Tag: کینڈی

  • منہ سے دھواں نکالنے والی کینڈی: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    انڈونیشیا میں مائع نائٹروجن والی کینیڈیز بے حد مقبول ہورہی ہیں جنہیں کھا کر ناک اور منہ سے دھواں نکلتا ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاکر بھی اس کے دیوانے نظر آرہے ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت صحت نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی بھرمار کے بعد لوگوں کو مائع نائٹروجن میں ڈوبی ٹافی / کینڈی کھانے سے خبردار کیا ہے۔

    ڈریگن بریتھ کو کھانے سے کچھ دیر تک منہ اور ناک سے دھواں نکلتا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے کھا کر ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کر رہے ہیں، مائع نائٹروجن کی موجودگی سے اب تک کئی بچے معدے کی جلن اور دیگر امراض کا شکار ہوچکے ہیں۔

    انڈونیشیا کی سڑکوں پر ان ٹافیوں اور کھانے کی اشیا کو مائع نائٹروجن میں ڈبو کر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے اب تک دو درجن بچے متاثر ہوچکے ہیں، مقامی افراد اسے چکی بیولس کے نام سے پکارتے ہیں۔

    انڈونیشیا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مائع نائٹروجن سانس اور معدے کی نالیوں میں شدید جلن پیدا کر سکتی ہے اور اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    ماہرین نے حکومت سے کہا ہے کہ اژدھے کی سانس والی مٹھائی پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور انہوں نے اس ضمن میں والدین کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

  • کینڈی بنانے والے کارخانے میں 2 مزدور چاکلیٹ کے ٹینک میں گر گئے

    کینڈی بنانے والے کارخانے میں 2 مزدور چاکلیٹ کے ٹینک میں گر گئے

    امریکا میں کینڈی بنانے والے کارخانے میں 2 مزدور چاکلیٹ کے ٹینک میں گر گئے، ریسکیو عملے نے دونوں کو ٹینک سے نکالا تاہم دونوں ممکنہ طور پر زخمی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا میں کینڈی بنانے والے کارخانے میں موجود چاکلیٹ کے ایک ٹینک میں گرنے والے 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ جمعرات کو ریاست پنسلوانیا میں واقع مارس ریگلی کینڈی فیکٹری میں پیش آیا، یہ دو مزدور چاکلیٹ کے ٹینک میں کمر تک دھنسے ہوئے تھے اور وہ کسی کی مدد کے بغیر ٹینک سے نکلنے کے قابل نہیں تھے۔

    لانکاسٹر کاؤنٹی 911 کے کمیونیکیشن سپروائزر کے مطابق ایمرجنسی خدمات سے متعلق عملے کو ان دو مزدوروں کو نکالنے کے لیے ٹینک کے ایک جانب سوراخ کرنا پڑا۔

    مقامی میڈیا نے ایلزبتھ ٹاؤن میں واقع اس بڑے کارخانے کے باہر پولیس اور ایمرجنسی سروس کی متعدد گاڑیوں کی ویڈیوز بھی نشر کی ہیں۔

    ٹینک سے نکالنے کے بعد مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ان کی صحت کے بارے میں مقامی میڈیا میں ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

  • کیا آپ چاکلیٹ کھانے کی ملازمت کرنا چاہیں گے؟

    کیا آپ چاکلیٹ کھانے کی ملازمت کرنا چاہیں گے؟

    کینیڈا کی ایک کینڈی کمپنی نے ایسی ملازمت کے لیے درخواستوں کا اعلان کیا ہے جس میں منتخب کردہ شخص کو کمپنی کی تیار کردہ کینڈیز اور چاکلیٹس چکھنی ہوں گی۔

    کینیڈین صوبے اونٹاریو کی اس چاکلیٹ کمپنی نے کل وقتی اور جز وقتی اسامی کا اعلان کیا ہے، یہ ملازمت دراصل اس کمپنی کی تیار کردہ چاکلیٹس اور کینڈیز کو چکھنے کی ہوگی۔

    کمپنی نے اس ملازمت کو کینڈیولوجی کا نام دیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمت پر رکھے جانے والے شخص کو کمپنی میں تیار کردہ چاکلیٹس کے سیمپلز چکھنے ہوں گے اور اس میں مختلف اجزا کی کمی بیشی کے بارے میں اپنی رائے دینی ہوگی۔

    یہ کمپنی 3 ہزار کے قریب چاکلیٹس اور کینڈیز تیار کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ملازمت کے لیے صرف وہ لوگ درخواست دیں جو میٹھا کھانے کے شوقین ہیں۔

    اس ملازمت کی تنخواہ 47 ڈالر فی گھنٹہ ہوگی، دلچسپی رکھنے والے امیدوار 15 فروری تک آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔

  • بچوں کی پسندیدہ کینڈیز آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں

    بچوں کی پسندیدہ کینڈیز آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں

    ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ میٹھی ٹافیز، چاکلیٹ وغیرہ کھانا ہماری صحت اور دانتوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ مائیں خاص طور پر اپنے بچوں کی تمام بیماریوں کی جڑ ان کینڈیز کو سمجھتی ہیں۔

