Tag: کینیڈا

  • پاکستانی خاتون کے لیے کینیڈا کی بہترین ماہر تعلیم کا اعزاز

    پاکستانی خاتون کے لیے کینیڈا کی بہترین ماہر تعلیم کا اعزاز

    اوٹاوا: پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون سبرینہ رحمٰن کو کینیڈا کے بہترین ماہر تعلیم کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انہیں ایوارڈ دیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

    سبرینہ کو 2017 پرائم منسٹرز ایوارڈ فار ایکسلینس ان ایجوکیشن سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ سبرینہ سمیت 5 افراد کو دیا گیا جو تعلیم کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

    تقریب میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور گورنر جنرل ڈیوڈ جانسٹن نے بھی شرکت کی۔

    سبرینہ رحمٰن اوٹاوا میں لٹل اسکول مونٹیسوری کی سربراہ ہیں۔ وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرچکی ہیں۔

    انہوں نے بچوں کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کو نئے اور منفرد انداز سے پیش کیا جس سے وہ بچوں کے لیے نہایت دلچسپ بن گیا۔

    سبرینہ نے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے کئی پروگرامز بھی متعارف کروائے جن میں حصہ لے کر بچوں کی ذہنی استعداد، کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    سبرینہ اپنے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے خاندانوں اور کمیونٹیز کو بھی ان کے تدریسی عمل سے منسلک کرتی ہیں تاکہ بچے کی تربیت بہترین خطوط پر کی جاسکے اور اس میں والدین، خاندان اور اساتذہ اپنا کردارا دا کریں۔

    مزید پڑھیں: کینیڈا کی ملالہ یوسف زئی کو اعزازی شہریت

    ان کے بنائے ہوئے اسکول سسٹم میں بچوں کو اشاروں کی زبان بھی سکھائی جاتی ہے تاکہ وہ اس زبان سے آشنا ہوجائیں اور معاشرے میں موجود معذور افراد کی حوصلہ افزائی کا سبب بن سکیں۔

    ایوارڈ ملنے کے بعد سبرینہ نے اسے اپنی اور بچوں کے والدین کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کلائمٹ چینج کے باعث دریا کا رخ تبدیل

    کلائمٹ چینج کے باعث دریا کا رخ تبدیل

    ہزاروں سال سے دریاؤں کا ایک مخصوص راستے پر بہنا ایک قدرتی عمل ہے، اور اس راستے میں تبدیلی آنا، یا پلٹ کر مخالف سمت میں بہنا بھی کسی حد تک قدرتی عمل ہے، لیکن اس کی وجہ جغرافیائی عوامل ہوتے ہیں۔

    تاہم کینیڈا کا یوکون دریا صرف چند ماہ کے اندر اپنا رخ مکمل طور پر تبدیل کر چکا ہے اور اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ موسمیاتی تغیرات یا کلائمٹ چینج ہے۔

    اس دریا کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی اس وقت پیدا ہونا شروع ہوئی جب اس کا منبع جو کہ ایک گلیشیئر تھا، اپنی جگہ سے کھسک گیا جس کے بعد گلیشیئر سے بہنے والا پانی دوسرے دریا میں گرنے لگا۔

    اس سے یوکون کی سب سے بڑی جھیل کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی اور سارا میٹھا پانی اب سمندر کی بجائے الاسکا کے جنوب میں بحرالکاہل میں گرنے لگا ہے۔

    مزید پڑھیں: صحارا کے صحرا میں قدیم دریا دریافت

    ماہرین کے مطابق اس گلیشیئر سے پگھلنے والی برف کا بہاؤ شمال کی جانب ہوتا تھا مگر موسمیاتی تغیرات کے سبب برف کی تہہ پگھل کر کم ہوئی اور اب یہ پانی جنوب کی جانب بہنے لگا ہے۔

    اب اس مقام پر، جہاں دریا کا بہاؤ نہیں ہے، پانی کی سطح کم ہورہی ہے اور دریا کی تہہ میں پڑے پتھر اور پتھریلی زمین ظاہر ہورہی ہے۔

