Tag: کینیڈین وزیراعظم

  • دہشت گرد حملے میں  پاکستانی خاندان کی  شہادت، کینیڈین وزیراعظم کا بڑا اعلان

    دہشت گرد حملے میں پاکستانی خاندان کی شہادت، کینیڈین وزیراعظم کا بڑا اعلان

    اونٹاریو: کینیڈا میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، کینیڈین وزیراعظم نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں، دائیں بازوکےانتہاپسندوں کودہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی دہشت گرد حملے میں شہادت پرسوگ کا سماں ہے ، انٹاریو میں دہشت گرد حملے میں شہیدپاکستانی خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے جامع مسجد لندن میں تقریب ہوئی، جس میں کینیڈین وزیراعظم ، میئرلندن سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

    تقریب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اور مسلم کمیونٹی سےیکجہتی کا اظہار کیا گیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی کےساتھ ہیں، خطرات کا شکار کمیو نٹیوں کا تحفظ کریں گے۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا،نسلی تعصب ایک حقیقت ہے، دائیں بازوکےانتہاپسندوں کودہشتگردوں کی فہرست میں ڈالیں گے، مل کرایکشن لیں گے۔

    گذشتہ روز کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، ۔ پولیس نے ملزم کے اس قدام کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نفرت انگیز واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

  • طبی سامان کی درآمد پر پابندی، کینیڈین وزیراعظم کی ٹرمپ کو وارننگ

    طبی سامان کی درآمد پر پابندی، کینیڈین وزیراعظم کی ٹرمپ کو وارننگ

    ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طبی سامان کی درآمد پر پابندی لگانے پر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ جواب کیلئے تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کی وبا کے پیشں نظر کینیڈا کو ماسکس کی درآمد پر پابندی لگادی اور کہا یہ ماسک امریکا استعمال کرے گا۔

    جس کے جواب میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کورونا وائرس کی وبا کے درمیان کینیڈا میں طبی سامان کی برآمد کو محدود کرنا ایک "غلطی” ہوگی۔

    جسٹن ٹروڈو  نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو طبی سامان فراہم کرتے ہیں ، اگر ٹرمپ نے کمپنی کو ماسک بھیجنے سے روکے رکھا تو جواب کیلئے تیار رہیں۔

    انھوں نے کہا  بہت سی ایسی اشیا ہیں، جو کینیڈا سے امریکا جاتی ہے اور  امریکی ان پر انحصار کرتے ہیں،   امریکا نے ماسک کی درآمد سے پابندی نہیں ختم کی تو ہم بھی سخت جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کینیڈا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے درکار سامان حاصل کرلے گا، اس معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

    خیال رہے  امریکا میں کورونا وائرس کی بڑھتی شدت کے باعث ماسک کی  مانگ بڑھتی جارہی ہے اور  امریکہ میں موجود کمپنی کی جانب سے ریسپائریٹری ماسک کینیڈا بھیجے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں سات ہزار سے تجاوز کرگئیں، نیویارک کوروناوائرس سے شدید متاثر ہے، امریکی صدر کاکہنا ہے کہ کورونا پر قابو کب تک پائیں گے یہ نہیں بتا سکتے۔

  • یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی ، کینیڈین وزیراعظم کا ایران سے بڑا مطالبہ

    یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی ، کینیڈین وزیراعظم کا ایران سے بڑا مطالبہ

    ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی میزائل سے تباہ ہونے والے یوکرائنی مسافر طیارے کا بلیک باکس فرانس بھیجا جائے اور مرنے والوں کی باقیات بھی جلد کینیڈا پہنچنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کے پاس بلیک باکس کا جلد تجزیہ کرنے کیلئے تکنیکی مہارت اور ضروری سامان موجود نہیں، درست معلومات کے جلد حصول کیلئے ایران کو بلیک باکس فرانس بھیجنا چاہیئے۔

    ٹروڈو کا کہنا تھا کہ فرانس کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے ، جو طیارے کا ڈیٹا اور کاک پٹ کا ریکارڈ پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بلیک باکس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بری طرح تباہ شدہ ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کو بلیک باکس کو فرانس بھیجنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں فرانس نے اپنی خدمات پیش کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

    جسٹن ٹروڈو نے یہ عندیہ بھی دیا کہ طیارے کے ڈیٹا اور کاکپٹ ریکارڈروں کو فرانس بھیجنے پر اتفاق رائے قائم کرنے کا آغاز ہو چکا ہے تاکہ درست معلومات جلد حاصل کرسکیں۔

    یاد رہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے الزام عائد کیا تھا کہ اگر امریکا خطے میں تناؤ پیدا نہ کرتا تو آج طیارے حادثے میں مرنے والے زندہ ہوتے، امریکا نے عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا تھا اور نہ ہی کارروائی کی پیشگی اطلاع دی۔

