Tag: کینیڈا کے وزیراعظم .

  • کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا

    ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے اکیس اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا، کینیڈا میں ہرچارسال بعد الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مدت پوری ہونے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی اور 21 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے گورنر جنرل جولی پائٹے کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ، پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ الیکشن 6 ہفتے بعد ہوں گے۔

    خیال رہے کینیڈا میں ہر چار سال بعد الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو امید ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ سنبھال لیں گے۔

    یاد رہے اگست 2018 میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چوتھی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ، لیبرل پارٹی کے سربراہ جسٹن ٹروڈو کو ان کی پارٹی نے سرکاری طور پر آئندہ برس ہونے والے الیکشن کے لیے دوبارہ نامزد کردیا ہے، ٹروڈو سنہ 2008 سے کینیڈین حکومت میں عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2011 میں دوسری مرتبہ الیکشن میں کامیابی اور سنہ 2015 میں تیسری مرتبہ انتخابات جیتنے کے بعد ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

  • دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، کینیڈین وزیرِاعظم

    دہشت گرد حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، کینیڈین وزیرِاعظم

    اٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپرکا کہنا ہے حالیہ دہشت گردحملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔

    ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد ملک بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کیا جائے گا، سیکورٹی حکام اوراداروں پرحملہ خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

    کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد کی جانے والی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے تاہم پارلیمنٹ کا علاقہ تا حال بند ہے۔

    کینیڈا کی پارلیمنٹ پرمسلح افراد کے حملے میں دوسیکورٹی اہلکاراورایک حملہ آورہلاک ہوگئے تھے۔