    سائنسدانوں نے اسے دریا کی ہائی جیکنگ قرار دیا ہے جس کا مطلب ہے ایک دریا کا دوسرے دریا کے پانی اور بہاؤ پر قبضہ کر لینا۔

    دریا کے بہاؤ پر تحقیق کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اب دریا کا بہاؤ ہمیشہ اسی صورت رہے۔

    مزید پڑھیں: دریائے سندھ نے زمین نگلنا شروع کردی

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر کسی دریا کے پانی کے بہاؤ کا رخ بدلنے کا عمل ہزاروں لاکھوں سال میں انجام پاتا ہے اور اس کی وجہ زیر زمین پلیٹوں کی تبدیلی یا ہزاروں لاکھوں برس تک زمین کا کٹاؤ رونما ہونا ہے۔

    تاہم یوکون دریا کے بہاؤ میں تبدیلی صرف چند ماہ میں رونما ہوئی ہے جو تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے اور اس نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان

    کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان

    اوٹاوا : کینیڈا نےملالہ یوسف زئی کوکینیڈا کی اعزازی شہریت دینےکااعلان کیا ہے،ملالہ بارہ اپریل کوکینیڈاجائیں گی جہاں وہ کینیڈین پارلیمنٹ سےخطاب بھی کریں گی۔

    تفصیلات کےمطابق نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی اگلے ہفتے اوٹاوا میں کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔جہاں انہیں کینیڈا کی اعزازی شہریت دی جائےگی۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ لڑکیوں کی تعلیم کےلیےاقدامات سےملالہ نےلاکھوں افرادکومتاثرکیا۔

    جسٹن ٹروڈو نےکہاکہ ملالہ نےحملہ کرنےوالوں کوجرأت مندانہ جواب دیا،انہوں نےکہاکہ ملالہ کواعزازی شہریت دینا کینیڈاکےلیےباعث فخرہے،اس تقریب میں وہ خود شرکت کریں گے۔

    ملالہ یوسفزئی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنےوالی چھٹی شخصیت ہوں گی۔

    کینیڈا کےوزیراعظم ہاؤس کےبیان کےمطابق ملالہ بارہ اپریل کوکینیڈا کا دورہ کریں گی اورکینیڈاکی پارلیمنٹ سےخطاب بھی کریں گی۔

    ملالہ نے کینیڈین پارلیمنٹ سےخطاب کی دعوت کو اعزاز قرار دیا ہے،ان کاکہنا ہے کہ کینیڈامہاجرین کی مدد کرنے والےممالک میں سرفہرست ہے۔


    ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا


    یاد رہےکہ دسمبر 2014 میں لڑکیوں کےتعلیم کےلیے بےمثال جدوجہد کرنےوالی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخرسے بلند کردیاتھا۔


    ملالہ یوسف زئی کا اقوامِ متحدہ میں خطاب


    واضح رہےکہ 12 جولائی 2013 کو’عالمی یومِ ملالہ‘ کے موقع پر نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستانی طالبہ نےدنیا پر زور دیا تھاکہ وہ امن کےلیے اپنی پالیسیاں تبدیل کرے۔

  • پانی کی گلابی رنگت سے لوگ خوفزدہ، ہزاروں گیلن پانی ضائع

    پانی کی گلابی رنگت سے لوگ خوفزدہ، ہزاروں گیلن پانی ضائع

    آپ کو یاد ہوگا چند روز قبل اسپین میں ایک دریا کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا تھا۔ رنگ کی تبدیلی پانی میں ڈالے جانے والے کیمیائی مادوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو پانی کا تجزیہ کرنے کے لیے ڈالے گئے تھے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ کینیڈا کے ایک قصبے میں بھی پیش آیا جب اچانک نلکوں سے گلابی رنگ کا پانی بہنے لگا۔ رہائشیوں نے خوفزدہ ہو کر نلکے کھلے چھوڑ کر پانی کو بہہ جانے دیا جس کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

    pink-2

    کینیڈا کے شمال مغرب میں واقع قصبہ ایڈمنٹن میں شہری اپنے گھروں کے نلکوں سے گلابی رنگ کے پانی کو بہتا دیکھ کر خوفزدہ اور تشویش کا شکار ہوگئے۔

