Tag: کینسر کی بیماری

  • ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ممبئی : اداکاراورہدایت کار راکیش روشن بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، ریتھک روشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا والد کوگلےکاکینسرہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈمیں کینسر کی بیماری پھیلنےلگی، اداکاروہدایت کار راکیش روشن میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، ان کےبیٹے اداکارریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ والد کوگلے کا کینسر ہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، آج سرجری ہےلیکن پھر بھی جم جانےسے والد خود کو نہ روک پائے۔

    یاد رہے چند روز قبل اداکارشاہد کپور کے کینسرمیں مبتلا ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں ، شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر کی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی نیاد کیا ہے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    بعد ازاں اداکار رشی کپور کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں بھی کینسرلاحق ہے، جس کا علاج کرانے وہ نیویارک میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے کینسر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور سونالی بیندرے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں دونوں کا علاج جاری ہے، بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے حال ہی میں نیویارک سے کینسرکاعلاج کروا کرلوٹی ہیں۔

  • خبردار! نان اسٹک برتن کینسر کا باعث بن سکتےہیں

    خبردار! نان اسٹک برتن کینسر کا باعث بن سکتےہیں

    کراچی (ویب ڈیسک)- نان اسٹک فرائی پان ایک ایسی سہولت ہے جس سے کچن میں کام کرنے والی تقریباً تمام ہی شہری خواتین لطف اندوز ہوتیں ہیں کیوں ان برتنوں کو استعمال کرنا اور بعد از استعمال دھونا انتہائی آسان ہے لیکن خبردار یہ فرائی پان آُپ کی صحت کے لئے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    نان اسٹک فرائی پان بنیادی طور دھات کے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کے اوپر’ٹیفلون‘نامی پرت چڑھی ہوئی ہوتی ہے جو کہ مختلف کیمیائی مادوں کا مجموعہ ہے۔ جن میں سے ایک کا نام پر’فلورو-اوکٹینک‘یا ’پی ایف اواے‘ہے۔

    اسی کیمیکل کے باعث جب بھی نان اسٹک برتنوں کو زیادہ درجہٗ حرارت پر استعمال کیا جاتا ہے تو ان برتنوں سے کیمیائی دھواں برآمد ہوتا ہے جو کہ’ٹیفلون فلو‘نامی بیماری کا باعث بنتا ہے۔

    لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی، جدید ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ فلورو-اوکٹینک نامی یہ کیمیکل جب تجربہ گاہ کے چوہوں پر استعمال کیا گیا تو ان میں ایسی رسولیاں پیدا ہونے لگیں جو کہ کینسر کا باعث ہوتی ہیں۔ حالانکہ ابھی اس کیمیکل کے استعمال سے انسانی جسم میں کینسرکا مرض پیدا ہونے کی مستند شواہد نہیں ملے ہیں لیکن اس خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہا اس خطرے سے بچاؤ کے لئے عوام کو چاہئے کہ نان اسٹک برتنوں میں صرف لکڑی کےچمچے استعمال کریں تاکہ ٹیفلون کی تہہ اکھڑ کر کھانے میں شامل نہ ہوسکے اور اگر برتن کی سطح سے یہ تہہ اترنے لگے تو فوری طور پر اس کا استعمال ترک کردیں۔