Tag: کینگروز

  • ورلڈ کپ میں آج کینگروز اور پروٹیاز مدمقابل آئیں گے

    ورلڈ کپ میں آج کینگروز اور پروٹیاز مدمقابل آئیں گے

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 10 ویں میچ میں آج کینگروز اور پروٹیاز مدمقابل آئیں گے، ورلڈ کپ میں دونوں بڑی حریف  6 بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں 1999 کے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل سمیت کچھ یاد گار میچز کھیلے گئے۔

    دونوں ٹیمیں بھارت کی ایکنا اسپورٹس سٹی لکھنؤ میں ٹکرائیں گے، پروٹیاز نے سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں جہاں بڑے مارجن سے جیت حاصل کی وہی انہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیمیں اپنا افتتاحی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھائی تھی، چنئی میں  کھیلے جانے والے میچ میں کینگروز کی ٹیم 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

    یار رہے کہ ورلڈ کپ کی تمام ٹیموں کو 9 میچ کھیلنا ہوں گے، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ٹیموں کو اپنے اچھے رن ریٹ برقرار رکھنے کی کوشش کرنی ہوں گی۔

    آسٹریلیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    آسٹریلیا کی ممکنہ پلئینگ الیون میں ڈیوڈ وارنر، مچ مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، الیکس کیری (وکٹ)، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (سی)، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا شامل ہے۔

    جنوبی افریقہ کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    جبکہ جنوبی افریقہ کی ممکنہ پلئینگ الیون میں ٹیمبا باوما ، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی شامل ہیں۔

  • ٹویلٹ پیپر کھانے والے کینگروز

    ٹویلٹ پیپر کھانے والے کینگروز

    سڈنی: آسٹریلیا میں کینگروز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کینگروز سیاحتی ریزورٹ کے بیت الخلا میں ٹویلٹ پیپر کھا رہے ہیں۔

    آسٹریلیا کا نام آئے اور کینگروز ذہن میں نہ آئے ایسا ممکن نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیاح کینگروز کی دلچسپ وعجیب حرکتوں کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں لیکن برطانوی جوڑے نے کینگروز کو جو حرکتیں کرتے دیکھا شاید آپ نے پہلے نہ دیکھا ہو۔

    برطانوی سیاح اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے کے بعد جب ریزورٹ واپس آیا تو بیت الخلا میں کینگروز کو دیکھ کر حیران رہ گیا، کینگروز ٹویلٹ پیپر کھانے میں مصروف تھے۔


    برطانوی سیاح نے بتایا کہ یہ ایک غیر حقیقی تحربہ ہونے کے ساتھ مضحکہ خیز تجربہ بھی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کینگروز کو ریزورٹ کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور وہ انسانوں کے آس پاس ہونے کی وجہ سے زیادہ پریشان نہیں تھے۔

    برطانوی سیاح کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کینگروز کھانے کی تلاش میں آئے تھے اور انہیں ٹویلٹ پیپر نظر آئے جسے انہوں نے کھانا شروع کردیا۔

    کیا آپ نے کینگرو کو تیرتے دیکھا ہے؟ نہیں تو ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک کینگرو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ریسکیو کیے جانے والا کینگرو دوبارہ جھیل میں چھلانگ لگا دیتا ہے۔

  • پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی، میدان آج شارجہ میں سجے گا

    پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی، میدان آج شارجہ میں سجے گا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی شارجہ میں کردی گئی، پہلا ون ڈے میچ آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں آج سے میدان سجے گا، پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہوں گے، ایرون فنچ اور شعیب ملک نے ٹرافی کی رونمائی کی اور دونوں کپتانوں نے جیت کا عزم ظاہر کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا موقع ملے گا، کینگروز کے بعد انگلش ٹیم کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی۔

    پاکستان ٹیم نے شارجہ کے میدان میں گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی، قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں جبکہ سرفراز احمد کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سرفراز احمد پر تین میچوں کی پابندی کے سبب جنوبی افریقا کے خلاف شعیب ملک نے ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے سیریز میں پاکستان کو 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

    پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

  • آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ نے ناممکن کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

    آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ نے ناممکن کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

    سڈنی: آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ویڈ نے ناممکن کیچ پکڑ کو سب کو حیران کردیا، مداحوں نے انہیں ’سپر مین‘ کا لقب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیچز تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ایسا کیچ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی ڈومیسٹک لیگ شیفلڈ شیلڈ میچ میں میتھیو ویڈ نے منفرد کیچ پکر کر سب کو حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلپ میں کھڑے کھلاڑی نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی تو بال ہاتھ سے نکل گئی، میتھیو ویڈ نے پھرتی دکھاتے ہوئے فوری کیچ تھام لیا۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے اوپننگ بلے باز ڈینئل ہیوج ناممکن کیچ تھامنے پر حیران رہ گئے اور کچھ دیر تک کریز پر کھڑے رہے پھر انہیں یقین ہوا کہ وہ واقعی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    ڈومیسٹک میچ ساؤتھ ویلز اور تسمانیا کے درمیان ہوبارٹ کے میدان میں کھیلا جارہا تھا جس میں میتھیو ویڈ تسمانیا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عام طور پر میتھیو ویڈ آسٹریلیا کی انٹرنیشنل ٹیم میں وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیتے ہیں لیکن تسمانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ویڈ فرسٹ سلپ میں فیلڈنگ کررہے تھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈ کے کیچ کو بے حد سراہا جارہا ہے، ایک مداح نے انہیں سپر مین کا خطاب دے دیا۔

