Tag: کینیڈا

  • سعودی عرب اور کینیڈا کا معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب اور کینیڈا کا معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب اور کینیڈا نے 5 سال سے معطل سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا اور سعودی عرب کا پانچ سال بعد سفاتری تعلقات بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تعلقات کی بحالی کا فصیلہ سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیرِ اعظم کی گزشتہ برس بینکاک کی ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن کی سائیڈلائن ملاقات میں ہوا تھا۔

    وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کی اس مشترکہ خواہش کا نتیجہ ہے کہ مشترکہ مفادات اور احترام باہمی کی بنیاد کا نتیجہ ہے۔

    کینیڈین وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر عائد تجاری پابندیاں ختم کر دیں گے، حالیہ برسوں میں سعودی عرب ایک گلوبل پلیئر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں سعودی عرب میں کینیڈا کے سفارت خانے کی جانب سے عربی زبان میں کی گئی ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخیاں پیدا ہوئیں اور د سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلوا لیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے اور نئی تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی تھیں۔

  • سانپ کو رسی کی طرح گھما کر مارنے والا شخص گرفتار

    سانپ کو رسی کی طرح گھما کر مارنے والا شخص گرفتار

    کینیڈا کی ایک سڑک پر اس وقت ایک حیران کن منظر دیکھنے میں آیا جب بیچ سڑک پر لڑتے ہوئے دو افراد میں سے ایک نے پالتو سانپ نکالا اور اسے لہرا لہرا کر اپنے حریف کو اس سے مارنا شروع کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ہے، ویڈیو میں دو افراد کو ایک دوسرے سے گتھم گتھا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں رسی نما کوئی شے ہے جسے لہرا کر وہ اپنے حریف پر وار کر رہا ہے۔

    غور سے دیکھنے پر علم ہوا کہ وہ کوئی رسی نہیں بلکہ پائتھون سانپ ہے جو اس شخص کا پالتو تھا۔

    اسی دوران ایک پولیس کی گاڑی وہاں آ کر رکتی ہے اور دونوں کو زمین پر لیٹنے کا حکم دیتی ہے۔

    پولیس نے سانپ لہرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا اور اس پر مندرجہ ذیل چارجز لگائے گئے ہیں۔

    خطرناک جانور کی سرعام نمائش اور لوگوں کو اس سے خوفزدہ کرنا۔

    جانور کو تکلیف پہنچانا۔

    ایک شخص پر حملہ اور اس کی جان لینے کی کوشش کرنا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر لوگوں نے مختلف کمنٹس کیے اور اس شخص کو نہایت تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

    کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

    اوٹاوا: کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا نے چینی سفارت کار ژاؤ وی کو مبینہ طور پر اندرونی معاملات میں مداخلت اور قانون ساز ممبر کو نشانہ بنانے کے الزام میں ملک بدر کر دیا ہے۔

    کینیڈا کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

    چینی حکومت نے کینیڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اقدام مذمت کی ہے، چینی سفارت خانے نے کینیڈین حکومت سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چین کینیڈا کے اس عمل کا سختی سے جواب دے گا۔

    کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے پیر کے روز ایک بیان میں سفارت کار ژاؤ وی کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ چین پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگائے جانے کے بعد ہانگ کانگ میں قانون ساز 51 سالہ مائیکل چونگ اور ان کے رشتہ داروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سفارت کار ژاؤ وی قانون ساز چونگ کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔

  • کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: اماراتی ایئر لائن نے 20 اپریل سے ٹورنٹو کے لیے یومیہ پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور کینیڈا کے درمیان توسیع شدہ فضائی نقل و حمل کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، ایمریٹس ایئرلائن دبئی سے ٹورنٹو کے لیے ہفتے میں 2 پروازوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ 20 اپریل سے مسافروں کی سہولت اور ان کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مصروف روٹ پر اب روزانہ پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا کہ ایمریٹس متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے درمیان فضائی خدمات کے معاہدے میں توسیع کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں فضائی رابطوں اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ حاصل گا۔

  • کینیڈا میں ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا

    کینیڈا میں ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک ڈرائیور نے راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا، جس سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

    اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ 38 برس کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤوں سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 کے درمیان تھیں، جب کہ اسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک ٹرک نے پہلے مشہور مائیکرو بریوری کے باہر فٹ پاتھ پر متعدد راہگیروں کو ٹکر ماری اور اور پھر اس کے بعد تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی ٹکر مار دی۔

  • کینیڈا کے امیگریشن رولز میں نرمی

    کینیڈا کے امیگریشن رولز میں نرمی

    اوٹاوہ: کینیڈا کی حکومت نے ملک میں موجود ایرانیوں کے لیے امیگریشن رولز میں نرمی کی ہے، ایرانی تعلیم یا کام کے لیے نئے پرمٹ کی درخواست دے سکیں گے اور ان سے فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

    اردو نیوز کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کے بعد کینیڈا کی حکومت نے ملک میں موجود ایرانیوں کے لیے امیگریشن رولز میں نرمی کی ہے۔

    امیگریشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے ایسے ایرانیوں کے لیے آسانی پیدا ہوگی جو اپنے عارضی اسٹیٹس میں توسیع چاہتے ہیں۔

    ایرانی تعلیم یا کام کے لیے نئے پرمٹ کی درخواست دے سکیں گے اور ان سے فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی، وہ کام کرنے کے لیے پرمٹ کی درخواست دے سکیں گے جس کے ذریعے وہ اپنی پسند کے کسی بھی شعبے یا ادارے میں کام کر سکیں گے۔

    امیگریشن کے وزیر شان فریسر کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کے غیر انسانی سلوک پر کینیڈا چپ نہیں بیٹھ سکتا۔

    امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں موجود ایرانیوں کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی جائیں گی اور یہ سلسلہ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

    حالیہ مہینوں میں کینیڈا نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ایرانی تنظیموں اور حکام پر پابندیاں لگائی ہیں۔

  • امریکا کے بعد کینیڈا  کی فضا  میں  ‘پراسرار شے’ کی پرواز،  فورسز نے مار گرایا

    امریکا کے بعد کینیڈا کی فضا میں ‘پراسرار شے’ کی پرواز، فورسز نے مار گرایا

    اونٹاریو: امریکا کے بعد کینیڈا میں بھی اڑتی ناقابل شناخت شے کو مار گرایا گیا، کینیڈین فورسز ناقابل شناخت شے کی باقیات کو ڈھونڈیں گی اور اس کا جائزہ لیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد کینیڈا کے فضائی حدود میں پرواز کرتی ‘پراسرار شے’ کو مار گرایا گیا۔

    کینیڈا اور امریکا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے الاسکا کی سرحد کے قریب یوکون کے علاقے میں پراسرار شے کو مار گرایا۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے کینیڈا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرانے کا حکم دیا، جس کے بعد امریکی اور کینیڈین طیاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن کرتے ہوئے یوکون کے اوپر اڑتی شے کو مار گرایا۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے بات کی ہے کینیڈین فورسز ناقابل شناخت شے کی باقیات کو ڈھونڈیں گی اور اس کا جائزہ لیں گی۔

    جسٹن ٹروڈو کی ٹوئٹ سے قبل شمالی امریکی دفاعی کمان نے کہا تھا کہ کینیڈا کی فضائی حدود میں ایک ناقابل شناخت شے کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    یاد رہے جمعہ کے روز ریاست الاسکا کی فضا میں موجود پر اسرار چیز کو امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا تھا اور بتایا جا رہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر پُر اسرار چیز کو مار گرایا گیا۔

    ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی کا کہنا تھا کہ کار کی سائز کی چیز ریاست الاسکا میں 40 ہزار کی فٹ کی بلندی پر دیکھی گئی تھی، آبجیکٹ کی اصلیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا۔

  • اوپر سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہو گئی (خوفناک تصاویر)

    اوپر سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہو گئی (خوفناک تصاویر)

    اوٹاوا: کینیڈا میں پیش آنے والے ایک بھیانک واقعے میں اوپر سے پھینکی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست ہو گئی، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال جانا پڑا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک عجیب اور بھیانک حادثے میں کار کی چابی ایک کینیڈین خاتون 24 سالہ رینی لاریویر کے چہرے میں پیوست ہو گئی، جو ان کے دوست سے اوپر سے پھینکی تھی، جسے وہ ٹھیک سے کیچ نہ کر سکیں۔

