Tag: کینیڈین وزیراعظم

  • بالی ووڈ کی کونسی سابق اداکارہ کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہورہی ہیں؟

    بالی ووڈ کی کونسی سابق اداکارہ کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہورہی ہیں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک سابق اداکارہ جسٹن ٹروڈر کے ہٹنے کے بعد کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے جارہی ہیں۔

    بالی ووڈ کی سابق روبی ڈھالہ جو کہ موجودہ سیاستدان ہیں وہ باقاعدہ طور پر جسٹن ٹروڈر کا جانشین بننے کے لیے میدان میں اتر چکی ہیں، وہ کینیڈا کی لبرل پارٹی کی رہنما ہیں اگر وہ وزیراعظم کا انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوتی ہیں تو پہلی ایشیائی خاتون ہونگی جو یہ اعزاز حاصل کرے گی۔

    روبی ڈھالہ اگر کینیڈین عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں اور انھیں ووٹوں کے ذریعے ملک کے سب سے سپریم عہدے کے لیے چنا جاتا ہے تو وہ کینیڈا کی پہلی وزیراعظم بھی ہونگی جس کا تعلق سفید فام کمیونٹی سے نہیں ہوگا۔

    کینیڈا میں پنجابی فیملی کے ہاں پیدا ہونے والی روبی ڈھالہ 2024 میں پہلی بار ہاؤس آف کامنز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    روبی ڈھالہ کے بالی ووڈ کیریئر کی بات کی جائے تو یہ سفر ان کے لیے انتہائی مختصر رہا، انھوں نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کیوں؟ کس لیے؟‘ میں اداکار کے جوہر دکھائے تھے۔

    اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ونود تلوار نے انجام دیے تھے، فلم کی کہانی ہیملٹن کے سیریل کلر سکھوندر ڈھلون سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

  • کینیڈین وزیراعظم کی امریکی ٹیرف پالیسی پر اپنے عوام سے اپیل

    کینیڈین وزیراعظم کی امریکی ٹیرف پالیسی پر اپنے عوام سے اپیل

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے عوام سے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ صرف کینیڈا میں تیار کی گئی مصنوعات کا ہی انتخاب کیا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں جسٹن ٹروڈو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لیبل چیک کریں اور اپنے ملک کی تیار کردہ مصنوعات خریدیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت اچھا شہری اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی ہوسکے کینیڈا کا ہی انتخاب کریں۔

    علاوہ ازیں کینیڈین وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے متعلق بیان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

    کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  نے کہا کہ کینیڈا اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، وہ ہر صورت اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انھوں نے کہا تیل، قدرتی گیس اور بجلی سمیت کینیڈا سے درآمد کی جانے والی توانائی پر بھی 10 فی صد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدات پر منگل سے 25 فی صد اور چین پر 10 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، تاہم تیل، قدرتی گیس اور بجلی سمیت کینیڈا سے درآمد کی جانے والی توانائی پر 10 فی صد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ کینیڈا نے بھی اتنا ہی ٹیرف اور ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

    کینیڈا کی جانب سے امریکی الکحل اور پھلوں کی تجارت میں 30 ارب کینیڈین ڈالر پر ڈیوٹی منگل کو اس وقت لاگو ہوگی جب امریکی ٹیرف شروع ہوگا، جب کہ بقیہ 125 ارب کینیڈین ڈالر کی تجارت پر ڈیوٹی 21 دنوں میں لاگو ہوگی۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے پر ڈونلڈ ٹرمپ  کا  ردِ عمل

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِ عمل

    واشنگٹن : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کینیڈین وزیراعظم کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘کینیڈا کے شہری امریکا کی اکیاون ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے’۔

    امریکا کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ‘کینیڈا کو زندہ رکھنے کیلئے امریکا تجارتی خسارہ اور بڑی سبسڈیز کا متحمل نہیں ہوسکتا، جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا اس لیے وہ مستعفی ہو گئے’۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا ارادہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کینیڈین وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘امریکا میں ضم ہونے سے امریکا اور کینیڈا روسی اور چینی بحری جہازوں کے خطروں سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔

    یاد رہے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے اور لیبرپارٹی کی صدارت بھی چھوڑ دی ہے ساتھ ہی آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیتا رہوں گا، حکومت منتخب کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم نہ کرنے پر افسوس ہے تاہم نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کینیڈین پارلیمنٹ معطل رہے گی۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ ٹروڈو  نے ا پنی جماعت میں مخالفت پراستعفیٰ دیا، گزشتہ ماہ کینیڈین وزیرخزانہ نے ٹروڈو سے اختلافات پر استعفیٰ دیدیا تھا۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان

    کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے اور آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان بھی کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، حکومت منتخب کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم نہ کرنے کا افسوس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کینیڈین پارلیمنٹ معطل رہے گی، پارٹی صدارت بھی چھوڑ دی آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

    رپورٹ کے مطابق جسٹس ٹروڈو نے اپنی جماعت میں مخالفت پر استعفیٰ دیا، گزشتہ ماہ کینیڈین وزیر خزانہ نے ان سے اختلافات پر استعفیٰ دیا تھا۔