    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کو ذمہ دار قرار دیدیا

    جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھاکہ امریکی کارروائی کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی جس کے جواب میں ایران نے میزائل فائر کیے جس کا نشانہ مسافر طیارہ بن گیا، جب تنازعات بڑھتے ہیں اور جنگ ہوتی ہے تو خمیازہ معصوم عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    خیال رہے دو روز قبل کینیڈا، یوکرین، سویڈن، افغانستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کی تھی ، جس میں سوگوار خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

    واضح رہے ایران کی فضائی حدود میں یوکرینی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ،جس میں سوار 176 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے، اس جہاز میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 62 مسافر سوار تھے۔

    امریکا، کینیڈا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا جس پر ایرانی حکام نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا، بعد ازاں  ایرانی ایرواسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’جہاز کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ سیکیورٹی حکام اُسے کروز میزائل سمجھ بیٹھے تھے۔

    انہوں نے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم سے معافی بھی مانگی جبکہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے بھی واقعے پر افسوس اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگی۔

  • کینیڈین وزیراعظم 16 سالہ انقلابی لڑکی کے شکرگزار

    کینیڈین وزیراعظم 16 سالہ انقلابی لڑکی کے شکرگزار

    اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ ہم اگلے دس سال میں دو ارب درخت لگا کر اپنے ملک کو بچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کی ماحولیاتی اور موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے حوالے سے سب سے پہلے آواز اٹھانے والی 16 سالہ گریٹا تھون برگ سے ملاقات ہوئی۔ جسٹن ٹروڈو نے نوجوان لڑکی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ’’آپ نے آواز اٹھا کر ہمارے بچوں کے مستقبل اور زمین کو محفوظ کیا‘‘۔

    بعد ازاں کینیڈا کے وزیر اعظم نے ٹویٹ میں اعلان کیا کہا ’’ہم اگلے دس سالوں کے دوران دو ارب سے زائد درخت لگائیں گے‘۔

    قبل ازیں انہوں نے ملاقات کے بعد گریٹا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، آپ ہمیں حوصلہ فراہم کرتی ہیں تاکہ ایک تحریک کی مضبوط عمارت کی تشکیل ممکن ہو۔

    مزید پڑھیں: “آپ نے میرے خواب چرا لیے!” 16 سالہ گریٹا تھون برگ کی عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید

    دو روز قبل جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا تھا کہ کینیڈا 2025 تک اپنے جزیروں اور ساحلوں کو محفوظ بنائے گا جہاں آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔

  • کینیڈین وزیراعظم نے نسل پرستانہ فعل پر معذرت کرلی

    کینیڈین وزیراعظم نے نسل پرستانہ فعل پر معذرت کرلی

    اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال قبل سرزد ہونے والے نسل پرستانہ فعل پر معذرت کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال قبل سیاہ فام کا روپ دھارے نسل پرستانہ عمل پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

    سن 2001 میں ٹروڈو کینیڈا میں ایک اسکول میں بحیثیت معلم اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جب انہوں نے سیاہ فام کا روپ دھارا تھا۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نسل پرستانہ عمل پر شرمندہ ہیں، تصویر کو اس وقت سامنے لایا گیا ہے جب کینیڈا میں 2019 کے انتخابات کی مہم شروع ہونے میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

    اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسان غلطی ہوجاتی ہے اور ان کے اس عمل سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر کھلے دل سے معافی چاہتے ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ وہ نسل پرستی کے سخت خلاف ہیں اور کینیڈا کا وزیراعظم بننے کے بعد انہوں نے معاشرے میں نسلی ہم آہنگی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اس میں وہ کامیاب بھی رہے ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم نے اپنے نسل پرستانہ عمل پر عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔

  • جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کینڈین وزیراعظم کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ (عبدالسلام مفتون) کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ افغانستان کے رئیلٹی شو افغان اسٹار میں حصہ لے رہے ہیں۔

    عبدالسلام مفتون رئیلٹی شو میں کئی مواقع پر باہر ہوتے ہوتے بچے ہیں اور افغان اسٹار کے 14 سیزن میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلام مفتون سنگر ہیں اور افغان صوبے بدخشاں میں میوز کے طالب علم بھی ہیں، سلام ٹروڈو بال اور آئی برو بھی کینیڈین وزیراعظم کی طرح ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق سلام مفتون رئیلٹی شو سے اتنے مشہور نہیں ہوئے جتنا کہ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مشابہ ہونے کی وجہ سے انہیں شہرت ملی ہے۔

    سوشل میڈیا صارف لیو سیزکا کا کہنا ہے کہ عبدالسلام مفتون ہو بہو کینڈین وزیراعظم جیسے نظر آتے ہیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں شو میں افغان ٹروڈو کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    رئیلٹی شو افغان اسٹار میں عبدالسلام مفتون نے ایک اور ایلی منیشن راؤنڈ کلیئر کرلیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ رئیلٹی شو امریکا کے شو دی وائس سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جسے افغان اسٹار کا نام دیا گیا۔