Tag: کینیڈین وزیرخارجہ

  • پاکستانی خاندان کا قتل : کینیڈا کی پاکستان کو ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی

    پاکستانی خاندان کا قتل : کینیڈا کی پاکستان کو ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی

    اسلام آباد : کینیڈین وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو پاکستانی خاندان کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب مارک گارنیوسےٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کے ساتھ پیش آنےوالے المناک واقعے سمیت 4 معصوم جانوں کےضیاع اوراسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے تدارک پر گفتگو کی گئی۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈا میں 4افرادکےقتل کےالمناک واقعہ پربہت افسوس ہے، خاندان کومحض مسلمان ہونےپرنشانہ بنانا اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہے، عالمی برادری کواسلاموفوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر مثبت ردعمل دیا اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرگہری تشویش ہے، عمران خان اورمیں عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی جسے منظور کیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت کی دیگر ممالک کو اعتماد میں لیں۔

    کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم،عوام کی جانب سےواقعےکی مذمت کرتےہیں، متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ انھوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

  • یروشلم:کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بیئرڈ اسرائیل پہنچ گئے

    یروشلم:کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بیئرڈ اسرائیل پہنچ گئے

    کینیڈین وزیرخارجہ جان بیئرڈ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے، جہاں مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور قیام امن کے حوالے سے اعلی اسرائیلی حکام سے بات چیت کرینگے۔

    انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب آوی گیڈور لائبرمین سے یروشلم میں ملاقات کی، کینیڈا کے وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

    ان کے دورے کے دوران اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ان کی ملاقات متوقع ہے، کینیڈین وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران مشرق وسطی میں قیام امن اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