    تاہم جلد ہی قصبے کے میئر نے پیغام جاری کیا کہ یہ پانی استعمال کے لیے بالکل محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی آمیزش نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قصبے کو پانی فراہم کرنے والے فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کے لیے پوٹاشیئم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے بہت زیادہ استعمال سے پانی کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے البتہ اس کے کوئی مضر نتائج نہیں ہوتے۔

    انہوں نے شہریوں کی پریشانی پر معذرت کا اظہار بھی کیا۔

    pink-3

    لیکن ان کا بیان جاری ہونے سے قبل ہی قصبے کے افراد ہزاروں گیلن پانی ضائع کر چکے تھے۔

    میئر کے اعلان کے بعد لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو پہلے سے اس بات کا اعلان کرنا چاہیئے تھا تاکہ قصبے میں بلا وجہ خوف و ہراس نہ پھیلتا۔

  • جسٹن ٹروڈو کا ہمشکل سیاستدان

    جسٹن ٹروڈو کا ہمشکل سیاستدان

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ایک طرف تو اپنے انسان دوست اقدامات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تو دوسری طرف ان کی شاندار شخصیت بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

    کچھ روز قبل ان کی نوجوانی کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں تھی جس نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

    اب حال ہی میں نیدر لینڈز کے ایک سیاستدان بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں جو خاصی حد تک جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ہیں۔

    jusitn-2

    نیدر لینڈز کے رکن پارلیمنٹ جیس کلیور نہ صرف شکلاً بلکہ عادتاً بھی جسٹن ٹروڈو جیسے ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے ایسے رکن سمجھے جاتے ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کی بہتری چاہتے ہیں۔

    jusitn-3

    jusitn-5

    jusitn-4

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کینیڈین وزیر اعظم سے مشابہت رکھنے پر وہ کیا محسوس کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا، ’میں ٹروڈو کے مسلز سے بہت حسد کرتا ہوں، کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میرے مسلز بھی ان کی طرح ہوجائیں‘۔

    انٹرنیٹ پر بھی جیس کی جسٹن ٹروڈو سے مشابہت کو خوب سراہا جارہا ہے۔

  • خلا میں دانت کیسے برش کیے جاتے ہیں؟

    خلا میں دانت کیسے برش کیے جاتے ہیں؟

    خلا میں وقت گزارنا ایک نہایت مختلف تجربہ ہوتا ہے۔ خلا میں زمین کی کشش ثقل موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہاں چیزوں کو رکھنا نا ممکن ہوتا ہے اور ہر شے ہوا میں تیر رہی ہوتی ہے۔

    آپ ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ خلا میں جانے کے بعد آپ کو کن کن امور کو مختلف انداز سے انجام دینا ہوگا۔ وہاں چلنا پھرنا تو محال ہے ہی، لیکن کھانا پینا، رفع حاجت اور سینکڑوں معمولی کاموں کے لیے بھی مختلف تکنیکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

    کینیڈا کی خلائی ایجنسی کے خلا میں موجود خلا باز کرس ہیڈ فیلڈ نے ہمیں اس صورتحال کا ذرا سا اندازہ کروانے کی کوشش کی ہے۔

    مزید پڑھیں: خلا کو تسخیر کرنے والی باہمت خواتین

    ایک ویڈیو میں کرس بتارہے ہیں کہ خلا میں موجود افراد کس طرح سے ہاتھ دھوتے اور دانتوں میں برش کرتے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ ہاتھ دھونے والے محلول کو اس کے بیگ میں سے نکالتے ہیں تو وہ ایک بلبلے کی صورت ہوا میں معلق ہوجاتا ہے۔ اسی بلبلے کو وہ اپنے ہاتھوں کی صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    اسی طرح دانت برش کرنے کے لیے بھی وہ یہی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ خلا میں وقت گزارنے کے بعد جب خلا باز واپس زمین پر آتے ہیں تو کئی طبی پیچیدگیوں کا شکار ہوتے ہیں۔

