Tag: کینسر کی ادویات

  • سندھ میں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    سندھ میں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    کراچی: سندھ میں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، صوبے بھر میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے ادویات کی قلت ہو گئی ہے، ادویات کی کمی کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

    سول اسپتال کراچی کے کینسر وارڈ میں مختلف مراحل کے 60 سے 70 مریض داخل ہیں، جن میں اسٹیج 3 اور 4 کے مریض شامل ہیں، جب کہ کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 ہزار ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے مریضوں کو کینسر کی دوائیں نہیں مل رہی ہیں، گزشتہ سال سول اسپتال کی انتظامیہ نے مہنگی ہونے کے باعث ادویات خریدی ہی نہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتال میں اسٹیج 3 اور 4 کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ایم ایس سول اسپتال کراچی کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت کے حوالے سے محکمہ صحت کو لکھا ہے، ابھی تک ٹینڈر نہیں ہوا، ٹینڈر ہوگا تو مریضوں کو ادویات مل جائیں گی۔

  • کینسر ادویات کا اسمگلر پاکستان پہنچتے ہی سہولت کار سمیت گرفتار

    کینسر ادویات کا اسمگلر پاکستان پہنچتے ہی سہولت کار سمیت گرفتار

    کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر کینسر کی ادویات اسمگل کرنے والے ایک شخص کو اس کے ساتھی ملازم سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک کارروائی میں کینسر ادویات کے اسمگلر کو اس کے ملازم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی کینسر ادویات کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے، ملزم نوید شہزاد غیر ملکی ادویات لے کر استنبول سے لاہور پہنچا تھا، جسے کسٹمز حکام نے سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔

     

    گرفتار ملزمان کے موبائل سے آن لائن رشوت کی منتقلی بھی ثابت ہو گئی ہے، کسٹمز حکام نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کر کے تمام ادویات ضبط کر لی ہیں۔