کینسر میں مبتلا دیگر خواتین کو بھی یہ ہی مشورہ دیا کہ اس سے قبل کہ آپ اپنے گرتے بالوں کو دیکھ کر پریشان ہوں انہیں کاٹ لیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے دیکھ رہے ہیں، یاد رکھیں آپ ہر حال میں خوبصورت ہیں، بس خود سے مطمئن رہیں، اس کے بعد حنا خان نے اللہ کا نام لیکر اپنے سر پر ٹرمر چلا دیا۔

  • کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے، والدہ رو پڑیں

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے، والدہ رو پڑیں

    بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کینسر کے علاج کے لیے اپنے خوبصورت اور گھنے بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب اس ویڈیو میں ان کی والدہ کو روتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، جو کہ بیٹی کے بال کٹنے پر رو رہی تھیں، حنا خان نے بہادری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے بسم اللہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں سے بال کاٹے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اور انہوں نے پُرسکون انداز سے بال کٹوائے لیکن آخری میں ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں، کٹنگ کے بعد اداکارہ کی والدہ نے انہیں گلے سے لگالیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے لکھا کہ آپ ویڈیو کے پسِ منظر میں میری والدہ کے رونے کی آواز سُن سکتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ اُن کی بیٹی ایسی تکلیف میں مبتلا ہوسکتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ ویڈیو اُن تمام مرد و خواتین کے لیے ہے جو کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں، میں جانتی ہوں کہ بال کٹوانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ بالوں سے ہی ہر انسان کی خوبصورتی ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو اتنی مشکل ترین جنگ کا سامنا ہے تو آپ کو اپنے بال کھونے پڑیں گے، اگر آپ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے۔

    حنا خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی، میرا اصل تاج میرے بال نہیں بلکہ میری ہمت، میری طاقت اور میری اپنے لیے محبت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں اپنے بالوں کو اچھی وِگ بنانے کے لیے استعمال کروں گی، مجھے معلوم ہے کہ مکمل صحتیابی کے بعد، میرے بال واپس اُگ جائیں گے، بھنویں واپس آجائیں گی اور زخم کے نشانات بھی مٹ جائیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی کہانی اور کینسر کے علاج کے اپنے سفر کو ریکارڈ کررہی ہوں تاکہ میری وجہ سے ہر مریض کو ہمت اور حوصلہ مل سکے، ، براہِ کرم! میرے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

  • آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا   2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، جویریہ اور روبا نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2بچیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے آرمی چیف سے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے ملکر ان کی خواہش پوری کی ، جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہنا کر یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ جویریہ عالم اور پندرہ سالہ روبا رفیق کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے۔

    یاد رہے دسمبر 2017 میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو گھنٹے میں ہی پنجاب کے دارالحکومت میں واقع چلڈرن اسپتال میں داخل بچے کی خواہش پوری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : آرمی چیف نے بیمار بچےکی خواہش پوری کردی

    لاہور کے چلڈرن اسپتال میں داخل نویں جماعت کے طالب علم احسن حسین نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کی تھی، مذکورہ بچے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُس کا کہنا تھا کہ ’میں چلڈرن اسپتال میں داخل ہوں اور ڈاکٹرز کے مطابق میرا دل صرف 20 فیصد کام کررہا ہے‘۔

    مریض بچے نے اپیل کی تھی کہ ’میں وینٹی لیٹر پر ہوں اور ڈاکٹر نے دل کا ٹرانسپلانٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے اخراجات ہم برداشت نہیں کرسکتے، میں آپ سب کا انتظار کررہا ہوں‘۔

    بچے کا ویڈیو پیغام جاری ہوئے ابھی دو گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ کورکمانڈر لاہور آرمی چیف کی ہدایت پر احسن سے ملنے اسپتال پہنچ گئے اور مریض کو فوری طور پر سی ایم ایچ لاہور منتقل کر کے بہترین علاج کی ہدایات دیں۔

    آرمی چیف کی ہدایت پر کور کمانڈر کی آمد کا سُن کر بچے اور اُس کے اہل خانہ کی آنکھیں خوشی سے بھر آئیں اور انہوں نے سپہ سالار کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

  • معروف ریسلر رومن رینز کینسر میں مبتلا ہوگئے

    معروف ریسلر رومن رینز کینسر میں مبتلا ہوگئے

    لاس اینجلس : ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار رومن رینز نے خرابی صحت کے باعث اچانک اپنا ٹائٹل چھوڑ کر ریسلنگ کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹار ریسلر رومن رینز نے ایک روز قبل منعقدہ پروگرام میں لیوکیمیا نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا جو بدنام زمانہ مرض کینسر کی ایک قسم ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیو کیمیا نامی مرض میں متاثرہ شخص کا خون اور بون میرو متاثر ہوتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے دنیا کی معروف شخصیت نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں گذشتہ 4 برس سے رنگ میں بطور رومن رینز جو کہا سن جھوٹ تھا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی چیمپئن رومن رینز کا کہنا تھا کہ میری باتیں جھوٹ ہونے کی وجہ میرا اصل نام ہے جو رومن رینز نہیں بلکہ جوزف انوئے ہیں اور میں گذشتہ ایک دہائی سے مذکورہ بیماری میں مبتلا ہوں۔

    یونیورسل ٹائٹل کے حامل ریسلر رومن رینز کا کہنا تھا کہ 11 برس بعد مرض دوبارہ لاحق ہوگیا ہے جس کے باعث مجھے ٹائٹل کو خیر آباد کہنا پڑے گا لیکن میں واپس آؤں گا۔

    رومن رینز کا کہنا تھا کہ میں فٹبالر بننا چاہتا تھا لیکن فٹبال کیریئر ختم ہونے کی وجہ سے ریسلنگ کے رنگ میں آگیا تاہم میرے چیمپیئن بننے کا خواب میرے مداحوں نے پورا کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رومن رینز کو الوداع کہتے ہوئے پاؤل ہیمر نے رومن کو گلے لگایا اور کہا کہ ’تم اکیلے نہیں ہو‘۔

    رومن رینز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان سے رابطہ کیا ہے۔

    ٹویٹ میں رومن رینز کا کہنا تھا کہ ’آپ کی مثبت سوچ نے مجھے جلدی ٹھیک ہوکر واپس رنگ میں آنے کے مزید حوصلہ افزائی ہے لیکن اس وقت میں اپنی اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے جارہا ہوں اور اپنی صحت پر توجہ دوں گا‘۔