Tag: کینیڈا
-
امریکا اور کینیڈا میں شدید ترین سردی نے نیاگرا فال کو بھی جما دیا
موسم سرد امریکا اور کینیڈا میں خون جما دینے والی شدید ترین سردی کا راج ہے، یخ بستہ ہواوں نے نیاگرا فال کو بھی جما دیا۔
امریکا اور کینیڈا میں سخت سردی نے کئی عشروں کے ریکارڈ توڑ دیئے، شدید سردی کے باعث جہاں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں بدستور برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔
کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔توانائی کے وسائل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ٹرین اور روڈ ٹریفک بھی معطل ہے۔
مسلسل گرتے ہوئے درجہ حرارت نے نیا گرا فال کو بھی منجمد کرکے رکھ دیا ہے، قومی موسمیاتی ادارے کے مطابق نیو یارک کے سینٹرل پارک کا درجہ حرارت گِر کر منفی سولہ درجے سینٹی گریڈ پر آگیا ہے اور بتیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے موسم کی شدت میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کے مزید جاری رہنے کا امکان ہے
-
امریکا، کینیڈا میں سرد موسم جاری،تعلیمی ادارے بند، پروازیں منسوخ
امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیا۔
شدید دھند، طوفانی ہوائیں اور برف کی سفید چادر امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستیں آج کل شدید دھند، طوفانی ہوائیں اور برف کی سفید چادر جیسے مناظر کی لپیٹ میں ہیں۔
نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری تک گرگیا، نیویارک کی کچھ شاہراہوں کوشدید موسم کی وجہ سے بند کردیا گیا، برفباری سے ملک کے زرعی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل جاری برفباری سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں، پروازیں منسوخ اور ٹرین اور روڈ ٹریفک معطل ہے۔
حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، دوسری جانب کینیڈا میں بھی سرد موسم کی شدتیں جاری ہیں، برفانی موسم میں لوگ معمول کی زندگی جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔
کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
-
سابق صدرمشرف کا ٹرائل اکتوبر 1999سے ہونا چاہئے،طاہر القادری
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف کا ٹرائل اکتوبر انیس سو ننانوے سے ہونا چاہیئے، باقی ذمہ داروں کو چھوڑ کر تنہا مشرف کا ٹرائل انتقامی کاروائی ہے۔
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیئے، کینیڈا سے جاری بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جنرل مشرف کی بیعت کرنے والے سابق چیف جسٹس ، ججز اور دیگر پر بھی آرٹیکل چھ لگایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ انتقامی کاروائی سے پوری دنیا میں پاکستان کا عدالتی نظام مشکوک نظروں سے دیکھا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ٹرائل میں اُن ججز کو بھی شامل کیا جائے، جنہوں نے پہلے سات سالوں کو جائز قرار دیا تھا۔
دوسری جانب تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کے بیان کی تحریک ہزارہ مکمل حمایت کرتی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے بیان میں پسے ہوئے عوام کے حقوق کی بات کی۔
-
واشگٹن:شدید سردی اور برفباری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی
امریکہ اور کینیڈا کی کئی میں ریاستوں شدید سردی اور برفباری باعث نظام زندگی مفلوج اور ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
امریکا اورکینیڈا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد کرسمس گھروں میں منانے پر مجبور رہے، امریکہ میں طوفانی برفباری کے نتیجے میں پندرہ جبکہ میں کینیڈا میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
برفباری میں اضافے کے باعث امدادی ٹیموں کو کاروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، کینیڈا میں بھی ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی پندرہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے میں مزید برفباری کا امکان ہے۔