    53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔

    انکے مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کی غلط امیگریشن پالیسی لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کی کینیڈا آمد کا باعث بنی جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار ہاؤسنگ مارکیٹ پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوا۔

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی لبرل پارٹی بھی اپنے سربراہ سے محروم ہو جائے گی جبکہ دوسری جانب رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہوگی۔

  • کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا

    کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے معاملے کو جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا سکھ رہنما کا ہردیپ سنگھ کے قتل کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس وجوہات ہے، بھارت کو روکنے کیلئے ان کے قتل کے معاملے کو عوامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے انہوں نے جو الزامات عائد کیے ہیں ان کا مقصد بھارت کو  اس طرح کی کارروائیاں کرنے سے روکنا ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹریو میں کہا کہ اس معاملے کی تحیقیقات جاری ہیں،  شواہد کو اسی طریقے سے ظاہر کریں گے جیسا کہ امریکا نے کیا۔

    وزیر اعظم ٹروڈو نے بتایا قتل کا معاملہ نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا لیکن یہ تعمیری ثابت نہیں ہوا۔

    کینیڈین وزیراعظم نے کہا بھارت نے شواہد پر یقین کرنے کے بجائے میڈیا میں غلط اور جعلی معلومات کے ساتھ ہمیں کمزور کرنے کا انتخاب کیا جو مضحکہ خیز تھا۔

  • کینیڈین وزیراعظم غزہ کے اسپتال میں اموات سے خوفزدہ

    کینیڈین وزیراعظم غزہ کے اسپتال میں اموات سے خوفزدہ

    اونٹاریو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں اسپتال پر حملے کو خوفناک ، غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرےخیالات ان لوگوں کیساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی اسپتال پر بمباری کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے ،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک ، غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ کےالعہلی عرب اسپتال میں جان کے ضیاع سے خوفزدہ ہوں، میرے خیالات ان لوگوں کیساتھ ہیں جنہوں نےاپنےپیاروں کوکھودیا۔

    کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہےکہ بےگناہ شہریوں کوتحفظ فراہم کیاجائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے، ہمیں مل کراس بات کاتعین کرناچاہیےکہ کیاہوا،احتساب ہوناچاہیے۔

    خیال رہے غزہ کے العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔

    فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

    اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی فلسطینیوں کے حق میں سامنے آگئے

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی فلسطینیوں کے حق میں سامنے آگئے

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کے ناقابلِ تلافی حملوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

    7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سر زمین پر حملے کی خبروں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا جو تاحال جاری ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والی بمباری میں اب تک 2500 افراد شہید ہوگئے ہیں اور اس تعداد میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

    دنیا بھر سے عام عوام اور معروف شخصیات اس دل دہلا دینے والی جنگ پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہی ہیں اور اب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی سامنے آئیں ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے، شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انسانی رسائی ضروری ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

  • کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عید پر محبت بھرا پیغام

    کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عید پر محبت بھرا پیغام

    اونٹاریو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ آمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد دی۔

    جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا اور کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں، ایک مہینے کی نماز اور روزوں کے بعد عید ایمان اور روحانیت کا وقت ہے، روایات کا وقت ، خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔

    ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے اہلیہ صوفی اور خاندان کی طرف سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

  • گستاخانہ بیانات : کینیڈین  وزیراعظم کا بھارت کیلئے دو ٹوک پیغام

    گستاخانہ بیانات : کینیڈین وزیراعظم کا بھارت کیلئے دو ٹوک پیغام

    اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کینیڈا میں اسلام فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم نے گزشتہ برس اونٹاریو میں ایک حملے میں ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار مسلمانوں کے لیے یادگاری تقریب میں شرکت کی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے اسلام مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کینیڈا میں اسلام فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت کے باعث اونٹاریو میں گزشتہ سال چار پاکستانیوں کی موت ناقابل یقین سانحہ ہے۔

    یاد رہے اس سال کے آغاز میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور مسلم کینیڈینوں کے لیے اپنی کمیونٹیز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

  • کینیڈین وزیراعظم  کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیےعید پر محبت بھرا پیغام

    کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیےعید پر محبت بھرا پیغام

    ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کی نماز اور روزے کے بعد عید کے جشن کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عید پر اپنے محبت بھرے پیغام دیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے پیغام کے آغاز میں السلام علیکم کہہ کر عالم اسلام کو عیدکی مبارک باد دیتے ہوئے کہا رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے ایک اہم وقت ہے۔۔ ایک مہینے کی نماز، روزے کے بعد عید کے جشن کا وقت ہے۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا دن ہے، کورونا کے باعث پچھلے دو سال ہم سب کے لیے چیلنج بھرے رہے ہیں لیکن اسلام کے بنیادی اقدار، سخاوت، امن، شکر گزاری اور ایک دوسرے سے ہمدردی کے جذبے نے وباء کا سامنا کرنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انھیں معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی آج عیدالفطرمنائی جائے گی۔