    رینی لاریویر شمالی کینیڈا کے شہر سڈبری میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کمپلیکس سے اپنے دوستوں کے ساتھ میکڈونلڈز جانے والی تھیں لیکن انھیں اسپتال جانا پڑ گیا، جہاں ڈاکٹرز بھی خاتون کے چہرے میں چابی پیوست دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    خوفناک تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینی کے گال میں چابی کی دھات غائب ہو گئی ہے، ایکسرے سے پتا چلا کہ چابی خاتون کی ناک کی آنکھ کے نیچے ناک کی جڑ میں ڈیڑھ انچ گہرائی میں گھس گئی تھی۔

    رینی کا کہنا تھا کہ اسے واقعے کے وقت بالکل درد محسوس نہ ہوا لیکن جب آئینے میں دیکھا تو پہلا خوف اس بات کا تھا کہ کہیں اندھی نہ ہو جاؤں۔ دوست بھی دیکھ کر گھبرا گئے تھے اور انھوں نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور پھر چند منٹ میں ایمبولینس پہنچ گئی۔

    پلاسٹک سرجن نے کامیاب آپریشن کے ذریعے چابی رینی کے چہرے سے نکالی، دل چسپ بات یہ ہے کہ جب مختلف شعبوں کے ڈاکٹر یہ دیکھنے کے لیے آ رہے تھے، تو رینی نے خود ہی ایک ڈاکٹر سے کہا کہ وہ ان کی تصاویر بنا کر اپنے طلبہ کو دکھائیں۔

  • کینیڈا میں 1 لاکھ سے زائد نوکریوں کا اعلان

    اوٹاوہ: کینیڈا میں 1 لاکھ سے زائد نوکریاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے، روزگار کے یہ مواقع مختلف نجی شعبوں کے لیے ہیں جن میں تعمیرات، ٹرانسپورٹیشن اور ویئر ہاؤسنگ شامل ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق کینیڈا میں دسمبر میں 1 لاکھ 4 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد وہاں بے روزگاری کی شرح 5 فیصد سے تھوڑی سی کم ہو گئی ہے۔

    اسٹیٹکس کینیڈا کا کہنا تھا کہ روزگار میں اضافہ 15 سے 24 برس کی عمر کے نوجوانوں میں ہوا ہے، روزگار کے یہ مواقع مختلف نجی شعبوں کے لیے ہیں جن میں تعمیرات، ٹرانسپورٹیشن اور ویئر ہاؤسنگ شامل ہیں۔

    کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح میں 0.1 فیصد کی یہ کمی 4 ماہ میں چوتھی مرتبہ ہوئی ہے۔

    کینیڈا میں ہونے والے لیبر فورس سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بیماری کی وجہ سے لوگوں کی کام سے غیر حاضری میں اضافہ ہوا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں کینیڈا کی وزارت دفاع نے ملک کے شہریوں کے علاوہ مستقل رہائش رکھنے والے افراد کے لیے بھی اپنی فوج میں ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔

    کینیڈا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے مستقل رہائشی افراد کینیڈا کا ایک اہم اور بہترین حصہ ہیں، اسی لیے وزیر دفاع انیتا آنند نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم مستقل رہائشی اب کینیڈین فوج میں بھرتی ہوسکتے ہیں۔

    وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کسی اور ملک کے شہری جن کے پاس امیگریشن اینڈ ریفیوجی پروٹیکشن ایکشن ایکٹ کے تحت کینیڈا میں مستقل رہائش موجود ہے وہ افواج میں ملازمت کے اہل ہوں گے۔

    وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کینیڈین افواج مستقل رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ فوجی کیریئر پر سنجیدگی سے غور کریں۔

  • کینیڈا میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

    کینیڈا میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے  میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    ٹورنٹو  پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں موجود ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔

    ملزم نے رہائشی عمارت میں داخل ہوکر  5  افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولین کی لاشیں عمارت کے مختلف فلیٹوں سے برآمد ہوئیں، حملہ آور بھی  پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہواہے، پولیس نے فائرنگ کے واقعےکا سبب واضح نہیں کیا