Tag: کینیڈین خاتون

  • کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

    کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

    اسلام آباد: پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والےملزمان کوگرفتارکرلیا ، متاثرہ کنیڈین خاتون نےملزمان کی شناخت کرلی ہے ، آئی جی اسلام آباد نے  24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنےوالےملزمان کوگرفتارکرلیا ، ملزمان کی شناخت حمزہ سہیل اورانس کامران کےنام سےہوئی، متاثرہ کنیڈین خاتون نےملزمان کی شناخت کرلی ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے، خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔

    مزید پڑ ھیں : اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    آئی جی اسلام آباد نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جب ہیلپ لائن 15 پر فون کیا گیا تو کہا گیا تھانے میں فون کریں اور اپنی شکایت کی درخواست جمع کرائیں، جس کے بعد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلقہ شکایت ایس پی کو بھجوائی گئی۔

    خیال رہے گزشتہ سال وفاقی محتسب نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 4 سال میں ہراساں کرنے کے 220 واقعات رپورٹ ہوئے۔

  • فیس بک، 56 سالہ کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفرمل گیا

    فیس بک، 56 سالہ کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفرمل گیا

    بہاول نگر: فیس بک پر56 سالہ بنگلہ دیشی نژاد کینیڈین خاتون کو 28 سالہ پاکستانی ہم سفر مل گیا،خاتون نے پاکستان آکر نوجوان کے ساتھ ’’کورٹ میرج ‘‘ کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے رہائشی 28 سالہ زمان بلوچ کی فیس بک پر 56 سالہ کنیڈین سے دوستی محبت میں بدل گئی، نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر56 سالہ خاتون 21 مئی کو کنیڈا سے لاہور پہنچی، جہاں سے نوجوان کے ہمراہ بہاول نگر سیشن کورٹ پہنچ کر شادی کر لی۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے کئی روز تک بے خبر رہے اور 26 مئی کو بہاولنگرسیکیورٹی برانچ اور تھانہ منچن آباد میں غیر ملکی خاتون کی آمدرجسٹر کی گئی۔

    28 سالہ زمان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ خود سے دوگنی عمر کی خاتون کے ساتھ شادی کر کے بہت خوش ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ محبت کو عمر اور ذات پات سے ماوراء سمجھتے ہیں۔

    بعد ازاں شادی شدہ جوڑا منچن آبا د بہاول نگر میں چند روز گزارنے کے بعد گزشتہ روز ہنی مون کیلئے مری کے برف زاروں کی طرف روانہ ہو گیا۔

    فیس بک پر محبت کی یہ داستان نئی نہیں، سماجی رابطے کی اس ویب سائیٹس کے ذریعے اس سے پہلے بھی کئی جوڑوں کو اپنا شریک حیات مل چکا ہے۔