Tag: کینیڈین وزیرِاعظم

  • کینیڈین وزیرِاعظم کا ملک میں  ایمرجنسی  کے نفاذ کا اعلان

    کینیڈین وزیرِاعظم کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    اوٹاوا : کینیڈین وزیرِ اعظم نے ملک میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ دے دیا اور کہا ایمرجنسی مختصر مدت کے لیے نافذ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ہنگامی قانون نافذ کردیا۔

    جسٹن ٹروڈونے ملک میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا فوج تعینات نہیں ہوگی تاہم حکام کو مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ٹرکوں کو قبضے میں لینے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔

    کینیڈین وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ امن عامہ کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب ایمرجسنی کے نفاز کے اعلان کے باوجود دارلحکومت اوٹاوا میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    واضح رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • کرپشن اسکینڈل، کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

    کرپشن اسکینڈل، کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

    اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کرپشن سکینڈل میں کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹروڈو کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں لگائے گئے الزامات کو انھوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کیا، ملکی مفاد میں کیا۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے اس رپورٹ کے کچھ نتائج سے اختلاف کیا ہے، اب دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ تنازعہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو گا یا نہیں۔

    کینیڈا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کمشنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایس این سی-لاویلن کے معاملے میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ٹروڈو کی سابق پرنسپل سیکریٹری جیرلڈ بٹس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا، صرف اس مقدمے سے ملکی معیشت کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست میں جاری ہونے والی ’فیڈرل اِیتھکس کمشنر‘ کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹروڈو نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

    کمشنر ماریو ڈیون کا کہنا ہے کہ ٹروڈو نے براہِ راست اور اپنے سینیئر حکام کے ذریعے سابق اٹارنی جنرل کو دباؤ میں لانے کے لیے مختلف حربے آزمائے۔