Tag: کینگرو

  • پالتو کینگرو نے مالک پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا

    پالتو کینگرو نے مالک پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا

    پالتو جانور یوں تو بہت اچھے ساتھی ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنے مالک پر حملہ آور بھی ہوجاتے ہیں اور کوئی افسوس ناک حادثہ پیش آسکتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک 77سالہ بزرگ شہری اپنے ہی پالتو کینگرو کے حملے سے ہلاک ہوگیا۔

    بزرگ شخص کو ایک رشتے دار نے شدید زخمی حالت میں دیکھا تو پیرا میڈیکس کو اطلاع کی گئی، کینگرو طبی عملے کو زخمی شہری کے پاس نہیں آنے دے رہا تھا جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کینگرو کو گولی مار کر ختم کرنا پڑا کیونکہ وہ طبی عملے پر حملہ آور ہوسکتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جنگلی کینگرو کو گھر میں پال رکھا تھا۔

  • فیفا کا جنون، کینگرو بھی میدان میں آگیا، ویڈیو دیکھیں

    فیفا کا جنون، کینگرو بھی میدان میں آگیا، ویڈیو دیکھیں

    کینبیرا: آسٹریلیا کے کینگرو نے اسٹیڈیم میں فٹبال میچ میں حصہ لے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ  2018 کا جنون ہر طرف سوار ہے اور دنیا بھر میں فٹبال کے شوقین افراد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ بھی کررہے ہیں مگر آسٹریلیا کا کینگرو بھی اس کھیل کا دلدادہ نکلا۔

    آسٹریلیا کے شہر کینبیرا میں مقامی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ جاری تھا کہ اسی دوران کینگرو اچھلتا کودتا میدان میں آگیا اور اُس نے گول پر اپنی پوزیشن سنبھال لی۔

    کینگرو کی میدان میں آمد کے ساتھ میچ کو روکنا پڑا مگر اُس نے گول کے پاس جاکر اپنی پوزیشن سنبھالی اور کھلاڑیوں کو دیکھنے لگا، اسی دوران منتظمین اُسے بھگانے کے لیے فٹبال پھینکی مگر وہ اپنی جگہ پر رہا اور پھر گراؤنڈ میں لیٹ گیا۔

    یہ بھی دیکھیں: میچ کے دوران کینگرو میدان میں داخل، ویڈیو وائرل

    کچھ دیر وقفے کے بعد منتظمین نے کینگرو کو پکڑنے اور اُسے گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی مگر اُس نے اسٹیڈیم میں دوڑ لگا دی، کئی منٹوں کی تگ و دو کے بعد جب کینگرو کا دل بھر گیا تو وہ خود اسٹیڈیم سے باہر کی طرف روانہ ہو گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میچ کے دوران کینگرو میدان میں داخل، ویڈیو وائرل

    میچ کے دوران کینگرو میدان میں داخل، ویڈیو وائرل

    کینبیرا: آسٹریلیا میں رگبی میچ کے دوران کینگرو کی گراؤنڈ میں آمد کے باعث میچ روکنا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں گرمیوں کے موسم میں کھیلے جانے والے رگبی کے ٹورنامنٹ میں ویسے تو دلچسپ واقعات دیکھنے میں آتے ہیں تاہم اس بار کچھ انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

    دفاعی چیمپئن اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ جاری تھا کہ اچانک کھیل کو روکنا پڑا جس کی وجہ کوئی جھگڑا نہیں بلکہ میدان کے قریب واقع جنگل ٹھہری کیونکہ وہاں سے ایک کینگرو اچھلتا کودتا میدان میں داخل ہوگیا۔

    میچ کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین نے اس تمام منظر کی ویڈیو اپنے پاس محفوظ کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کینگرو کی گراؤنڈ میں آمد کے ساتھ ہی خواتین کھلاڑی اپنی جگہ پر حیرانی کے عالم میں کھڑے ہوکر  خاموشی سے سارا منظر دیکھتی رہیں، اس دوران منتظمین نے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے۔

    کینگرو اچھلتا کودتا میدان کے ایک طرف سے داخل ہوا اور کچھ ہی دیر میں وہ گراؤنڈ کے دوسری طرف بھاگتا نظر آیا اور اچانک قریبی جنگل میں داخل ہوکر کہیں غائب ہوگیا۔ اس تمام واقعے کے بعد کھیل کو مختصر وقفے کے بعد شروع کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کینگرو نے بچے کے منہ پر زوردار مکا مار دیا

    کینگرو نے بچے کے منہ پر زوردار مکا مار دیا

    میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے ایک وائلڈ لائف پارک میں کینگرو کی ایک بچے کو مکا مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ میلبرن کے گلین ویورلی ایریا میں اس وقت پیش آیا جب کینگرو سے ملاقات کا شوقین ایک بچہ اس کے قریب جانا چاہ رہا تھا۔

    اسی دوران آسٹریلیا کا مقامی پرندہ ایمو ان دونوں کے درمیان آگیا۔

    کینگرو نے اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر بچے کے منہ پر مکا دے مارا جسے کھا کر بچہ گھبرا کر دور چلا گیا۔

    اس کے والد اسے دوبارہ کینگرو کے پاس آنے کا کہتے رہے لیکن بچہ پلٹ کر واپس نہیں آیا۔

    کینگرو کے اس مکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کسی نے اس ویڈیو کو نہایت مزاحیہ قرار دیا اور کسی نے بچے سے اظہار ہمدردی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