    خلا میں کشش ثقل کی غیر موجودگی کا عادی ہونے کے بعد زمین پر واپسی کے بعد بھی خلا بازوں کو توازن برقرار رکھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ان کے وزن میں بھی کمی ہوجاتی ہے۔

    علاوہ ازیں عارضی طور پر ان کے خون کے سرخ خلیات بننے میں کمی واقع ہوجاتی ہے (جو وقت گزرنے کے ساتھ معمول کے مطابق ہوجاتی ہے)، نظر کی کمزوری یا کسی چیز پر نظر مرکوز کرنے میں مشکل اور سونے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔

     

  • غیر قانونی طور پر امریکا سے آنے والوں کو نہیں روکیں گے، جسٹن ٹروڈو

    غیر قانونی طور پر امریکا سے آنے والوں کو نہیں روکیں گے، جسٹن ٹروڈو

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر امریکا کی سرحد سے کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو نہیں روکیں گے۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کو قبول کیا جائے گا تاہم کینیڈین شہریوں کومحفوظ رکھنے کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی سرحد عبور کر کے کینیڈا پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں گذشتہ چند ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ مخالفت کے باوجود مشکلات کا شکار پناہ گزینوں کی مدد کریں گے۔ اس حوالے سے سخت سسٹم اور پناہ گزینوں کی کینیڈا آمد کے درمیان توازن رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جا چکا ہے۔ کئی پناہ گزین امریکا سے بے دخل کیے جانے کے بعد کینیڈا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں اور اس سلسلے میں وہ ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر چکے تھے تاہم امریکی عدالت نے فی الحال اس فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

  • کینیڈا، منجمد جھیل پر آئس بوٹ ریس مقابلہ

    کینیڈا، منجمد جھیل پر آئس بوٹ ریس مقابلہ

    کینیڈا: منجمد جھیل پر آئس بوٹ ریس کا آغاز ہفتے کے روز سے ہوگیا جس میں نوجوان کشتی رانوں نے یخ بستہ ہواؤں میں جوش وخروش سے مقابلے میں حصہ لیا جب کہ چین کے روایتی ڈریگن بوٹ نے ایونٹ میں چار چاند لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی یخ بستہ موسم سے لطف و اندوز ہونے کے لیے منجمد جھیل پر آئس بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی سطح کے نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے کھیل سے شائقین کو محظوظ کیا۔

    snow-post-1

    آئس بوٹ ریس کی رونق بڑھانے کو چینی ڈریگن بوٹس بھی کینیڈا پہنچ گئی ہے جہاں نوجوان جہاز ران مقابلے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں تو وہیں شائقین کی بڑی تعداد اپنی نوعیت کے اس انوکھے ایونٹ میں جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں۔

    snow-post-3

    شدید ترین سردی میں منجمد جھیل پرآئس بوٹ ریس میں چین کی روایت اور ثقافت کے تحت ڈریگن بوٹ کو دس سے زائد افراد کو بیٹھا کر چلائی گئی جب کہ نوجوان کشتی رانوں نے یخ بستہ ہواوٴں میں جوش وخروش سے مقابلے میں حصہ لیا۔

    snow-post-2

    واضح رہے کہ ہر سال ہونے والے اس منفرد ایونٹ میں اس سال بھی دنیا بھر سے 60 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کا ایک شاندار تقریب میں استقبال کیا گیا۔

  • نمازیوں کا قاتل خود ایک ’’شکار‘‘ ہے، کیوبک امام

    نمازیوں کا قاتل خود ایک ’’شکار‘‘ ہے، کیوبک امام

    کیوبک : کیوبک مسجد کے پیش امام حسن گلیٹ نے کہا کہ مسجد میں فائرنگ کر کے چھ نمازیوں کو شہید کرنے والا نوجوان خود ایک شکار ہے۔

