Tag: کینسر کا شکار

  • کینسر کا شکار حنا خان نے کٹوائے گئے بالوں کو کارآمد بنا لیا

    کینسر کا شکار حنا خان نے کٹوائے گئے بالوں کو کارآمد بنا لیا

    بھارتی اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے کیموتھراپی کے دوران منڈوائے گئے خوبصورت بال کو کار آمد بنالیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے کینسر کی خبر مداحوں کو دینے کے بعد کیموتھراپی کیلئے اپنے سر کے بال چھوٹے کرواتے ہوئے دلخراش ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انکی والدہ روتی نظر آئیں لیکن حنا خان نے بے انتہا ہمت کا مظاہرہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان سر منڈوانے کے بعد مختلف اسٹائلز کی ووگز پہنی نظر آتی تھیں لیکن اب ایک نئی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی خوبصورت زلفوں کی ووگ بنوالی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان کے ہاتھ میں ایک کیپ ہے جس میں انہوں نے اپنی ترشوائی گئی زلفوں کو لگوایا ہے اور پھر اس کیپ کو پہن کر اپنا نیا دلکش لُک بھی دکھایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اداکارہ حنا خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جس لمحے مجھ میں کیسنر کی تشخیص ہوئی مجھے سمجھ آگیا تھا کہ اب میں اپنی زلفیں کھونے والی ہوں اسی لیے میں نے پہلے ہی خود کسی کے کہے بغیر اپنے بال کاٹ لیے، اس وقت وہ جاندار اور چمکدار تھے، میں نے اس کی خود ووگ بنوائی اور مجھے اب محسوس ہو رہا ہے کہ میرا یہ فیصلہ بہت اچھا تھا کیونکہ اس مشکل وقت میں یہ ووگ مجھے پُرسکون رکھ رہی ہے‘۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں تمام پیاری خواتین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر آپ میرے فیصلے سے اتفاق رکھتی ہیں تو اپنے لیے بھی ایسا ہی کریں کیونکہ اس سے بے انتہا ہمت ملے گی اور مشکل وقت تھوڑا آسان لگے گا، پتا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے میں اپنی کھوئی ہوئی زلفوں سے پھر مل گئی ہوں اور مجھے اسے پہننے کے بعد اپنائیت محسوس ہورہی ہے۔

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنا سر منڈوالیا، دلخراش ویڈیو وائرل

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ کسی اجنبی کی آنکھیں میری فکر میں نم ہورہی ہیں کہ جب وہ میری تیزرفتار ریکوری کی دعائیں دیتا ہے ، دل سے شکریہ، مجھے پتا ہے کہ سب میرے لیے دعا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی کہوں گی دعا کرتے رہیں۔

  • کینسر کا شکار حنا خان کا مداحوں کے نام خاص پیغام

    کینسر کا شکار حنا خان کا مداحوں کے نام خاص پیغام

    کینسر کا شکار ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے دنیا بھر سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کے نام خاص پیغام جاری کیا ہے۔

     اداکارہ حنا خان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اس حوالے سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کرکے اس جنگ کو لڑ کر جیتنے کیلئے پُرعزم ہونے کا ارادہ کیا تھا۔

    حنا خان کی اس پوسٹ کے بعد اس مشکل وقت میں دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے بے انتہا محبت دی جارہی ہے اور معروف شخصیات بھی اداکارہ کیلئے دعاگو ہیں۔

    اس محبت پر حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے اپنے فینز اور قریبی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اداکارہ حنا خان نے لکھا کہ ’ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سب کی جانب سے اس قدر محبت مل رہی ہے اور یقین جانیں کہ مجھے اندازہ ہی نہیں کہ میں اس سب کے قابل کیسے بنی، آپ سب کی محبت نے مجھے جذباتی کردیا ہے‘۔

    اداکارہ نے لکھا کہ دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اور مداحوں نے مجھ سے محبت کے ساتھ رابطہ کیا، ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو میں جانتی بھی نہیں اس کے باوجود انہوں نے مجھ سے بات کی۔

