Tag: کینیڈین حکومت

  • کینیڈین حکومت کا پاکستانیوں  کے لئے ویزے سے متعلق بڑا اعلان

    کینیڈین حکومت کا پاکستانیوں کے لئے ویزے سے متعلق بڑا اعلان

    اسلام آباد : کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل کرلی ، کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کینیڈاکی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کردی ہے۔

    خیال رہے کینیڈین حکومت نے 10 سال پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر ویزا آفس ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت نے پاکستان کی مختلف درخواستوں کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایک بار پھر سے پاکستان میں دفتر قائم کیا جائے گا۔

  • کینیڈین حکومت کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑا اعلان

    کینیڈین حکومت کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑا اعلان

    اوٹاوا : کینیڈین حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا ، کینیڈین وزیرہرجیت سجن نے ابتدائی طور پر 5 ملین کینیڈین ڈالرامداد کا اعلان کیا۔

    کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنرظہیرجنجوعہ نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں ، جس میں سیلاب سے تباہی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر بات چیت کی۔

    ہائی کمشنر نے کہا کہ سیلاب اور بارش سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوچکےہیں، سیلاب اوربارش سے 1100سے زائدانسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

    ظہیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اوربارش سے 1600سےزائدافرادزخمی ہوئے، 7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طورپرتباہ ہوچکےہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سیلاب سے 163 پلوں اور 170 دکانیں تباہ ہوچکی ہیں اور 3400 کلومیٹر طویل سڑکوں کونقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارش سے بڑے پیمانے پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

  • کینیڈین حکومت  کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

    کینیڈین حکومت کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

    مٹورنٹو : کینیڈین حکومت نے چینی ویکسین لگانے والے مسافروں کو آنے کی اجازت دے دی ، سائینویک اور سائینوفارم ویکسین لگانے والے مسافر 30نومبر سے آسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے چینی ویکسین تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ، کینیڈین حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی ویکسین لگانےوالےمسافر وں کو آنے کی اجازت ہوگی، سائینویک اور سائینوفارم ویکسین لگانے والے مسافر 30نومبر سے آسکیں گے۔

    کینیڈا میں فی الحال فائزر،ماڈرنا،اسٹرازینیکا اورجانسن این جانسن تسلیم کی جارہی ہے۔

    یاد رہے جولائی میں کینڈین وزیر اعظم نے غیر ملکی مسافروں پر عائد سفری پابندیاں مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر کے مہینے سے مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

    کینڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن مسافروں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں صرف ان کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    اس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو نے وضاحت کی کہ اگر ویکسی نیشن اور عوامی صحت کی صورت حال ایسے ہی رہی تو ہم پابندی کو ختم کریں گے بصورت دیگر فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