    لیکن سائنس میں روز افزوں ترقی اور نئی نئی تحقیقات نے ثابت کیا کہ ان کینڈیز کا مخصوص وقت اور مقدار میں استعمال فائدہ بھی پہنچا سکتا ہے۔ آئیے دیکھیں وہ فوائد کیا ہیں۔


    چینی

    مطالعہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب خون میں شوگر کی مقدار کم ہوجاتی ہے تو انسان کو کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے اور اسے اپنے افعال سر انجام دینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر آپ کو اپنے کام میں یکسو ہونے میں ناکامی ہو رہی ہو یا سستی محسوس ہو رہی تو کوئی میٹھی چیز کھالیں۔ یہ فوراً آپ کو فائدہ دے گی۔


    چیونگم

    چیونگم دماغی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپ شدید دباؤ میں کوئی کام انجام دے رہے ہیں تو کام کے دوران چیونگم چبائیں۔ یہ جادوئی اثر دے گی۔


    چاکلیٹ

    روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ روزانہ چاکلیٹ کھانے والے افراد میں دل کے دورے کے امکان 46 فیصد کم ہوتے ہیں۔

    سیاہ چاکلیٹ کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔ یہ خون کی روانی، دل کی کارکردگی اور قوت مدافعت میں بہتری لاتی ہے۔ شدید کھانسی میں سیاہ چاکلیٹ کھانا تمام دوائیوں سے بہتر ہے۔


    کاٹن کینڈی

    کاٹن کینڈی ڈپریشن سے کمی میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ تو اب آپ جب بھی ذہنی طور پر پریشان ہوں کاٹن کینڈی کھائیں۔


    لیکورش

    کینڈیز کی ایک قسم لیکورش کا دوائیوں میں استعمال طویل عرصہ سے جاری ہے۔ یہ معدے کی کئی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ثابت ہوسکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکا میں جیلی بینز کی کمپنی پر مقدمہ درج

    امریکا میں جیلی بینز کی کمپنی پر مقدمہ درج

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے ایک کینڈی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کا یہ دعویٰ کہ وہ صحت کے لیے مفید جیلی بینز بناتے ہیں، بالکل لغو ہے۔

    جیسیکا گومز نامی ان خاتون نے کمپنی کی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص جیلی بینز استعمال کیں جن کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کھلاڑیوں کے لیے ڈائٹ سپلیمنٹ کی حیثیت رکھتی ہیں اور اور ان کی جسمانی کارکردگی اور توانائی میں اضافہ کرسکتی ہے۔

    تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ان جیلی بینز میں دراصل چینی کی کثیر مقدار شامل کی جاتی ہے جو وقتی طور پر توانائی میں اضافہ کردیتی ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی نے غلط بیانی کرتے ہوئے اس شوگر کو ایواپریٹڈ کین جوس کا نام دے رکھا ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ گویا یہ پھلوں سے کشید کردہ رس ہے جو جیلی بین میں شامل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کینڈیز کھانے کے فوائد

    دوسری جانب کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر جیلی کے بارے میں واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ ایک جیلی بین میں کتنی شوگر شامل کی جاتی ہے۔

    تاہم خاتون کے دعوے کے عین مطابق جیلی کے پیکٹ پر اجزائے ترکیبی میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا جاتا اور جیلی کو ایواپریٹڈ کین جوس سے بنایا گیا قرار دیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • باقاعدگی سے چاکلیٹ کھانا دماغی کارکردگی بڑھانے میں معاون

    باقاعدگی سے چاکلیٹ کھانا دماغی کارکردگی بڑھانے میں معاون

    چاکلیٹ کھانا کسے نہیں پسند، بچے بڑے سب ہی شوق سے چاکلیٹ کھاتے ہیں۔ ایک عام تصور ہے کہ چاکلیٹ کھانا دانتوں اور صحت کے لیے مضر ہے۔ مگر حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق نے اس کی نفی کردی۔

    ایک امریکی طبی جریدے میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو باقاعدگی سے چاکلیٹ کھاتے ہیں ان کی یادداشت ان افراد سے بہتر ہوتی ہے جو چاکلیٹ نہیں کھاتے۔ وہ دماغی طور پر بھی زیادہ حاضر ہوتے ہیں۔

    سیاہ چاکلیٹ کے فوائد *

    کینڈیز کھانے کے فوائد *

    دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے 10 ورزشیں *

    ماہرین کے مطابق چاکلیٹ دماغ میں خون کی روانی بہتر کرتی ہے جس سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    choco-2

    اس سے قبل بھی طبی ماہرین واضح کر چکے ہیں کہ چاکلیٹ صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ امراض قلب، فالج اور جلدی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ خون کی روانی اور اعصاب کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ وزن میں کمی کے لیے بھی معاون ہے اور انسانی جسم کی قوت مدافعت پیدا کرنے والے عناصر کو مضبوط کرتی ہے۔