    ’’میرا انسٹاگرام اور واٹس ایپ سب کے پیغامات سے بھر چکا ہے اور میری کوشش ہے کہ سب کو جواب دے سکوں، کینسر کے مرض سے ماضی میں جنگ لڑنے والوں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا، آپ سب کی محبت، احساس اور ہمدردی کا قرض میں کیسے اتار سکوں گی نہیں جانتی، میں بے انتہا شکرگزار ہوں اور آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا دل کس قدر خوش ہے، آپ سب میری زندگی میں ایک نعمت جیسے ہیں‘‘۔

    حنا خان نے کہا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا کے کونے کونے سے ملنے والی محبت نے میرا دل جیت لیا ہے ، میری صحت کیلئے دعا کرنا، میری صحتیابی کیلئے پُرامید رہنا اور محبت سے بھرے پیغامات اور پھول بھیجنے کیلئے شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ یہ سب میرے لیے کتنا خاص ہے، پوری دنیا میں میری ایکسٹینڈڈ فیملی میری اچھی صحت کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے، آپ سب کے پاس میرا دل ہے، آپ سب کیلئے بہت سارا پیار‘۔

    واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں، حنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور اُنہوں نے علاج کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے ہیں۔

  • چکن کھانے کی عادت آپ کو کینسر کا شکار بھی بنا سکتی  ہے، تحقیق میں دعویٰ

    چکن کھانے کی عادت آپ کو کینسر کا شکار بھی بنا سکتی ہے، تحقیق میں دعویٰ

    لندن : چکن دنیا میں سب سے زیادہ کھائے جانے والا گوشت ہے مگر یہ کینسر کا شکار بھی بناسکتا ہے، برطانوی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ درمیانی عمر میں غذائی پروٹین جیسے دودھ، مرغی، مکھن اور پنیر وغیرہ سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 49 فیصد بڑھا دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بہت زیادہ چکن کھانے کی عادت خون کے کینسر اور مردوں میں مثانے کے کینسر کا شکار بناسکتی ہے۔

    تحقیق کے دوران 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد درمیانی عمر کے افراد کی غذائی عادات کا جائزہ 2006 سے 2014 تک لیا گیا، ان افراد کی غذاﺅں کے ساتھ ان امراض کا تجزیہ بھی کیا گیا، جن کے وہ شکار ہیں اور ان میں سے 23 ہزار میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان میں چکن کھانے کی عادت اور خون و مثانے کے کینسر کے درمیان تعلق موجود ہے۔

    اس تحقیق میں یہ دعویٰ تو کیا گیا کہ چکن کھانے سے مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی وجہ کیا ہے تاہم محققین کے مطابق اس کے متعدد عناصر ہوسکتے ہیں جیسے چکن کو پکانے کا طریقہ وغیرہ۔اب تک چکن کو سرخ گشت کا صحت بخش متبادل تصور کیا جاتا تھا، سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال بھی مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

    اس تحقیق کے محققین نے تسلیم کیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ چین اور کینسر کے درمیان تعلق کی وضاحت ہوسکے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ نتائج سے معلوم ہوگا کہ سرخ گوشت سفید گوشت کے مقابلے میں بلڈ کولیسٹرول لیول پر زیادہ منفی اثرات کرتا ہوگا مگر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ایسا نہیں بلکہ دونوں اقسام کے گوشت کولیسٹرول پر ایک جیسے ہی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرخ یا سفید کسی بھی قسم کے گوشت کا اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا نقصان دہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں غذائی پروٹین جیسے دودھ، مرغی، مکھن اور پنیر وغیرہ سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 49 فیصد بڑھا دیتے ہیں، مچھلی اور انڈوں میں موجود پروٹین سے یہ خطرہ نہیں بڑھتا، حیوانی پروٹین کے زیادہ استعمال یہ خطرہ 43 فیصد جبکہ نباتاتی پروٹین کے استعمال سے 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر غذائی ذرائع سے حاصل ہونے والی پروٹین کا زیادہ استعمال ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کسی حد تک بڑھا سکتا ہے، صرف مچھلی اور انڈے اس خطرے کا باعث نہیں بنتے۔