    یاد رہے کہ تسمانیہ سے کھیلتے ہوئے میتھیو ویڈ نے حال ہی میں شاندار سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • بے اولاد جوڑے نے 17 کینگرو گود لے لیے

    بے اولاد جوڑے نے 17 کینگرو گود لے لیے

    میلبرن: اولاد سے محروم ہونا بعض جوڑوں کے لیے بہت بڑی محرومی بن جاتی ہے تاہم آسٹریلیا کے ایک بے اولاد آسٹریلوی جوڑے نے نا امید ہونے کے بجائے 17 کینگرو گود لے لیے۔

    آسٹریلیا کی تھریسا اور ان کے شوہر ٹونی متھیوز نے اپنی تنہائی کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔

    تھریسا اور ٹونی کو خدا نے اولاد جیسی نعمت سے محروم رکھا تاہم انہوں نے 17 کینگروز کو گود لے لیا۔

    دونوں میاں بیوی کو کینگروز کی پرورش اور دیکھ بھال کا خیال اس وقت آیا جب ایک شخص ان کے گھر پر ایک زخمی کینگرو کو چھوڑ گیا۔ دونوں اس کی دیکھ بھال میں جت گئے۔

    تب انہیں احساس ہوا کہ کینگرو ان کی تنہائی کا بہترین ساتھی ہے۔

    اب ان کے گھر میں 17 کینگروز ہیں جن کی دیکھ بھال اور پرورش سے انہیں فرصت نہیں ملتی۔ ٹونی اور تھریسا اب خوش اور مصروف نظر آتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے کینگروز کو 20سال بعد وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے کینگروز کو 20سال بعد وائٹ واش کردیا

    ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح حاصل کرلی ، کینگروز کو بیس سال بعد وائٹ واش کردیا ہے۔

    کپتان مصباح الحق کے عالمی ریکارڈز کے بعد مایوسی کی انتہا کو پہنچی ہوئی آسٹریلوی بیٹنگ لائن اب پاکستانی بولنگ کے رحم وکرم پر دکھائی دیتی ہے۔
    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی، چھ سو تین رنز کے پہاڑ اگلے کینگروز نے دن کے اختتام پر چار وکٹوں پر ایک سو تینتالیس رنز بنالئے تھے، اس طرح اسے ایک ناقابلِ یقین جیت کے لیے اب بھی 460 رنز درکار ہیں۔

    ٹیسٹ میچ آخری روز آسٹریلیا نے 143 رنز 4 رکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔  208 رنز کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 47 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے ۔

    اس موقع پر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی لیکن 238 کے مجموعے پر وہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے فوری بعد بریڈ ہیڈن بھی 13 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    بریڈ ہیڈن کے بعد مچل جانسن کو یاسر شاہ نے آؤٹ کیا، جس کے بعد مچل اسٹارک کو بھی یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی، 246 رنز کے مجموعہ اسکور پر ناتھن لیون کی صورت میں آسٹریلیا کا آخری بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا۔

    اظہر علی اور مصباح کی ریکارڈ ساز سنچریوں نے پاکستان کو بیس سال بعد کینگروز کو دھول چاٹا دی، بیس سال بعد آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کیلئے آخری روز پاکستان کو صرف چھ وکٹ درکار تھی۔

    گذشتہ روز شاہینوں نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ اکسٹھ رنز شروع کی۔ ڈبل سنیچری بنانے والے یونس خان چھیالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔۔

    مصباح الحق کے وکٹ پر آتے ہی میچ کا رنگ بدل گیا، جس کو ٹک ٹک کو ٹیسٹ سے ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کردیا، تیز ترین سنچری داغ کر مصباح ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے آٹھویں پاکستانی بنے۔  اظہر علی نے بھی دیر نہ لگائی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی سنچری داغ کر دونوں اننگز میں سنچری جڑنے والے نویں پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔۔

    چھ سو تین رنز کا پہاڑکھڑاکرکے شاہینوں نے کینگروز کی رہی سہی اکڑ نکال دی۔ اور چوتھے روز کھیل کے اختتام پر تک آسٹریلیا کے چار بیٹسمینون کو پویلین پہنچا کر میچ کو پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار

    ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار

    ابو ظہبی: پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیسٹ میں شاہینوں نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، آسٹریلین ٹیم انیس سو اٹھاسی کے بعد پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار ہوئی لیکن مصباح الحق کے عجیب وغریب فیصلے نے سب کو حیران کردیا۔

    ابو ظہبی کے میدان میں پاکستانی بولرز چھا گئے، پہاڑ جیسا پانچ سو ستر رنز کا ہدف دیکھ کر کینگروز کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے، بلے بازوں کے بعد بولرز نے آسٹریلیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کینگروز کو دبوچنا شروع کیا۔

    شاہینوں کے تگڑے وار نے کینگروز کو پہلی اننگز میں صرف دو سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر کردیا، عمران خان نے تین اور راحت علی نے دو کینگروز کا شکار کیا، ذولفقار بابر اور یاسر شاہ کی جادوہی جوڑی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلین ٹیم انیس سو اٹھاسی کے بعد پاکستان کیخلاف پہلی مرتبہ فالو آن کا شکار ہوئی۔ لیکن اسے مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی کہی جائے یا عجیب وغریب منطق  مصباح الحق نے فالو آن نافذ کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