Tag: کینین شہری

  • کینیا کے شہری نے دبئی میں 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے

    کینیا کے شہری نے دبئی میں 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے

    ابوظہبی : دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے کینیا کے شہری نے دس لاکھ امریکی ڈالر (15کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر فروخت ہونے والے ڈیوٹی فری لاٹری ٹکٹ نے شہری کی قسمت تبدیل کردی، پاؤل ویچارا نامی افریقی نے منگل کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں ایک ملین امریکی ڈالر کی رقم اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاؤل ویچارا پہلے کینیا کے شہری ہیں جو دبئی ڈیوتی فری لاٹری کے ذریعے 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارےکے مطابق انعامی ٹکٹ تقسیم کرنے والے ادارے کی انتظامیہ خوش نصیب شہری تک رسائی حاصل نہیں پارہی ہے اور نہ ہی مذکورہ شخص کو علم ہے کہ وہ ایک ملین ڈالر کا مالک بن جاچکا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویچارا نے آن لائن ٹکٹ خریدا تھا جس کے باعث اس تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق تین مزید خوش نصیب ہیں جنہوں نے لاٹری ٹکٹ کے ذرئعے بیش قیمتی گاڑیاں اپنے نام کی ہیں۔

    ملازمت کی غرض سے دبئی میں مقیم راملال سرگارا نے دبئی ڈیوٹی فری سے بینٹلی بینٹیگا وی 8 جیتی ہے جبکہ وریا راحیمی نے رینج روور اور سندُن سمیر انے انڈین اسکوٹ بوبر ابائیک اپنے نام کی ہے۔

    یاد رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری ریفل ٹکٹ کے نام سے جانے والے اس ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جو کہ دبئی میں مقیم کسی بھی بھارتی یا پاکستانی کے لیے ایک بڑی رقم ہے۔

  • پہلی مرتبہ کینین شہری نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر اپنے نام کرلیے

    پہلی مرتبہ کینین شہری نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر اپنے نام کرلیے

    دبئی : کینین ٹیچر نے دبئی میں پانچویں ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ اپنے نام کرلیا، کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کو ٹرافی اور 10 لاکھ ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کی ملازمت ترک کرنے اور اپنے تنخواہ کا 80 فیصد حصّہ غریب طلبہ خرچ کرنے والے کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے بہترین استاد کا ایوارڈ اور ایک ملین ڈالر کا انعام دیا۔

    تقریب کا انعقاد دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا تھا، پیٹر تبیچی حساب(میتھ) اور طبیعات (فزکس) کے استاد ہیں اور کینیا کے پوانی گاؤں کے کیریکیو سیکنڈری اسکول میں غریب بچوں کو تعلیم کے فرائض بہترین انداز میں سر انجام دے رہی ہیں۔

    ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ کا انعقاد گزشتہ پانچ برسوں سے کیا جارہا ہے، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو منتخب کیا جاتا ہے اور اس سال یہ ایوارڈ پہلی بار کینین شہری کو ملا ہے۔

    اس اعزاز کے حصول کے لیے 179 ممالک سے تعلق رکھنے والے دس ہزار سے اساتذہ کی جانب سے درخواستیں دی گئی تھیں لیکن بہترین استاد کے ایوارڈ کا حقدار ’پیٹر تبیچی‘ قرار پائیں۔

    کینین صدر اوہورو کینیاتا نے اعزاز حاصل کرنے پر پیٹر تبیچی کو ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام کینین شہریوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    کینین صدر کا کہنا تھا کہ ’آپ صرف افریقہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے جذبے کی ایک مثال ہیں‘۔

    مزید پڑھیں : برطانوی خاتون نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل 35 زبانوں پر عبور حاصل کرنے والی برطانوی خاتون استاد اینڈریا ظفیراکاؤ نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، لندن کے ایلپرٹن کمیونٹی اسکول میں پناہ گزین بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی خاتون استاد کو دبئی میں ہونے والے چوتھے سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز کے ایونٹ میں انعام دیا گیا تھا۔

    اس موقع پر اینڈریا ظفیراکاؤ کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ایک خاتون ٹیچر کی حیثیت سے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے وہ اس رقم کو پناہ گزین بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے خرچ کریں گی۔