Tag: کینٹ اسٹیشن

  • بار بار کاؤنٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا؟ کینٹ اسٹیشن میں عملے کا نوجوان پر تشدد

    بار بار کاؤنٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا؟ کینٹ اسٹیشن میں عملے کا نوجوان پر تشدد

    کراچی : کراچی سے لاہور ٹرین میں سفر کرنے والے نوجوان مسافروں پر کینٹ اسٹیشن میں عملے کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پرعملے نے نوجوان مسافروں پر تشدد کرتے ہوئے اس کا موبائل فون توڑدیا۔

    کینٹ اسٹیشن عملے کی نوجوان مسافروں پر تشدد کی ویڈیو اور مؤقف سامنے آگیا، کراچی سے گذشتہ روز چلنے والی ٹرین روہڑی تک کئی مرتبہ خرابی کا شکار بھی ہوئی۔

    متاثرہ فیملی نے بتایا کہ ہم رشتے داوں کے فنکشن میں پاک بزنس سے لاہور جارہے تھے، ٹرین کو چار بجے چلنا تھا لیکن مستقل لیٹ ہوتی رہی، ساڑھے آٹھ بجے کاونٹر پر جاکر پوچھا تو ہم پر تشدد شروع کردیا، موبائل چھیننے کی کوشش کی اور تھپڑ مارے گئے۔

    متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ رات 9 بجے ٹرین کراچی سے روانہ ہوئی،رات کو 12 بجے تک ٹرین حیدرآباد پہنچی تھی پھر حیدرآباد میں تین سے چار ٹرینیں بائے پاس کروائی گئی۔

    فیملی نے کہا ٹرین جب چلی تو پہلے بریک کے پریشر لیک ہوگئے،اس کے بعد دوبارہ چلی تو انجن میں مسئلہ ہوگیا ، کئی گھنٹے سے روہڑی اسٹیشن پرموجود ہیں، کراچی میں بھی ہمارے ساتھیوں پر دھاوا بولا گیا، موبائل چھینے گئے۔

  • کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کراچی: کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    اے آر وائے نیوز کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والے کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب ماڑی پور روڈ مچھر کالونی ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی گولی لگنے سے زخمی ہوئی، گرفتار ملزم شاہد نے سال نو پرہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونیوالا پستول اہلکار کاشف کا ہے۔

    گاڑی پر گیند لگنے پر کار سوار کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار کاشف پیرآباد تھانے میں تعینات ہے، واقعے کامقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے ملنے والے بم کا ٹارگٹ کہاں تھا؟ پولیس کا انکشاف

    کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے ملنے والے بم کا ٹارگٹ کہاں تھا؟ پولیس کا انکشاف

    کراچی: پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے ملنے والے بم کا ممکنہ ٹارگٹ اندرون سندھ کا علاقہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے بم ملنے کے واقعے میں پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل ہو گئی، حکام نے کہا ہے کہ بم کا ممکنہ ہدف اندرون سندھ کا علاقہ تھا۔

    بم ملنے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ مقدمہ کینٹ ریلوے اسٹیشن تھانے میں درج کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا، پشاور سے کراچی تک مختلف اسٹیشنز کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

    اسد رضا کے مطابق ٹائمر کے مطابق بم پھٹنے کا ٹائم دن 12 بجے کا تھا، دوپہر 12 بجے ٹرین سکھر روہڑی جنکشن پر تھی، تاہم بم میں موجود ڈیوائس ناکارہ ہونے کی وجہ سے بم پھٹ نہیں سکا۔ انھوں نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرین آ کر رکی تو ایک گھنٹے بعد پولیس کو بم کی اطلاع ملی، ٹرین میں موجود مشکوک بیگ کی اطلاع ریلوے کے عملے نے دی تھی، ریلوے کے عملے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم 4 سے 5 کلو گرام وزنی تھا، اور اس میں ڈھائی کلو کے قریب بارودی مواد تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم کو دھماکے سے اڑا کر تلف کر دیا گیا ہے، بم کے ساتھ ایک ٹائمر، اور 12 وولٹ کی بیٹری بھی منسلک تھی، حکام نے بتایا کہ بم کے ساتھ ڈیٹونیٹر اور میٹل باڈی بھی ناکارہ بنا دی گئی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کینٹ اسٹیشن پہنچ گئے تھے، انھوں نے اسٹیشن کا جائزہ لیا، راجا عمر خطاب نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر بم کو بروقت ناکارہ بنایا گیا، بم میں ٹائم ڈیوائس لگائی گئی تھی لیکن بال بیرنگ نہیں تھے، اس لیے دھماکا ہوتا تو صرف آگ لگتی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2 پر ٹرین میں بم کی اطلاع ملی تو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے وہاں پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا، اسکواڈ نے بتایا کہ ملنے والے بیگ میں بیٹری وائر، سوئچز اوردیگر چیزیں موجود تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پشاور سے ٹرین 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی، اور سوا 9 بجے کے قریب مشکوک بیگ دیکھا گیا تھا۔

  • کینٹ اسٹیشن پر ضعیف خاتون سے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد

    کینٹ اسٹیشن پر ضعیف خاتون سے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد

    کراچی: ریلوے پولیس نے کینٹ اسٹیشن پر خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے ضعیف خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد کیے ہیں جبکہ اس سے بھاری رقم بھی برآمد ہوئی ہے.

    پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون سے ملنے والی رقم کی مالیت بھی 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    ریلوے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون سے لاکھوں روپےکے سونے کے زیورات بھی ملے ہیں۔ خاتون گزشتہ کئی گھنٹے سے پلیٹ فارم پرموجود تھی۔

    خاتون کو حراست میں لینے کے بعد 2 افراد اور ایک خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔ کینٹ اسٹیشن آنے والے افراد نے خاتون کو والدہ ظاہر کیا ہے۔

  • کراچی  : پہلی بار کینٹ اسٹیشن میں موٹر سائیکل اسکواڈ پیٹرولنگ کروانے کا فیصلہ

    کراچی : پہلی بار کینٹ اسٹیشن میں موٹر سائیکل اسکواڈ پیٹرولنگ کروانے کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں پہلی بار کینٹ اسٹیشن میں موٹر سائیکل اسکواڈ پیٹرولنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پٹرولنگ اسکوڈ دو شفٹوں میں کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس حملے کےبعد سے ریلوے اسٹیشنز کی سیکورٹی بہتر کرنے کا ایک اور اقدام سامنے آیا، پہلی بار کینٹ اسٹیشن میں موٹر سائیکل اسکواڈ پیٹرولنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ریلوے شوکت کھتیان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اسٹیشن کے اطراف میں پیٹرولنگ کے لئے آٹھ رکنی اسکواڈ بنادیا گیا ہے۔.

    شوکت کھتیان نے کہا کہ پیٹررولنگ کے لئے نئی آٹھ موٹر سائیکلیں بھی خریدی گئی ہے ،پٹرولنگ اسکوڈ دو شفٹوں میں کام کرے گا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پیٹرولنگ اسکاڈ اسٹیشن پر مشکوک افراد ،بیگ اور چوریوں پر بھی نظر رکھے گا۔

    اس سلسلے میں سٹی اور کینٹ پولیس کے اہکاروں کے لئے نئی وردیاں بھی بنوالی گئیں ہیں اور ریلوے پولیس کے آٹھ سو اہکاروں کو نئے جوتے وردیاں اور موزے بھی دیے جائیں گے، بوٹ سے لیکر موزے تک اعلی کوالٹی کا خیال رکھا گیا ہے۔

  • کراچی: نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس اہل کاروں کا جسمانی ریمانڈ

    کراچی: نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس اہل کاروں کا جسمانی ریمانڈ

    کراچی: کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی موت کے کیس میں گرفتار تین اہل کاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے نوجوان نبیل ہوڈ بائے کو قتل کرنے والے پولیس اہل کاروں کو آج انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نے تینوں پولیس اہل کاروں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس اہل کاروں میں سب انسپکٹرعبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمدعلی شاہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے دفعات شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پولیس کے ہاتھوں قتل کروڑ پتی کا مقدمہ درج، اے آر وائی نیوز نے اصل کہانی معلوم کرلی

    یہ مقدمہ مقتول کے دوست امام رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزمان نے گزشتہ روز کینٹ اسٹیشن کے قریب مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے نوجوان نبیل جاں بحق اور دوست امام رضا زخمی ہو گیا تھا۔

    تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ گذری پولیس نے دونوں دوستوں کو چیکنگ کے لیے روکا تھا، پولیس نے گاڑی کی تلاشی لینا چاہی تو بیئر کین کی موجودگی کے باعث انھوں نے گاڑی بھگا دی، جس پر پولیس موبائل نے ان کا پیچھا کیا اور کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی رکنے پر اہل کار نے فائرنگ کر دی۔

  • کراچی: شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافرسراپا احتجاج

    کراچی: شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافرسراپا احتجاج

    کراچی: شہر قائد کے کینٹ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافروں نے احتجاجاً پٹڑی پردھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن سے شالیمار ایکسپریس کو صبح 6 بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، پانچ بجکر50منٹ پرٹرین کی بوگی نمبر12 کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

    ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافروں نے احتجاجاً پٹڑی پر دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے کہا کہ بوگی نمبر 12 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، دوسری بوگی لگا کرٹرین کوروانہ کردیا گیا ہے۔

    شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم‘ 1 شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو فیصل آباد میں لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کے کھڑی ٹرین کے ساتھ ٹکرانے سے 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے، وزیرِ ریلوے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کراچی دورے پر پہنچ گئے ہیں، وہ صبح 9 بجے مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔

    [bs-quote quote=”شیخ رشید کینٹ اسٹیشن پر نئی مال گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزارت ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد صبح 11 بجے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نئی مال گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔

    دو دن قبل وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’مسافروں کو کراچی سے پشاور 8 گھنٹے میں بھی پہنچائیں گے۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایک ٹرین پشاور سے اٹک تک چلائیں گے، دوسری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا تک چلے گی، تیسری ٹرین کراچی سے کینجھر جھیل تک چلائی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کوسستا ٹکٹ ملے گا‘ شیخ رشید


    شیخ رشید نے کہا کہ اصل ٹارگٹ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، 25 جنوری کو دوسری کنٹینر ٹرین چلائی جائے گی، چاہتا ہوں نفع نقصان کے بغیرمسافر ٹرینیں چلائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اربوں کے اخراجات کے ساتھ ٹرینیں چلانا آسان نہیں، یکم جنوری سے ایک ماہ کے لیے ونٹر ٹرین بھی چلائی جائے گی، خواہش ہے پشاور سے لاہور کے لیے ٹرین چلائیں۔

  • کراچی : سوا ماہ قبل اغواء ہونے والا بچہ کینٹ اسٹیشن سے بازیاب، ملزم گرفتار

    کراچی : سوا ماہ قبل اغواء ہونے والا بچہ کینٹ اسٹیشن سے بازیاب، ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا بچے کو  کینٹ  اسٹیشن سے بازیاب کروا کر  دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، اغواء کار بچے سے منشیات فروشی کراتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فریئر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن میں چھاپہ مارا،  کینٹ اسٹیشن میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کورنگی ضیاء کالونی  سے اغوا کیا گیا کا11سالہ بچہ بازیاب کرالیا۔

    کورنگی سے اغوا ہونے والے گیارہ سالہ شیراز کو کینٹ اسٹیشن پر چرس اور ہیروئن فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق مغوی بچے نے بیان دیا ہے کہ ملزم راجہ مجھ سے منشیات فروخت کراتاتھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان شک سے بچنے کیلئے بچوں کوہیروئن اور چرس فروخت کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے، پولیس کے مطابق ملزمان حب چوکی اور بکرا پیڑی سے منشیات لایا کرتے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ گروہ پہلے بھی بچوں کو اغوا کرکے اسی کام میں لگانے کا اعتراف کرچکا ہے، فریئر پولیس کے مطابق اس گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ11سالہ شیراز کو کورنگی ضیاء کالونی سےگزشتہ ماہ23اکتوبر کو ملزم راجہ نے اغواء کیا، ملزم نے سوا ماہ سے زائد بچے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔

  • مبینہ موبائل چور دکانداروں اور پولیس تشدد سے ہلاک، بیٹے نے الزام مسترد کردیا

    مبینہ موبائل چور دکانداروں اور پولیس تشدد سے ہلاک، بیٹے نے الزام مسترد کردیا

    کراچی : کینٹ اسٹیشن کے قریب مبینہ طور پر ایک موبائل چور دکانداروں اور پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا، متوفی کے بیٹے نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کینٹ اسٹیشن کے قریب موبائل فون چوری کے الزام میں دکانداروں نے غلام سرور نامی شخص کو پکڑ کر تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس نے بھی تشدد کیا، مبینہ چور حراست میں دم توڑ گیا، دکانداروں کے مطابق غلام سرور چند دن پہلے موبائل چرا کر فرار ہوگیا تھا، گزشتہ روزغلام سرور مارکیٹ میں نظر آیا تو دکانداروں نے پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور تھانے منتقلی کے دوران ملزم دم توڑ چکا تھا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد غلام سرور کے اہل خانہ نے دکانداروں کو موبائل فون لاکر دے دیا تھا، پولیس نے صبح اطلاع ملنے پرغلام سرور اور دو دکانداروں کو حراست میں لیا۔

    دوسری جانب مبینہ چور اور متوفی غلام سرور کے بیٹے نے اپنے والد پر طوری کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے، احمد فراز کا کہنا ہے کہ میرے والد کو3بجے کینٹ اسٹیشن پر دکانداروں نے پکڑا، والد کا موبائل فون دوران چارجنگ تبدیل ہوگیا تھا۔

    جب والد کو تھانے منتقل کیا گیا تو زندہ تھے، پولیس نے ہم سے50ہزار روپے رشوت مانگی۔ رات دس بجے معلوم ہوا کہ والد انتقال کرچکے ہیں۔

    احمد فراز نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، متوفی غلام سرور کے بیٹے نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست بھی جمع کرادی ہے۔