    یہ بات امامِ مسجد نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چھ میں سے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد خطبہ دے رہے تھے انہوں نے کہا ہم سب یہاں شہید ہونے والے افراد کو یاد کرنے کے لیے اور انہیں ایصال ثواب پہنچانے کے لیے جمع ہوئے ہیں لیکن ہم سے کوئی بھی اس قاتل کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔

    انہوں نے کہا ہم قاتل کو سفاک سمجھ کر اس کے بارے میں بات کرنے سے بھی کترا رہے ہیں جب کہ قاتل کا عمل قابل نفرت ہے لیکن مجرم رحم کا مستحق ہے کیوں کہ قاتل خود ایک شکا ر ہے وہ شکار ہے نفرت آمیز اس سوچ کا جو اس کے دماغ میں بیٹھائی گئی اور جسے اس کے عقیدے کا حصہ بنایا گیا۔


     ملزم سفید فام قوم کی برتری چاہتا تھا، دوست کا انکشاف*


    یہ نفرت آمیز خیالات، نسلی تعصب اور عقائد لوگوں کو تشدد پر آ،مادہ کرتے ہیں اور بد قسمتی سے نوجوان اس پہلا شکار بنتے ہیں جو بنا سوچے سمجھے محض جذبات کی رو میں بہہ کر انتہائی قدم اُٹھا لیتے ہیں اور نفرت پھیلانے والوں کا شکار بن جاتے ہیں۔


    کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید*


    امام حسن کا کہنا تھا کہ قاتل الیگزینڈر نے گولیوں سے نمازیوں کا شکار کیا اور انہیں موت کی نیند سلا دیا جب کہ خود اس کے ذہن کو نفرت آمیز الفاظ سے نشانہ بنایا گیا جو گولیوں سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور شدید نقصان پہنچاتی ہے۔

    امام مسجد نے کہا کہ جہاں اسلحہ ، بارود اور گولیوں پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے وہیں نفرت آمیز خیالات اور پُرتشدد عقائد پر بھی پابندی عائد کرنی ہوگی ورنہ یہ وباء ہماری نوجوان نسل کو کھا جائے گی۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ 27 سالہ نوجون الیگزینڈر نے کیوبک کی ایک مسجد میں حملہ کر کے 6 نمازیوں کو موت نیند سلا دیا تھا اور پولیس کے ہاتھوں کے گرفتار ہو گیا تھا جس کے بعد ملزم کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا میں صرف سفید فام لوگوں کی آمد کا خواہاں ہے اور کسی دوسرے کو کینیڈا آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

  • کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

    کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

    اوٹاوہ : کیوبک شہر کی مسجد پر حملہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے کےالزام میں پولیس نے فرانسیسی کینیڈین طالب کو گرفتار کرلیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق کیوبک مسجد میں فائرنگ کرنے والے27 سالہ الیگزینڈر بیسونیت کوپولیس نےگرفتارکرلیا،ملزم پر نمازیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اب اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    گرفتارحملہ آور لاول یونیورسٹی کا طالب علم ہےجو کہ حملے کا شکار ہونے والی مسجد سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    کیوبک مسجد میں ہونے والے فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد اس وقت بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 12 دیگر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد دیے جانے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

    خیال رہےکہ اس سے قبل مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمد قدیر کو بھی حملے کے بعد اس وقت حراست میں لیا گیا تھاجب اس کی جانب سے 911 کو کال کی گئی تھی تاہم بعد میں اسے مشتبہ حملہ آور کے بجائے عینی شاہد قراردیا گیا تھا۔

    یاد رہےکہ ریاست کیوبیک کے پریمیئر فیلیپ کؤیلارڈ نے بھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دیااور صوبے کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کیوبک کی مسجد میں فائرنگ ‘دہشتگرد حملہ ہے ‘وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

    واضح رہےکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو دہشت گردی قرار دے کر اس پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی تھی۔